نوجوانوں کو حصول روزگار کے قابل بنانے کیلئے تربیتی مراکز کا قیام
کاماریڈی۔ 17 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاماریڈی کے نوجوانوں کو معاشی طورپر مستحکم کرنے روزگار کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر آج کاماریڈی میں نائک سنٹر میں سٹ ون کی جانب سے شروع کردہ بیوٹیشن و دیگر کورسس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔