ظہیرآباد بلدیہ سے 27پرچہ نامزدگیاں

ظہیرآباد۔/12مارچ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدی انتخابات کے ضمن میں آج پرچہ نامزدگی کے ادخال کے تیسرے دن جملہ 20 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں جن میں کانگریس کے 9 ، ٹی آر ایس کے 8اور 3آزاد امیدوار شامل ہیں۔ کانگریس کے امیدواروں کی حیثیت سے وارڈ نمبر 9سے محمد جعفر، وارڈ نمبر 23سے معراج بیگم، اسی وارڈ سے ہی صبا فردوس، وارڈ نمبر 16سے اشوک کمار سیر

پنالہ لکشمیا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس

جنگاؤں ۔ 12 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پسماندہ طبقات کے مشہور و ممتاز لیڈر مسٹر پنالہ لکشمیا کو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں حلقہ اسمبلی جنگاؤں سے مسلسل چار مرتبہ کامیابی کا اعزاز حاصل ہے۔ امریکی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل مسٹر پی لکشمیا نے عوام کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا ہے۔ علیحدہ تلنگانہ ریاست کے اعلان

کورٹلہ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ

کورٹلہ۔ 12 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کے دن مجلس بلدیہ کورٹلہ کا دورہ کرتے ہوئے پرچہ نامزدگی کے سنٹرس کا معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹر کریم نگر نے صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع کریم نگر میں جملہ 12 میونسپل اور 2 کارپوریشنس ہیں۔ 326 وارڈس میں جملہ ووٹرس کی تعداد 7 لاکھ 666 ووٹرس کیلئے 724 مراکز قائم کئے گئے ہ

مسلمانوں کو بی سی کوٹہ کے تحت انتخاب لڑنے کی اجازت

سنگاریڈی۔ 12 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کے تمام بلدیات اور میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات میں بی سی زمرہ کے تحت محفوظ وارڈس سے مسلم طبقہ کے بی سی ای سرٹیفکیٹ کے حامل امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی حکومت نے باضابطہ طور پر اجازت دے دی ہے۔ بی سی محفوظ نشستوں پر مسلمانوں کے انتخاب لڑنے کے مسئلہ پر مختلف مقامات پر اعتراض کرنے کی وجہ سے

شہر بیدر میں غیرمجاز تعمیرات

بیدر۔ 12 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تاریخی شہر بیدر جو قلعہ کی فصیلوں کے اندر بسا ہوا ہے اور یہاں کئی سال سے عوام نے اپنے مکانات کی تعمیر کی ، قانون میں بتایا گیا ہے کہ فصیل کے اطراف 300 میٹر تک جو بھی تعمیراتی سرگرمیاں ہوں گی، وہ غیرقانونی قرار دی جائے گی چنانچہ اس سے قبل بھی اس طرح کی محکمہ ہذا کی جانب سے کارستانی ہوئی تھی تاہم اس کے بعد ی

بی جے پی کی تائید سے تلنگانہ بل کی منظوری

کریم نگر۔/12 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی جے پی کے ریاستی نائب صدر گجیلا رام کرشنا ریڈی نے کہا کہ ایک ذمہ دار عہدہ پر فائز رہ کر غیر ذمہ دارانہ اور گمراہ کن بیان دینا مرکزی وزیر جئے رام رمیش کے شایان شان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جئے رام رمیش کے گمراہ کن بیان کی سخت مذمت کرتی ہے۔ کریم نگر کے مقامی بی جے پی دفتر میں منعقدہ پریس کان

انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی سے خاندانی حکمرانی مسلط

سدی پیٹ۔/12مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کو کامیاب بنانے سے خاندانی حکمرانی چلے گی۔ بی جے پی ریاستی کوکنوینر این نروتم ریڈی نے کل پریس کلب سدی پیٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی ت

رات کی تاریکی میں چلتی ٹرین سے چھلانگ

مدہول۔/12مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدہول منڈل کے موضع باسر میں ٹریپل آئی ٹی کا ایک طالب علم ٹرین سے چھلانگ لگاکر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب سی گاندھی متوطن چتور سے باسر واپسی کے دوران اس کے دو ساتھی جو اسی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں گاندھی کے ساتھ ہی حیدرآباد سے اجمیر جانے والی اجمیر اکسپریس میں سفر کررہا تھا۔ یہ ٹرین ضلع واری سط

بھینسہ بلدیہ کیلئے 76پرچہ نامزدگیاں داخل

بھینسہ۔/12مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں بلدی انتخابات کے ضمن میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تیریخ 14مارچ مقرر ہے۔ کمشنر بلدیہ اے پربھاکر نے بتایا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آج تک صرف 16 پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے ہیں جبکہ بلدیہ سے مختلف امیدواروں نے 76پرچہ نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ سیاسی جما

اولاد کو نیک بنانے میں ماں کا اہم کردار

حسنی آباد /12 مارچ ( راست ) متصل جامع مسجد حسنی آباد میں منعقدہ کے خواتین کے کثیر اجتماع سے خطاب کریت ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ ا لحدیث جامعہ المومنات نے کہا کہ اولاد کی تربیت و نشونما میں والدین کا اہم رول ہوتا ہے ماں کی محبت و شفقت اولاد کے حق میں ضروری ہے ۔ بچہ دنیا میں آتا ہے تو عمدہ صلاحیتیں ، پاکیزہ ذہن اور اچھی فکر

آرمور میں بلدی انتخابات کی سرگرمیاں

آرمور /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں بلدیہ انتخابات کیلئے پہلے دن کوئی نامنیشن داخل نہیں کیا گیا لیکن نامنیشن داخل کرنے کے دوسرے دن 23 وارڈس کے منجملہ 6 نامنیشن فارم داخل کئے گئے ۔ جس میں نمبر 2 وارڈ کیلئے ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والی جی سجاتا ، نمبر 3 سے ایم لنگنا ( ٹی آر ایس ) 4 نمبر وارڈ سے تلگودیشم پارٹی ٹاون صدر نرسمہا ریڈی 7 وا

سلام ،قلبی کدورتوںکا بہترین علاج ہے

ظہیرآباد /12 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) موضع گڑپلی منڈل ظہیرآباد میں ماہانہ مجلس تعلیم و حلقہ ذکر کی 31 ویں مجلس کا حافظ سید ندیم اللہ کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا ۔ متعدد طلباء نے بارگاہ سید المرسلین میں ہدیہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ بعد ازیں مفتی سید نعیم الدین قادری کامل جامعہنظامیہ نے ’’سلام اور اسلام ‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے

انتخابی شکایت پر فوری کارروائی کی ہدایت

سنگاریڈی /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک سمیتا سبھروال نے جدید کلکٹریٹ آڈیٹوریم ہال سنگاریڈی میں انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی مستقر پر انتخابی شکایت کاونٹر کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔ اگر کسی کی جانب سے انتخابی شکایت وصول ہوتو فوری کارروائی کی ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کو دی ضلع

ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج

ایچوڑہ ( عادل آباد ) /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایچوڑہ تحصیلدار ناگا ملیشور راؤ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ووٹ لسٹ میں ناموں کے اندراج میں توسیع کی گئی ہے ۔ 20 مارچ آخری تاریخ ہوگی جن افراد نے ووٹر لسٹ میں ابھی تک اپنے نام درج نہ کرائے ہوں وہ پولنگ بوتھس پر اپنا نام درج کروائیں ۔

میدک میں کانگریس کارکنوں کا اجلاس

میدک /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کسان سیل مسٹر روی چندرا ریڈی نے میدک کے سائی بالاجی گارڈنس میں بلدی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین و کارکنوں کو آپسی اتحاد کے ذریعہ بلدیہ پرکانگریس کے قبضہ کیلئے کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر مسٹر چندرا ریڈی نے بلدیہ میدک کے جملہ

تلنگانہ پی سی سی میں کریم نگر کو خصوصی مقام

کریم نگر /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کی نئی تشکیل شدہ پردیش کانگریس کمیٹی میں اعلی قیادت میں ضلع کریم نگر کے قائدین کو اہم مقام دیا ہے ۔ سریدھر بابو کو چناؤ منشور کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئیر کانگریس قائد ایم ستیہ نارائن راؤ اور نوجوان رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کو انتخابی انتظامی نگرانکار کمیٹی میں شامل ک

کلواکرتی میں 20 وارڈس میں سے 10 مسلمان بادشاہ گر

کلواکرتی /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہونچ گئی ہیں ۔ کانگریس ، تلگودیشم ، ٹی آر ایس ، مجلس اتحادالمسلمین ، بی جے پی ، آزاد امیدوار اپنی اپنی جانب اس علاقے کے 20 وارڈس میں اپنے ا پنے امیدوار کھڑا کر رہے ہیں جبکہ چیرپرسن کی نشست بی سی جنرل کیلئے مختص ہے ۔ جبکہ کانگریس کی جانب سے سری سیلم ٹی آر ایس سے

کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹ کی تقسیم

نظام آباد:13؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے دی گئی درخواستوں پر خصوصی سروے کی جارہی ہے اور کار کردگی کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار پردیش کانگریس کے سابق صدر مسٹر ڈی سرینواس نے کل منورکا پو کلیانہ منڈپم میں کانگریس کے درخواست گذاروں کے ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہ

مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے انتخابی ٹکٹ دینے کا مطالبہ

نندیال۔ 11 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام انتخابات کے پیش نظر آواز کمیٹی نندیال کی جانب سے ایک منشور کی اجرائی بدست آواز کمیٹی کے ضلع صدر محمد مرتضی نندیال ڈیویژن کے صدر حافظ امجد باشاہ صدیقی ،سکریٹری عبدالصمد ،ٹاؤن سکریٹری خواجہ حسین ملا آواز کے لیڈر محمد اسم الدین عمل میں آئی۔ منشور میں سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 20