سنگاریڈی میں یونائٹیڈ مسلم کونسل کی تشکیل

سنگاریڈی۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانان سنگاریڈی کا ایک اجلاس بمقام مسجد دیندار خاں سنگاریڈی میں زیر نگرانی حافظ و قاری محمد عبدالرزاق منعقد ہوا۔ جس میں تمام شرکائے اجلاس کی جانب سے ایک کمیٹی یونائٹیڈ مسلم کونسل تشکیل دی گئی جس کے تحت دینی، سماجی ، ملی، فلاح و بہبود کے لئے کام انجام دیئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر

بودھن میںدو امیدوار دستبردار

بودھن۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بودھن سے مقابلہ کرنے جملہ 13امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ آج نامزدگی واپس لینے کے آخری دن بی جے پی کے باغی امیدوار کیپٹن کروناکر ریڈی اور ایک آزاد امیدوار ایم این خان نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا۔ اس طرح حلقہ اسمبلی بودھن سلسلہ نشان 12سے اسمبلی کے عام انتخابات میں حص

محمد رفیق باغبان کی کانگریس میں شمولیت

شاہ آباد۔12اپریل، ( راست ) جناب ایم اے رشید مرچنٹ صدر بلاک کانگریس کمیٹی شہر شاہ آباد کے پریس نوٹ کے مطابق شہر شاہ آباد میں کانگریس کارکنوں کا ایک عظیم الشان اجلاس روبرو اولڈ پولیس تھانہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر جناب محمد رفیق باغبان صدر جمعیت الباغبان حلقہ شاہ آباد اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جناب بی ایس یدی یورپا کی جماعت کے جے پی کو

حلقہ اسمبلی بودھن سے 18امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل

بودھن۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی اسمبلی کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کے آخری روز 9اپریل کو حلقہ اسمبلی بودھن سے جملہ 18 امیدواروں نے23سٹس پرچہ نامزدگیاں داخل کیا۔ سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بودھن مسٹر سدرشن ریڈی نے11:25کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور فہیم الدین ایڈوکیٹ ، ستیم ٹاؤن صدر وغیرہ موجود

کریم نگر میں آج دینی معلومات پر مبنی مقابلے

کریم نگر ۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متولی محمد خواجہ مسجد محبوبیہ کریم نگر کی اطلاع کے مطابق مسجد محبوبیہ حسینی پورہ کریم نگر میں ایک عرصہ دراز سے مسلم طلباء و طالبات میں دینی شعور پیدا کرنے کے لئے دینی معلومات پر مبنی مقابلے منعقد کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دیئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلہ کے تحت 13اپریل بروز اتوار ابت

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

جگتیال۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جگتیال سے پرچہ نامزدگی ادخال کے موقع پر الیکشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین پر مقدمات درج کئے گئے۔ یہ بات جگتیال سرکل انسپکٹر نریش کمار نے ایک پریس نوٹ میں بتائی۔ کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی کے بیانرس پر جمعرات بازار علاقے میں برقی کھمبے پر

این محمد فاروق کو ٹکٹ ملنے پر اظہار مسرت

نندیال۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ پارلیمان نندیال کے لئے 2014 کے عام انتخابات میں ٹکٹ دیئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ این محمد فاروق کو ٹی ڈی پی کا ٹکٹ حاصل ہونے کی اطلاع ملنے پر شہر نندیال میں مسلمانوں نے بڑی مسرت کے ساتھ نندیال شہر پہنچ کر حیدآباد سے ٹکٹ کے ساتھ آنے والے محمد فاروق کا بڑ

محبوب نگر سے آخری دن اہم امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل

محبوب نگر۔/12اپریل،(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے آخری دن تقریباً اہم سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے۔ حلقہ پارلیمان محبوب نگر سے کانگریس امیدوار و مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی نے ریٹرننگ آفیسر و ضلع کلکٹر ایم گریجا شنکر کو اپنے پرچہ نامزدگی حوالے کئے۔جئے پال ریڈی کو

حلقہ اسمبلی نلگنڈہ سے ذاکر علی کا پرچہ نامزدگی داخل

نلگنڈہ۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی حج کمیٹی رکن و نائب صدر نشین ریاستی کانگریس پارٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ جناب محمد ذاکر علی نے آج حلقہ اسمبلی نلگنڈہسے بحیثیت آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حلف نامہ اردو میں دستیاب نہ رہنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ ضلع میں ا

کورٹلہ میں کانگریس کو باغی امیدواروں سے خطرہ

کورٹلہ۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں مسلمانوں کو بادشاہ گر کا موقف حاصل ہے۔ بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہوئے 1994ء کے اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں میں کانگریس پارٹی کے خلاف جو شدید برہمی پائی گئی تھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانان کورٹلہ کی تائید سے جناب شکاری وشواناتھم تلگودیشم پارٹی امیدوار نے جناب

پُرامن انتخابات کیلئے سیاسی پارٹیوں کا تعاون ضروری

کڑپہ۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر کڑپہ کوٹاششی دھر نے کڑپہ کلکٹریٹ کے منی کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے میں تعاون دینے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ 12اپریل تا 19اپریل اسمبلی و پارلیمان کیلئے پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل شروع ہوگا۔

چیوڑلہ میں آبدار خانہ کا افتتاح

چیوڑلہ۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ منڈل مستقر کے شنکر پلی چوراہے پر شمس میناریٹی یوتھ اسوسی ایشن کی قیادت میں آبدار خانہ کا قیام عمل میں آیا۔ اس آبدار خانہ کا مسلم میناریٹی ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر محمد حسین چیوڑلہ جامع مسجد کے صدر محمد عبدالقادر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان

نریندر فرمار انتخابی مبصر مقرر

سدی پیٹ۔11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام انتخابات کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مسٹر نریندر فرمار آئی اے ایس نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ، دوباک اور میدک تین حلقہ جات اسمبلی کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بطور مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد روڈ موضع پونال کے حدود میں اندور انجینئرنگ کالج می

کریم نگر میں ایمسیٹ کوچنگ کلاسیس کیلئے لکچررس کی ضرورت

کریم نگر۔/11اپریل، ( فیکس ) پرنسپال گورنمنٹ گرلز جونیر کالج کریم نگر کے مطابق ضلع کے اردو میڈیم طلباء و طالبات کیلئے ایمسیٹ کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے لئے سائنسی مضامین باٹنی، زوالوجی ، فزکس، کیمسٹری اور میاتھیمٹکس میں تجربہ کار و قابل لکچررس کی ضرورت ہے۔ خواہشمند لکچرر س پرنسپال گورنمنٹ جونیر کالج گرلز کریم نگر سے ر

سرپور کاغذنگر میں اصلاح معاشرہ کانفرنس برائے خواتین

سرپور کاغذ نگر 11 اپریل ( راست) صابری ایجوکیشن سوسائٹی کی زیراہتمام مسلم فنکشن ہال ایس پی ایم سرپور کاغذ نگر میں 13 اپریل اتوار 10 بجے دن اصلاح معاشرہ کانفرنس برائے خواتین ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعۃ المومنات کی صدارت میں مقرر ہے۔ اس کانفرنس کا آغاز قراء ت و نعت شریف سے ہوگا۔ اس کانفرنس مںی مفیتہ غوثیہ شاہد بعنوا

کرنول کے یتیم لڑکیوں میںیونیفارم کی تقسیم

کرنول 11 اپریل (فیاکس)جماعت اسلامی ہند شہر کرنول شاخ کی نئی آفس میں خدمت خلق تحت مختلف کام انجام پارہے ہیں۔ اسی سلسلہ کے تحت مدرسہ کے یتیم لڑکیوں کو مدرسہ کا ڈریس سلوا کر مقامی امیر نعیم الرحمن کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر دیگر ارکان شاہنواز صاحب ، فیاض ،اقبال ،نور احمد اور انور باشاہ شریک رہے۔

ظہیر آباد کے کانگریس اقلیتی قائدین مستعفی

ظہیر آباد 11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس کے سینئر اقلیتی قائدین غوث الدین غوری ،سید علی اکبر،سید محی الدین ،گورے میاں سکندر اور امان اللہ نے سابق ریاستی وزیر محمد فرد الدین کو حلقہ لوک سبھا ظہیر آباد سے پارٹی امیدوار بنانے کا تیقن دینے کے باوجود عین وقت پر موجودہ رکن پارلیمنٹ کو ہی دوبارہ امیدوار بنانے کے ہائی کمان کے فیصلہ ک

کورٹلہ میں ویلفیرپارٹی آف انڈیا کا اجلاس

کورٹلہ 11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب ایم ایم خان ریاستی صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا جو ویلفیر پارٹی انڈیا کی جانب سے حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے امیدوار ہیں۔ ان کی انتخابی مہم کے ضمن میں جناب احمد عبدالعظیم کی صدارت میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ کا اجلاس منعقد ہوا جناب احمد عبدالحلیم نے جلسہ کی نگرانی کی۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ

ضلع عادل آباد کو ہر شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامز کرنے کا عزم

عادل آباد11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار مسٹر راہول گاندھی جاریہ ماہ کی 19 تاریخ کو مستقر عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے ایک عظیم جلسہ مںی عوام سے مخاطب ہوں گے یہ بات عادل آباد حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی امیدوار مسٹر بھارگو دیش پانڈے نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا ۔ موصوف پارٹی ٹکٹ بی فارم حاصل

آرمور میں چار نامزدگیاں مسترد

آرمور 11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور حلقہ اسمبلی الیکشن آفیسر مسٹر گجنا نے صحافیوں کو بتایا کہ حلقہ اسمبلی آرمور کے لئے جملہ 25 نامنیشن داخل کئے گئے جس میں آج نامینیشن درخواستوں کی جانچ کے دوران 4 نامنیشن کو خارج کردیا گیا جس مںیکاٹپلی اشوک ، اندرا سینا ریڈی، گنگا نرسیا، گوپال نگیش شامل ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ