نرساپور میں سیٹلائیٹ بس ڈپو کا قیام

سنگاریڈی۔ 2؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ حلقہ اسمبلی نرساپور مستقر پر بہت جلد سیٹلائیٹ بس ڈپو کے قیام کی سعی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فلاح و بہبود خواتین و اطفال سنیتا لکشما ریڈی نے نرساپور کے بس اسٹانڈ احاطہ میں 40 لاکھ روپئے لاگتی بس اسٹانڈ کے توسیعی کاموں کے سنگ بنیاد تقریب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ نرساپور بس اسٹان

سڑک حادثہ میں زخمی گنڈو سدھا رانی ایم پی کی عیادت

قاضی پیٹ /2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم کے رکن راجیہ سبھا شریمتی گنڈو سدھا رانی کل رات حیدرآباد سے ورنگل روانگی کے دوران اچانک بھونگیر کے قریب ایک سڑک حادثہ سے دو چار ہو گئیں، انھیں زخمی حالت میں ہنمکنڈہ کے میکس کیئر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے آج دوپہر دوا خانہ پہنچ کر ان کی مزاج پرسی کی۔ واضح رہے ک

حیدرآباد۔ کرناٹک کو خصوصی موقف ، کانگریس کا اہم کارنامہ

گلبرگہ :/2فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر ریلوے ڈاکٹر ایم ملیکارجن کھرگے نے این وی گرائونڈ گلبرگہ پر یکم فبروری کو صدر کانگریس محترمہ سونیا گاندھی کی گلبرگہ آمد کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضلاع حیدر آباد کرناٹک کے عوام اس زبردست اجتماع کی شکل میں دراصل محترمہ سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیلئے

اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

نظام آباد۔/2فروری، ( ای میل ) مدرسہ سراج البنات آٹو نگر میں جامعتہ المومنات کی دو یومی ریاستی خواتین کانفرنس کے ضمن میں منعقدہ تعارفی اجتماع برائے خواتین کے کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات نے کہا کہ اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں مسلم خواتین کی اہم ذمہ داری ہے۔ گھر کی ایک خاتون ک

کریم نگر میں طلبہ کیلئے دینی مقابلے

کریم نگر۔/2فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مستقر مسجد محبوبیہ حسینی پورہ میں طلباء و طالبات میں دینی شعور بیداری کیلئے مسجد محبوبیہ کریم نگر کے متولی و صدر جناب محمد خواجہ نے ہر ماہ کے دوسرے اتوار کو حی علی الصلوٰۃ کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ جس میںپہلی جماعت تا دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے مختلف عنوانات کے

ضلع نظام آباد میں بلدیات کی کارکردگی کا جائزہ

نظام آباد:2؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر پی ایس پردیو منا نے میونسپل کارپوریشن نظام آباد اور ضلع کے بلدیہ جات کے ترقیاتی کاموں کا ایک جائزہ اجلاس منعقد کیااور ترقیاتی کاموں کو جلدازجلد تکمیل کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر جی ایف،13معاشی سنگم آئی آر جی میونسپل کے فنڈ سے شروع کردہ ترقیاتی ک

ظہیرآباد کے عازمین حج کیلئے حج فارمس کی اجرائی

ظہیرآباد۔/2فروری، ( فیکس ) صدر حج ویلفیر سوسائٹی جناب غوث و موذن مسجد عرفات ظہیرآباد نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے حج 2014کے درخواست فارمس وصول ہوچکے ہیں۔ عازمین حج ظہیرآباد کیلئے مفت تقسیم و رہنمائی اور خانہ پُری بھی کی جائے گی۔ عازمین حج درخواست فارم کے ساتھ اپنی پاسپورٹ سائز کلر فوٹو جو سفید بیاک گراؤنڈ کے ساتھ ہو درخواست

میدک میں وی آر او امتحانات کا پرامن انعقاد

میدک۔/2فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوائنٹ کلکٹر میدک مسٹر اے شرت نے کہاکہ میدک میں منعقدہ وی آر او کے تقررات کیلئے اہلیت ٹسٹ کا پُرامن طور پر انعقاد عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر شریمتی سمیتا سبھروال کی قیادت میں امتحانات کے کامیاب انعقاد کیلئے زبردست انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈیویژن میدک میں 31امتحانی مراکز 10638 امیدواروں میں 92

سچر کمیٹی کی رپورٹ پر عمل آوری سے اقلیتوں کو زبردست فائدہ

گلبرگہ ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : میں جب بھی ریاست کرناٹک کا دورہ کرتی ہوں مجھے ایک نیا حوصلہ ملتا ہے۔ یہاں کے عوام سیاست کو صحیح سمت میں لے جارہے ہیں اور کانگریس پر انھیں پورا اعتماد ہے۔ کرناٹک میں جب سے کانگریس کی حکومت تشکیل پائی ہے اس وقت سے بڑے بڑے اور ٹھوس ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن کے بارے میں چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا جی نے ہمی

ہریانہ کے سارقین کی ٹولی گرفتار

شادنگر یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قومی شاہراہ نمبر 44 جی ایم آر ٹول پلازہ کے پاس شادنگر ٹاون سرکل انسپکٹر شریمتی نرملانے پولیس جمعیت کے ساتھ پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی اولین ساعتوں قریب 4 بجے حیدرآباد بنگلور قومی شاہراہ نمبر 44 اڈہ کل کے پاس ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 6 رکنی ٹولی جو کہ ہتھیاروں سے لیس تھ

اللہ اور رسولؐ کے بتائے راستے پر گامزن ہونے کی تلقین

نندیال یکم فروری (ذریعہ فیاکس ) نیشنل ڈگری کالج میں سیرت النبی ، و حدیث کی روشنی میں شہر نندیال کے ڈگری انٹر و ہائی اسکول کے تقریبا 500 طلباء و طالبات میں تحریری،تقریری و نعتیہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ ان مقابلوں میں کامیاب و مستحق طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کا جلسہ نیشنل ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں آواز کمیٹی کے ڈیویژن صدر

ضلع نظام آباد سے 2 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے

نظام آباد:یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس قیادت کو اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ ملک میں فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے اور سیکولر قوتوں کے استحکام کیلئے اقلیتوں کو بھی سنجیدہ اور مبسوط لائحہ عمل کے ساتھ متحدہ طورپر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے آج نظام آبا

قرض اجرائی کے نشانہ کو 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت

سنگاریڈی یکم فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی کلکٹریٹ میں بینک عہدیداروں کے اجلاس سے سمیتا سبھروال کلکٹر ضلع میدک نے خطاب کرتے ہوئے سال 2013-14 کے قرضوں کو 15 فبروری تک جاری کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مقرر کردہ نشانے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے بینک قرض جاری کرنے میں کوتاہی کرنے پر ان کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے گا ۔ ضلع میدک میں زر

جونیر کالج نارائن کھیڑ میں اردو لکچررس کی منظوری

نارائن کھیڑ یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی نارائن کھیڑ مسٹر پی کشٹا ریڈی نے بتایا کہ گورنمنٹ جونیر کالج نارائن کھیڑ میں انٹرمیڈیٹ اردو میڈیم ایچ ای سی کیلئے مستقل لکچررس کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے جی او نمبر 79 کی اجرائی عمل میں آگئی ہے۔ رکن اسمبلی مسٹر پی کشٹا ریڈی کل شام اپنی قیامگاہ پر

خواتین کے تحفظ کیلئے پردہ بہترین ہتھیار

سنگاریڈی یکم فبروری (راست) عورت اسلام کی نگاہ میں ایک عظیم نعمت اور قیمتی جوہر ہے، جس طرح اعلی اور قیمتی سامان کو پورے اہتمام و احتیاط کے ساتھ محفوظ مقامات پرر کھا جاتا ہے تا کہ وہ خراب اور ضائع نہ ہوجائے اسی طرح عورت بھی قیمتی جوہر ہے اسی لئے اسلام نے اسے چھپانے اور لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل رکھنے کا حکم دیا ہے اور اس کے پوشیدہ رکھنے ک

آدھار کارڈس،فائدہ بخش اور اہم شناخت

کریم نگر یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آدھار کارڈ نمبر تمام بہبودی اسکیمات و دیگر فوائد سے استفادہ کیلئے شناخت جیسا ہے۔جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد نے جمعرات کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ایل پی جی گیس ڈیلرس کے ساتھ آدھار نمبر کو مربوط کرنے پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آدھار نمبر ایک شخص کیلئے شناختی کارڈ نمبر جی

ڈی ای او اکرم اللہ خان کی خدمات قابل تحسین

عادل آباد یکم فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر مسٹر اکرم اللہ خاں کو تعلیمی کمانڈر قرار دیتے ہوئے موصوف کے ساتھ خدمات انجام دینے کو باعث اعزاز مختلف ہائی اسکول کے صدر مدرس نے اپنے خطاب کے دوران تصور کیا۔ ضلع مہتمم تعلیمات دفتر کے میٹنگ ہال میںمسٹر اکرم اللہ خان وظیفہ پر سبکدوش ہونے پر ایک تقریب منعقد کی جس میں ڈی ای

آج وی آر او۔ وی آر اے امتحانات

نظام آباد :یکم؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وی آر او، وی آراے امتحانات کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں امتحان تحریر کرنے والے امیدوار ایک منٹ تاخیر کرنے کی صورت میں امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر پی ایس پردیو منا کل اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وی

بہت جلد تشکیل تلنگانہ کاخواب شرمندہ تعبیر

حیدرآباد۔یکم فروری، ( پریس نوٹ ) مخالف تلنگانہ سرگرمیوں میں سیما آندھرا قائدین کی تمامقلا بازیاں رائیگاں جائیں گی اور فبروری کے دوسرے ہفتہ تک تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا یقینی صورتحال اختیار کرلے گی۔ جس کے بعد بڑے پیمانے پر غیر مشروط تلنگانہ ریاست کی عاجلانہ تشکیل کے لئے جدوجہد کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ گدوال میں من

سنتوں پر عمل پیرا ہوکر عشق رسول ؐ کا ثبوت دیں

کاغذ نگر ۔ یکم فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے سنتوش فنکشن ہال میں بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ زیر صدارت و نگرانی تنظیم اسلامی تہذیب و ثقافت کے روح رواں جناب آصف علی منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز مولانا احمد مبین قاسمی نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں زبیر احمد، زید احمد اور حافظ محمد زکریا نے نعت شریف پیش کی۔ بعد از