رائچور کے کئی محلوں میں گندگی،عوامی صحت متاثر

رائچور 7 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک کے اپ لوک آیوکت جنہوں نے پیر کے دن شہر رائچور کے مختلف علاقوں اور محلوں کا معائنہ کیا انہوں نے جگہ جگہ گندگی وکوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور خراب سڑکوں کو دیکھ کر منی میونسپل کونسل رائچور کی ناقص کارکردگی اور عہدہ داران کی لاپرواہی و غفلت پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس گندگی سے عو

ناندیڑ شہر میں محفل مشاعرہ و تہنیتی نشست

ناندیڑ۔7فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ عالمی تحریک کے زیر اہتمام ناندیڑ کے مایہ ناز قلم کار ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی کی تہنیتی نشست و محفل مشاعرہ کا کامیاب انعقاد گزشتہ شب ڈیلکس فنکشن ہال شہر کے قد آور مسلم قائد و شاعر ایڈوکیٹ محمد مقبول سلیم کی صدارت میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی طور پر ضلع کے ہر دلعزیز سپرنٹنڈنٹ آف پول

پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی کامیابی یقینی

سنگاریڈی۔7فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی مسٹر چنتا پربھاکر نے ٹی آر ایس پارٹی آفس سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیما آندھرائی قائدین دہلی میں ریاست کی تقسیم کو روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ دہلی میں چیف منسٹر کے احجتاج کو ناکام بناتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک کے خواتین

لکشمی پور جنگل میں چیتا کی موجودگی

عادل آباد۔ 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی خانہ پور کڈم منڈل کے لکشمی پور موضع کے گھنے جنگلات میں ایک چیتا گشت کرتا ہوا سی سی کیمروں میں قید کرلیا گیا جبکہ قبل ازیں Nenneda منڈل کے گھنے جنگلات میں بھی فاریسٹ کی جانب سے نصب کردہ سی سی کیمرے میں ایک شیر کی نشاندہی کی گئی۔ فاریسٹ عہدیداروں کی اطلاع کے مطابق پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے

ظہیرآباد میں کانگریس قائدین کا احتجاج

ظہیرآباد ۔ 6 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں واقع اے پی بھون میں کل چیف منسٹر آندھراپردیش کی موجودگی میں تلنگانہ کے خاتون وزراء اور قائدین کے ساتھ پولیس اور چیف منسٹر کے سیکوریٹی عملے کی جانب سے کئے گئے ناروا سلوک کے خلاف آج مستقر ظہیرآباد میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے کانگریس کے سرکردہ قائدین و سرگرم کارکنوں

نظام آباد میں خانگی کالجس کی کارکردگی انتہائی ناقص

نظام آباد :6؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر علی خان نے شہر نظام آباد کے خانگی کالجس کا دورہ کرتے ہوئے ہلچل پیدا کردی۔ اکبر علی خان شہر کے واگدیوی ڈگری کالج خلیل واڑی ایس وی، نالیندہ ڈگری کالج کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کالج کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیااور ڈ

چیف منسٹر کو برطرف کرنے کا مطالبہ

نظام آباد :6؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )علیحدہ ریاست تلنگانہ کے خلاف چیف منسٹر مسٹر این کرن کمارریڈی اور سیما آندھرا کے قائدین کے رویہ کیخلاف شہر نظام آباد میں کانگریس قائدین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر کو فوری برطرف اور چیف منسٹر کے علامتی پتلوں کو نذرآتش کیا تفصیلات کے بموجب ضلع کانگریس صدر مسٹر طاہر بن حمدان کی قیا

زنجیبار کے صدر ڈاکٹر علی محمد شین کا دورہ

شاد نگر۔/5فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنزانیہ شہر کے زنجیبار کے صدر ڈاکٹر علی محمد شین نے آج اچانک کتور منڈل کے میکا گوڑ میں واقع نیٹکو فارما کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق زنجیبار کے صدر ڈاکٹر علی محمد شن شہر حیدرآباد میں فارما کمپنیوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے بحیثیت مہمان خصوصی آئے ہوئے

بیدر اُتسو کے موقع پر یادگار تصویری نمائش

بیدر۔/5فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سہ روزہ بیدر اتسو کے تمام پروگرام کا 3فبروری کو اختتام عمل میں آیاتاہم غلام متقی یادگاری تصویری نمائش، کو عوام کے بے حد اصرار پر دو دن کیلئے توسیع دی گئی۔5فبروری کو اس تصویری نمائش کا آخری دن تھا اور آج ہی کے دن درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒ کے سجادہ نشین ڈاکٹر خسر و حسینی نے ڈپٹی کمشنر بیدر

آر ٹی سی میں برسر خدمت معشوق جوڑے کی خودکشی

عادل آباد۔/5فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی بس ڈپو عادل آباد میں برسر خدمت ڈرائیور سدھاکر اور کنڈکٹر سدھارانی نے جداگانہ زندگی گذارنے سے گریز کرتے ہوئے مستقر عادل آباد کے موالا تالاب میں چھلانگ لگاکر موت کی آغوش میں چلے گئے۔ڈرائیور سدھاکر اور خاتون کنڈکٹر سدھا رانی میں معاشقہ چل رہا تھا۔ اکثر دونوں ایک ساتھ ڈیوٹی انجام دیا کر

چیف منسٹر کے خلاف کانگریس لیڈروں کا جوابی احتجاج

سدی پیٹ ۔5فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائد حلقہ اسمبلی سدی پیٹ انچارج مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میںچیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی کے خلاف دھرنا اور راستہ روکو منظم کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج دہلی کے جنتر منتر پرمسٹر کرن کمار ریڈی نے متحدہ ( سمکھیا آندھرا) ریاست کیلئے بھوک ہڑتال بیٹھنے پر مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میں قدیم بس

سنت رسولؐ کے مطابق زندگی گذارنے کی تلقین

بگدل۔5فبروری( ذریعہ ڈاک) نماز و صبر کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں اور نماز ہی مومن اور منافق کے درمیان پہچان کراتی ہے ۔ دنیا کی محبت کو دلوں سے نکالتے ہوئے دین کی محبت اپنائیں ۔ یقیناً نماز بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے ۔ نماز بارگاہ خداوندی میں مقبول ہوتی ہے تو قرب الٰہی کے انوار سے اللہ تعالیٰ بندے کو نوازتا ہے ۔ ان خیالا

سیڑم میں ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس

سیڑم۔5؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کل شام ساڑھے چھ بجے بلاک کانگریس آفس محمدی کالونی میں سیڑم میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے سب ملکر کام کرنے کے تعلق سے ایک اجلاس رکن اسمبلی سیڑم وریاستی طبی تعلیم وضلع نگران کار رائچور ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا جس میں صدر بلدیہ ساجدہ بیگم سیڑم

اسلام میں تمام مسائل کا حل موجود

کورٹلہ ۔ 5فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہندشاخ کورٹلہ کی جانب سے برادران وطن میں سیرت النبیﷺ کے پیغام کو پہنچانے کیلئے کورٹلہ ٹاؤن کے مختلف بستیوں میں کارنر میٹنگس کا اہتمام کیا گیا ۔ حیدرآباد کے مہمان مقرر جناب محمد عبدالرشیدنے تلگو زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں حضور نبی کریم محسن انسانیتؐ کو خالق ک

ریاستی وزیر گیتا ریڈی کے قابل ستائش خدمات

نیالکل۔5فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب میر رضی الدین مسعود خان سابق سرپنچ سینئر کانگریس لیڈر حدنور‘ ایم اے عبدالجبار موظف سپرنٹنڈنٹ پالی ٹیکنک کالج مرزا پور نے صحافتی بیان میں بتایا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل میں ریاستی وزیر بھاری صنعت ڈاکٹر جے گیتا ریڈی قابل ستائش خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ 65

اوقافی جائیدادوں کی تباہی دیکھ کر ہوش اُڑگئے

محبوب نگر ۔ 4۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوقافی اراضیات پر ناجائز قبصہ رکھنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار اسپیشل آفیسر وقف بورڈ اور کمشنر اقلیتی بہبود جناب محمد اقبال نے آج شام مستقر محبوب نگر کے ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے

سپریم کورٹ میں تلگو دیشم ایم ایل سی نرسا ریڈی کی کامیابی

نظام آباد۔4۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلگودیشم ایم ایل سی مسٹر ارکلہ نرساریڈی کو آج سپریم کورٹ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ایم ایل سی مسٹر ارکلہ نرساریڈی کے خلاف کانگریسی امیدوار وینکٹ رام ریڈی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ مقدمہ میں کامیابی حاصل ہونے پر ارکلہ نرساریڈی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان نے انہیں انتخابات

مسائل کی یکسوئی کیلئے احتجاج اور جدوجہد ناگزیر

آرمور 4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور امبیڈکر چوراہے پر کسانوں کے مسائل ایک روزہ بھوک ہڑتال تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے کی گئی اس بھوک ہڑتال کا اہتمام ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی انچارج جیون ریڈی کی نگرانی میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دختر کے سی آر و تلنگانہ جاگروتی صدر شریمتی کویتا نے مخاطبت میں بتایا کہ کانگریس حکومت کسانو

بیدر اُتسو کے موقع پر کل ہند مشاعرہ

بیدر۔ 4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر اُتسو کے دوسرے دن 2 فروری کو تاریخی مدرسہ محمود گاوں میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ منعقد ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ ملک کے نامور شعراء نے شرکت کی۔ ابتداء میں جناب دھرم سنگھ خود کے عثمانین ہونے پر فخر محسوس کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک و مایہ ناز فرزند اردو نے شمع روشن کرکے مشاعرہ کا افتتاح کی

کسانوں کی ترقی پر اولین توجہ

کریم نگر ۔ 4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس حکومت کسانوں کی ترقی کی طرف اولین توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے زرعی مارکٹ کمیٹی کریم نگر کے احاطہ میںنوتعمیر شدہ دفتر کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔ بعدازاں انہوں نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ضروریات کی فراہمی کے تحت مارکٹ کمیٹی میں گ