Hadis Shareef
حدیث شریف
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خیر (بھلائی) تو وہ ہے، جو جنگ احد کے بعد ہمیں بخشی گئی اور سچائی کا صلہ وہ ہے، جو جنگ بدر کے بعد عنایت فرمایا گیا تھا‘‘۔ (بخاری شریف)
حدیث شریف
غزوۂ بدر میں شامل صحابی حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رحمت کے فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں کتا یا تصویر ہو‘‘۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’تصویروں سے یہاں جاندار کی تصویریں مراد ہیں‘‘۔ (بخاری شریف)
حدیث شریف
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں‘‘۔ (طبرانی، ابن حبان)