خاتون کے پیٹ سے 5.5 کیلو وزنی رسولی نکالی گئی

سدی پیٹ /4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ کے ہائی رسک سنٹر دوا خانہ میں آپریشن کے ذریعہ ایک خاتون کے پیٹ سے 5.5 کیلو وزنی رسولی نکالی گئی۔ ہاسپٹل انچارج کاشی ناتھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سدی پیٹ منڈل کے موضع نارائن راؤ پیٹ کی متوطن وجیا درد شکم کی شکایت لے کر دوا خانہ سے رجوع ہوئی تھی۔ گیاناکو لوجسٹ ڈاکٹر ارونا نے بروقت تشخیص کرتے ہو

رائے شماری کے ضمن میں ملازمین کو ٹریننگ

نظام آباد:4؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپال انتخابات کی رائے شماری کے انعقاد کا ضلع کلکٹر نے کل شام اپنے چیمبر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ رائے شماری کے مطابق 10,9,8 تاریخوں میں ملازمین کو تربیت دی جارہی ہے۔ رائے شماری کے مطابق عہدیداروں کو ہدایتیں دیتے ہوئے کہا کہ ہر مرحلہ میں ام

بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے محمد شکیل عامر کا ادعا

بودھن ۔ 4مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی کے عام انتخابات میں بودھن سے ٹیآر ایس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے جناب محمد شکیل عامر نے حیدرآباد سے کل رات دیر گئے ’’سیاست نیوز ‘‘ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ادعا کیا کہ اس مرتبہ وہ حلقہ اسمبلی بودھن کے رائے دہندوں نے غیر معمولی طور پر ان کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کے حق میں ووٹ دیا ۔ جناب شکی

کوڑنگل:دواخانہ سرکاری کی زبوں حالی

کوڑنگل۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے عہدیداروں کو ڈر اور خوف کے سائے میں خدمات انجام دینے کی نوبت آن پڑی۔ سرکاری دواخانہ کوڑنگل کی عمارت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔جس کی وجہ سے کارگذار عملہ جدید عمارت کی تعمیر عمل میںلا تے ہوئے اس میں منتقلی عمل میں آچکی ہے۔ فلیریا ، ٹی بی، ایچ آئی وی معائنہ مراکز سابقہ مخدو

شادی

نظام آباد۔/3مئی، ( فیکس ) ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم PRTU کے ریاستی سکریٹری سید احمد بخاری کی دختر کا نکاح حافظ جمیل احمد خان فرزند جناب خلیل احمد خان موظف اکاؤنٹنٹ محکمہ زراعت کے ساتھ مکہ مسجد احمد پورہ کالونی میں بعد عصر انجام پایا۔ نائب قاضی ضلع نظام آباد جناب ایم اے وحید نے ایجاب قبول کروایا۔ مولانا حافظ سید ولی اللہ خطیب وامام مکہ مس

پداپور میں عرس شریف کا آج سے آغاز

سنگاریڈی۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب صوفی شیخ مزمل قادری و صوفی محمد فرید الدین قادری شطاری و منتظمین خانقاہ انوار ذاکر کے پریس نوٹ کے مطابق صوفی شاہ محمد ذاکر المعروف اقبال پاشاہ قادری شطاری کا 34واں اور مولانا صوفی محمد ساجد پاشاہ قادری شطاریؒ کامل جامعہ نظامیہ کا 12واں اعراس شریف4مئی تا6مئی احاطہ خانقاہ انوار ذاکر دارالعلوم

تیز رفتار گاڑیوں پر کنٹرول کیلئے راڈر سسٹم کی تنصیب

بیدر۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بیدر میں چلنے والی موٹر گاڑیوں کی رفتار کا پتہ لگانے اور تیز رفتار موٹر گاڑیوں پر کنٹرول کرنے میں سہولت حاصل ہو، اس کیلئے راڈر سسٹم نصب کیا جائے۔ یہ ہدایت محکمہ ٹرانسپورٹ کے جنرل سکریٹری مسٹر پی این سرینواس چاری نے آج محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کو دی ہے۔ آج انہوں نے بیدر میں آر ٹی او آفس کا معائ

رائے دہندوں سے پونم پربھاکر کا اظہار تشکر

کریم نگر۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوک سبھا اور اسمبلی چناؤ کیلئے کانگریس امیدواروں کو ووٹ دینے والوں کا میں مشکور ہوں،اسی طرح پارٹی کے تمام کارکنوں کو بھی پارٹی کے استحکام اور کامیابی کیلئے کام کرنے پر میں ان سبھی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کریم نگر حلقہ پارلیمنٹ امیدوار ایم پی پونم پربھاکر نے یہاں اپنے پارلیمانی دفتر میں پ

تبلیغی جماعت کے دو روزہ اجتماع کا آج سے آغاز

عادل آباد 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر عادل آباد میںمحلہ خانہ پور کے انکونٹہ روڈ پر دو روزہ تبلیغ جماعت کا ضلعی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس کا آغاز 3 مئی کی صبح نماز فجر سے ہوگا جو 4 مئی نماز عشاء تک برقرار رہے گا ۔ 36 ایکر اراضی پر منعقد ہونے والے تبلیغ جماعت کے اجتماع کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ضلع عادل آباد کے 52 منڈل جات دس اسمب

عام ریت عوام کے لئے مہیا رہے گی

گلبرگہ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلعی انتظامیہ نے عوام کے تعمیری پروجیکٹس کے لئے عام ریت مہیا کرنے کے لئے سارے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر گلبرگہ و ضلع سیانڈ کمیٹی کے صدر نشین این وی پرساد نے کہا ہے کہ تعلقہ جیورگی کے مواضعات اٹگا اور کولکور اور گلبرگہ تعلقہ کے مواضعات ندی سنور و سومناتھن ہلی سے ضرورت مند ون کو ریتی سربراہ کی

گلبرگہ کے لئے پینے کے پانی کی سربراہی تشفی بخش

گلبرگہ2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایکزیکیوٹیو انجینئر کرناٹک اربن واٹر سپلائی اینڈ ڈرینیج بورڈ نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ بھیما ندی پر تعمیر کردہ سرڈگی بیاریج اور بینی تھورا ندی کے آبی ذخائر جو شہر گلبرگہ کو پینے کا پانی سربراہ کرنے کے بڑے ذرائع ہیں ان میں تشفی بخش حد تک پانی موجود ہے۔ انجئیر موصوف نے کہا ہے کہ ان دونوں ذخائر آ

کاشی ناتھ بیدر ڈسٹرکٹ اسو سی ایشن کے صدر منتخب

بیدر 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر ڈسٹرکٹ اسو سی ایشن کے لئے نئے عہدیداروں کے انتخابات کل منعقد ہوئے ۔ مسٹر کے کاشی ناتھ ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوئے جملہ 754 ارکان میں 556 نے ووٹ کا استعمال کیا۔ کاشی ناتھ نے 380 ووٹ حاصل کئے جبکہ ہنمنت رائے سندول کو 82 اور سنجیوریڈی کو 55 ووٹ حاصل ہوئے ۔2 نائب صدر عہدوں پر کیرتی نے 354 ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئیں۔ ن

بگدل ہاسپٹل میں ڈاکٹرس کے تقررات کیلئے نمائندگی

بیدر2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹیپو سلطان یووک سنگھ بگدل کے صدر فیاض نائب صدر شرف الدین سکریٹری سائن پنٹو،ڈپٹی سکریٹری محمد سلیم ، محمد فہیم اور دوسروں نے آج ایک دستخطی یادداشت ڈپٹی کمشنر بیدر کو پیش کریت ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ اسپتال بگدال میں گذشتہ 2 سالوں سے ڈاکٹر نہیں ہیں۔ یہاں مریضوں کیلئے کوئی سہولت مہیا نہیں ہے ۔ بگدال کی آباد

تانڈور میں یوم مئی تقاریب کا انعقاد

تانڈور 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل یکم مئی تانڈور میں عالمی اعتبار سے یوم مزدور منایا گیا امبیڈکر چوک پر تمام محنت کش طبقہ کا اجتماع ہوا۔ اس موقع پر سی پی آئی لیڈر جناردھن ریڈی ایڈوکیٹ محترمہ وجئے لکشمی پنڈت ایڈوکیٹ اور دوسرے مزدور قائدین نے سرخ پرچم لہرایا اور عالمی سطح پر محنت کش طبقہ کی سرمایہ داروں کی جانب سے استحصال کی مذمت کی