ٹرین کی ٹکر سے تاجر ہلاک

مکہ را ج پیٹ۔29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رامائم پیٹ کے قریب میں واقع اکنا پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثاتی طور پر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ایک34سالہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق متوطن اکنا پیٹ بھیما گوڑ نامی تاجر ریلوے لین عبور کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بھیماگوڑ شدید زخمی ہوگیا اور

فلمی اداکارہ نندہ کو خراج عقیدت

کاماریڈی۔29مارچ، ( فیکس ) جناب رحیم انور نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں نامور فلمی اداکارہ نندہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی یہ فلمی ہیروئن نے اپنے فن اداکاری سے یادگار فلمیں دی ہیں جس میں جب جب پھول کھلے، پریوار، گمنام، شور، دی ٹرین، جورو کا غلام، ہم دونوں، دھرتی کہے پکارکے، شامل ہیں خاص طور پرآہستہ آہستہ، مزدور، پریم رو

ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدواروںکو کامیاب بنانے کی اپیل

کریم نگر۔/29مارچ، ( ذریعہ فیکس ) جناب محمد خیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ بلدیہ کے منعقد شدنی انتخابات میں 14وارڈس میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار میدان میں ہیں جن کا امتیازی نشان ’’ آٹو رکشہ ‘‘ ہے۔ جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقر کریم نگر وارڈز کے ووٹر

سرپور ٹاؤن سرکاری ملازمین کو پوسٹل بیالٹ داخل کرنے کی خواہش

سرپورٹاؤن۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سر پور ٹاؤن ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات کے اسسٹنٹ الیکشن آفیسر ایم اے علیم نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے دوسرے مقامات کو جانے والے سرکاری ملازمین پوسٹل بیالٹ 30مارچ کے اندرون ایم پی ڈی او آفس سرپور ٹاؤن میں داخل کرسکتے ہیں۔انہوں ن

مولانا عبدالقوی کی رہائی کا مطالبہ

کھمم۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم مستقر میں ضلع کے تمام علماء کرام نے اچانک مولانا عبدالقوی کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کی گرفتاری سیاسی مقصد کے تحت کی گئی ہے اور یہ ایک سازش ہے جو حقوق انسانی کے سراسر خلاف ہے۔ جس کے ذریعہ مدارس اور دینی تنظیموں کو بدنام کیا جارہا ہے۔ اور ہم اس اچانک گرف

کریم نگر رائے دہی کیلئے زبردست صیانتی انتظامات

کریم نگر۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کارپوریشن ، میونسپل، نگر پنچایتوں کے چناؤ کے دوران انتہائی خوشگواراور پرامن رائے دہی کے انعقاد کیلئے زبردست صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ایس پی وی شیوا کمار نے اس بات سے واقف کروایا۔ بروز جمعہ ایس پی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائے دہی میں کس

ٹی آر ایس لیڈر سید ابراہیم بالا آخر مستعفی

محبوب نگر /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلسل 14 برس تک پارٹی کیلئے نمایاں خدمات انجام دینیکے دوران میں نے کبھی خواب میں نہیں سونچا تھا کہ میں پارٹی سے استعفی دینے کیلئے مجبور ہو جاؤں گا۔ ان خیالات کااظہار سید ابراہیم نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اپنے کیمپ آفس واقع مستقر محبوب نگر پر طلب کردہ پریس کانفرنس میں ان

ناندیڑ حلقہ پارلیمان انتخابات میں 9نامزدگیاں مسترد

ناندیڑ۔28مارچ(سیاست ڈسڑکٹ نیوز)ناندیڑ حلقہ پارلیمانی 2014 پارلیمانی انتخابات میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری دن 67اُمیدوروں نے نامزدگیاں داخل کئے تھے ان میں آج پرچوں کی جانچ پڑتال کی گئی مختلف وجوہات کی بُنیاد پر 9اُمیدواروں کی نامزدگیاں مسترد کردی گئی۔ اس طرح ابھی بھی 58اُمیدوار میدان میں ہیں ۔ اس طرح کی معلومات ضلع کلکٹر و الی

کریم نگر میں فنی کورسس کیلئے درخواستیں مطلوب

کریم نگر ۔ 28 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے کے ایجوکیشنل سوسائٹی اپنی 25 سالہ تعلیمی دور کی تکمیل پر طلباء ، اولیا طلباء کے اصرار پر سوسائٹی کی نگرانی میں فائیر اینڈ سیفٹی کی ٹریننگ مفت دے رہی ہے۔ اس ٹریننگ کی تکمیل کیلئے 25 سالہ تجربہ کی خدمت حاصل ہے ۔ ٹریننگ اردو ، انگریزی ، تلگو میں دی جائیگی اس ٹریننگ کے داخلہ کو مکمل کرنے کیلئے تع

مکتھل میں ایم پی ٹی سی انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر

مکتھل ۔ 28 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل میں ایم پی ٹی سی انتخابات کیلئے سرگرمیاں عروج پر ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار مستقر ٹاون کے علاوہ پورے منڈل میں دیہی علاقوں میں گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مکتھل منڈل میں جہاں جملہ 21 ایم پی ٹی سی حل

ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کی عوامی خدمات ناقابل فراموش

چیتاپور۔28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر چیتاپور میں بروزِچہارشنبہ مرکزی وزیر ریلوے ڈاکٹر ملک ارجن کھرگے کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔اس پروگرام میں سابقہ ایم پی اقبال احمد سرڈگی نے کہا کہ ملک ارجن کھرگے جی نے نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔یہ ایک ایسی شخسیت ہے جو نام سے نہیں کام سے جانے جاتے ہیں۔انہوںنے

فرقہ پرستی و بدعنوانیوں کو روکنا عام آدمی کی ذمہ داری

بیدر:28مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام آدمی پارٹی کے امیدوار پروفیسر چندرکانت کلکرنی نے کل شام قدیم شہر کے چوبارہ ، گاوان چوک ، اور احاطہ مدرسہ محمودگاوان پہنچ کر اپنی پارٹی کا زوردار پرچار کیا۔ اور کہاکہ ملک میں فرقہ پرستی اور بدعنوانی کو روکنا عام آدمی کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری وہ اسی وقت پوری کرسکتاہے جب وہ اچھے امیدوار کو پار

غیرجانبدارانہ انتخابات میں مائیکرو مبصرین کا اہم رول

ناگرکرنول ۔28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آزادانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے مائیکرو مبصرین کا رول بہت ہی اہم ہے ۔ ضلع کے الیکشن مبصر سی پارتھا سارتھی نے جمعرات کو کلابھارتی میں مائیکرو مبصرین کیلئے منعقدہ تربیتی پروگرام میں انہوں نے شرکت کر کے کہا ۔ انتخابی فرائض میں خصوصی رول نہ ہونے پر بھی انتخابی طریقہ کار کو مائیکرو مبصرین ا

محبوب نگر کے اقلیتی طلبہ کیلئے اطلاع

محبوب نگر ۔ 28مارچ ( فیکس ) ضلع محبوب نگر کے میناریٹی طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آندھراپردیش ریسیڈنشیل ایجوکیشن سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے تعلیمی سال 2014-15ء کیلئے جماعت چہارم مکمل کئے ہوئے طلبہ کیلئے آندھراپردیش ریسیڈنشیل اسکول میں جماعت پنجم میں داخلہ کیلئے درخواست مطلوب ہیں ۔ آندھراپردیش ریسیڈنشیل ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرنگران