حدیث شریف
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا داڑھی بڑھاؤ اور مونچھ کم کرو ۔
(بخاری شریف)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا داڑھی بڑھاؤ اور مونچھ کم کرو ۔
(بخاری شریف)
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شعبان کی آخر تاریخ میں ہم لوگوں کو وعظ فرمایا کہ تمہارے اوپر ایک مہینہ آرہا ہے جو بہت بڑا مہینہ ہے۔ بہت مبارک مہینہ ہے۔ اس میں ایک رات ہے (شب قدر) جو ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے ۔ (ابن خزیمہ)
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزہ کو فرض فرمایا اور اس کے رات کے قیام (یعنی تراویح) کو ثواب کی چیز بنایا ہے (ابن خزیمہ)
حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خرچ کرو، گن گن کے نہ رکھو، ورنہ اللہ تعالیٰ بھی تمھیں گن گن کے دے گا اور بند کرکے نہ رکھو، ورنہ وہ بھی اپنی رحمت تم پر بند کردے گا‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے تو وہاں تیسرا شیطان ہوتا ہے‘‘۔ (ترمذی)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی جب قرض دار ہو جاتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ خلافی کرتا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’زیادہ جلد مقبول ہونے والی دعا وہ ہے، جو ایک غائب دوسرے غائب کے لئے کرتا ہے‘‘۔ (ابوداؤد)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ دعا قبول نہیں کی جاتی، جو دل کی غفلت کے ساتھ کی جاتی ہے‘‘۔ (ترمذی)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی آمین کہتا ہے تو فرشتے آسمان میں آمین کہتے ہیں پھر ان دونوں میں موافقت ہوگئی تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (بخاری شریف)
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے لوگو اپنے گھروں میں نماز پڑھو کیوں کہ فرض نماز کے علاوہ آدمی کی افضل نماز وہ ہے جو گھر میں پڑھی جائے ۔۔
( بخاری شریف )
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو فرمایا یہ ایک طرح کی چوری ہے جو شیطان بندے کی نماز میں سے کرلیتا ہے ۔۔
( بخاری شریف )
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز مختصر اور پوری پڑھتے تھے۔
(بخاری شریف)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نماز شروع کرتا ہوں تو اسے طول دینا چاہتا ہوں لیکن بچے کے رونے کی آواز سن کر اسے مختصر کردیتا ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے بچے کے رونے سے اس کی ماں کس قدر بے چین ہوگی۔ (بخاری شریف)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’شہداء پانچ ہیں، جو طاعون، پیٹ کے مرض، ڈوبنے اور دب جانے سے مرے اور جو اللہ کی راہ میں شہید ہو‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر لوگوں کو معلوم ہو کہ اذان دینے اور پہلی صف میں شامل ہونے کا کتنا اجر ہے تو قرعہ اندازی کے بغیر نصیب نہ ہو تو یقیناً اس پر قرعہ اندازی ہو‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نماز باجماعت تنہا نماز پر ستائیس درجے فوقیت رکھتی ہے‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص صبح و شام مسجد میں جائے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں صبح و شام مہمانی کا اہتمام کرے گا‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قسم ہے اس ذات پاک کی، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، (پوری دنیا اس وقت تک فنا نہیں ہوگی، جب تک لوگوں پر ایسا دن (یعنی بدامنی و انتشار فتنہ و فساد کی شدت انتہاء سے بھرا ہوا وہ دور) نہ آجائے، جس میں نہ قاتل کو یہ معلوم ہوگا کہ اس نے مقتول) کو کیوں قتل کیا اور نہ مق
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب گرمی زیادہ ہوجائے تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھو اس لیے کہ گرمی میں شدت جہنم کے جوش کے باعث ہوتی ہے ۔۔
( بخاری شریف )
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا اللہ کے نزدیک کونسا عمل سب سے زیادہ محبوب ہے ۔ فرمایا بروقت نماز ادا کرنا ، ابن مسعودؓ نے کہا پھر ، ارشاد ہوا والدین کی اطاعت کرنا ، پوچھا اس کے بعد کونسا ، فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ۔۔