آئینے بھیس بدل کر نہیں دیکھے جاتے

امریکہ کی جانب سے بی جے پی کی جاسوسی سے متعلق انکشافات نے مرکز میں نریندر مودی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے ہلچل پیدا کردی ہے۔ حکومت نے اس مسئلہ پر امریکی سفارتی عہدیدار کو طلب کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا اور تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ دوسری طرف وائیٹ ہاؤز کو یقین ہے کہ جاسوسی کے اس انکشاف کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

اچھے دنوں کا آنا دشوار کردیا ہے

اچھے دنوں کی امید کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن عوام کو اچھے دن کا خواب دکھانے والے کے ہی برے دن آجائیں تو اس میں عوام کا کیا قصور ہوگا۔ انسان ہمیشہ ہی خوش گمان اور آشا وادی ثابت ہوا ہے۔ جب کوئی اسے خوشحالی کے خواب دکھانے لگتا ہے تو وہ ان خوابوں سے خود کو وابستہ کرلیتا ہے۔ بھلے ہی بعد میں وہ جاگتی آنکھوں کے خواب بن جائیں۔ مرکز میں نرین