انتخابات میں کامیابی کیلئے کانگریس میں اتحاد ضروری

مدہول /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنے والے دنوں میں میری کامیابی عوامی تعاون اور پارٹی ورکرس کے اتحاد میں مضمر ہے ۔ کسی بھی پارٹی یا امیدوار کی کامیابی اس پارٹی سے وابستہ ارکان پر ہی منحصر ہوتی ہے اور کسی بھی کامیابی کے پیچھے پارٹی ورکرس کے باہمی تعلقات اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ اس بات کا اظہار جناب جی وٹھل ریڈی کانگریس پارٹی سینئیر

ظہیرآباد میں آج اجتماعی شادیوں کی تقریب

ظہیرآباد /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس مسلم کور کمیٹی ظہیرآباد کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول بروز منگل میلادالنبی ﷺ کے مبارک موقع پر جدید عیدگاہ میدان میں صبح دس بجے نادار مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد ہوگا ۔ جس میں ریاستی وزیر بھاری مصنوعات ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، رکن لوک سبھا سریش کمار شیٹکار ، سابق ریاستی وزی

ایک انسان کے کام آنا دوسرے انسان کا فریضہ

پٹلم /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کے بڑی کوڑبگل میں آئیڈل فرینڈس آرگنائزیشن کے تحت چلائی جانے والے سب آفس کا افتتاح سابقہ رکن اسمبلی مسٹر ایس گنگارام کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔ بحیثیت مہمان خصوصی مسٹر ایس گنگارام بچکنڈہ سرکل انسپکٹر مسٹر وینکٹیش سب انسپکٹر مسٹر آر کرشنا مقامی سرپنچ مسٹر سائی ریڈی سنگل ونڈوں چیرمین م

شاہ آباد میونسپل فنڈ کا گرام پنچایت بھکنور کو منتقل

شاہ آباد /13 جنوری ( ذریعہ ای میل ) شاہ آباد سٹی میونسپل SFC2012 کا فنڈ جو وارڈ نمبر 21 کے ترقیاتی کاموں کے لئے مخصوص کیا گیا تھا اس فنڈ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت گرام پنچایت بھکنور کے شانت نگر کو منتقل کیا گیا ہے ۔ 6 لاکھ روپئے کے اس فنڈ کو اچانک وارڈ نمبر 21 کے کاموں میں خرچ کئے بغیر گرام پنچایت کو منتقل کرنا لگتا ہے ۔ اس غیر قانونی کام میں میو

قبرستان کا محافظ ہی اراضی پر قابض

جوگی پیٹ /12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگی پیٹ کے قبرستان میں قبریں کھودنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے محمد علی تکیہ دار کو رکھا گیا تھا، تاہم وہ قبرستان کی اراضی پر اپنا دعویٰ پیش کرتے ہوئے کچھ عرصہ سے فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تین سو سال اور اس سے بھی زائد پرانی قبریں یہاں موجود ہیں، ان قبروں پر تعمیرات کا منصوبہ رکھتا تھا۔ قبر

مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

کلوا کرتی /12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلوا کرتی گورنمنٹ ہاسپٹل میں آج عوام کی کثیر تعداد جمع ہو گئی، جو مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کے دیدار کے لئے پہنچے تھے۔ تفصیلات کے بموجب کلوا کرتی کے قریب موجود ویلدنڈھ گاؤں میں تین بچے کھیل کود کے بعد پانی پینے کے لئے تالاب کے کنارے پہنچے اور کپڑے اتارکر نہانے کے لئے پانی میں اتر گئے

گلبرگہ میں منا شوٹر کے انکاؤنٹر پر تنازعہ

گلبرگہ ۔/12جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس نارتھ ایسٹرن رینج مسٹر محمد وزیر احمد نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ 8جنوری کو شہر گلبرگہ میں منا دربدر شوٹر کے خلاف کی گئی پولیس کاروائی اور شوٹنگ کے معاملہ میںچند مفاد پرست،منافرت پھیلانے اور انتشار پھیلانے والے عناصران کے خلاف احتجاج کرنے کی سازش میں شامل ہیں۔مسٹر مح

دودھ فراہم کرنے والے کسانوں کی ہر ممکنہ امداد

کریم نگر۔/12جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دودھ کی پیداوار کرنے والوں کی ڈیری کی جانب سے ہر طرح سے مدد کی جارہی ہے۔ کریم نگر ملک پروڈیوسر کمپنی لمیٹیڈ چیرمین سی ایچ راجیشور راؤ نے اس بات سے واقف کروایا۔ کریم نگر ڈیری کی جانب سے منصوبہ بند طریقہ پر کسی اور مقام یا ڈیری میں اس طرح کی انقلابی قابل تقلید ترقیاتی پروگراموں پر عمل کرتے ہوئے ڈی

موجودہ دور میں ادب کی بگڑتی صورتحال پر تشویش

نظام آباد:12؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ادارہ ادب اسلامی ہند کی دو روزہ ادبی کانفرنس بھٹکل کرناٹک میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت جناب حسن رضا صدر ادارہ ادب اسلامی ہند دہلی نے کی۔ جس میں جنوبی ہندوستان کے صدر ومعتمدین نے شرکت کی ۔کیرالا، مہاراشٹرا، ٹاملناڈو،کرناٹک اور آندھراپردیش پر منحصر اس زونل کانفرنس میں ہندوستان کے مشہور و معرو

سیرت رسول اکرمﷺ کو عام کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری

نارائن پیٹ /12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریبوں، یتیموں، محتاجوں اور بیکسوں کی مدد کرنا اور ان کی دادرسی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، لہذا سیرت رسول پر عمل کرتے ہوئے الامداد زکوۃ سوسائٹی نارائن پیٹ کی جانب سے 223 مسکینوں میں راشن پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں 190 بیواؤں میں فی کس 300 روپئے ماہانہ وظائف بھی تقسیم ک

جگتیال میں مسلم شادی خانہ کی تعمیر میں تاخیر

جگتیال /12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال مسلم شادی خانہ کی تعمیر میں لاکھوں روپیوں خرچ ہونے کے باوجود استعمال کے قابل نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی نے کنٹراکٹر پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کی جامع تحقیقات کرواتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ واضح رہے کہ جگتیال مسلم شادی

چیف منسٹر حب الوطنی کا مظاہرہ کریں: ہنمنت راؤ

کاماریڈی /12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے ریاستی اسمبلی میں دیئے گئے بیان پر رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ کرن کمار ریڈی کی پیدائش حیدرآباد کی ہے تو حب الوطنی کا مظاہرہ کریں۔ اگر کسی شخص کو اپنے وطن سے محبت ہوتی ہے تو وہ وطن کی ترقی کے لئے کام کرتا ہے، لیکن چیف منسٹر حیدرآبادیوں کے خلاف منصوبہ بند

سنگاریڈی میں کانگریس مبصر تیسرے دن بھی مصروف

سنگاریڈی /12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ہند کانگریس کمیٹی مبصر بسواراج پاٹل نے سنگاریڈی آئی بی گیسٹ ہاؤس پہنچ کر تیسرے دن سنگاریڈی، پٹن چرو اور نرساپور اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مرزا وحید بیگ مقبول نے پارلیمانی حلقہ میدک سے راہول گاندھی کو کانگریس امیدوار بنانے کی نمائندگی کی۔ ریاستی وزیر بہبود خواتین و ا

چیف منسٹر کرن کمار ریڈی ایک کرکری بھری شخصیت

نظام آباد :11؍جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی اے پی این جی او ز یونین کے صدر اشوک بابو چیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی کی پیدا وار ہے جس کی وجہہ سے اشوک بابو کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی جارہی ہے لیکن تلنگانہ رکن پارلیمنٹ کریم نگر پونم پربھاکر کے خلاف سوموٹو مقدمہ درج کیا گیا ۔ اے پی این جی اوز کے صدر اشوک بابو کھلے عام قانون کو ہات

پولیس کی بہتر کارکردگی کے لیے عوام کا تعاون ضروری

شاد نگر ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ضلع محبوب نگر کے کتور منڈل مستقر میں جدید تعمیر کردہ شاد نگر رورل پولیس اسٹیشن بلڈنگ کا ڈی جی پی پرساد راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ افتتاح کے بعد ڈی جی پی پرساد راؤ نے عمارت کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کتور پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے عوام کے درپیش مختلف مسائ

تعلیمی مہارت کیلئے محنت و جستجو ضروری

کورٹلہ۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نونہال ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں مولانا سید مظہر قاسمی کی صدارت میں جلسہ تقسیم سیاست کوسچن بینک SSC اردو میڈیم منعقد ہوا۔ جناب محمد عبدالرحیم صدر مدرس مدرسہ ہذا نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ تعلیمی میدان میں روز نامہ سیاست کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ادارہ سیاست طلباء و طالبات کے مستقبل کو

حالت جنگ میں بھی نماز معاف نہیں

بیدر۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آخرت کے لئے توشہ دنیا میں رہ کر ہی تیار کیا جاتا ہے۔یہ بات جماعت اسلامی ہند بیدر کے کمٹھانہ میں ڈاکٹر نذیر احمد کے فارم ہاؤز میں منعقدہ مرد و خواتین، ایس آئی او اور جی آئی او کے تربیتی و تفریحی اجتماع سے مولوی محمد فہیم الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک نے بحیثیت مربی کہی۔ انہوں نے مومنا

سرحدی دیہاتوں میں پولیس کی چوکسی

ایڑ پلی۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن ڈی ایس پی غوث محی الدین نے کل شام رنجل پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے رنجل سب انسپکٹر جی نریش سے کہاکہ رنجل منڈل سے تعلق رکھنے والے تمام روڈی شیٹرس کی شناخت کرتے ہوئے نوٹس بورڈ پر ان کی تصاویر چسپاں کریں اور ان پر خصوصی نگاہ رکھیں۔ اس کے علاوہ رنجل منڈل میں غیر

صحت عامہ کیلئے صاف ستھرا ماحول ضروری

سرپورٹاؤن۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے جیوتی نگر اور دوبہ گوڑا کالونی میں جمعہ کے روز سرپور ٹاؤن سرکاری جونیر کالج طلباء کی جانب سے این ایس ایس (NSS) پروگرام کا میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین کے ہاتھوں آغاز عمل میں آیا۔ اس این ایس ایس پروگرام میں حصہ لینے والوں میں این ایس ایس کوآرڈینیٹر رامیش، کالج پرنسپل ڈ

گیتم یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

کریم نگر۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گیتم انجینئرنگ کورس داخلے بی ٹیک، ایم ٹیک، بی آرک، فارمیسی میں داخلوں کے لئے گیتم داخلہ امتحان ( گاٹ ) کے ذریعہ 2014ء کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ کریم نگر میں آن لائن امتحانی مرکز کا قیا م عمل میں لایا گیا ہے۔یونین بینک، انڈین کرورویشیا بینک کی شاخوں میں درخواستیں دستیاب ہیں۔ گیتم ڈائرکٹر پروفیس