رائے شماری میں شکایت کا موقع نہ دیں

نظام آباد:7؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 13؍ مئی کے روز ضلع پریشد، منڈل پریشد کے انتخابات کی رائے شماری کی جارہی ہے رائے شماری میں کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہ کریں اور ری کائونٹنگ کیلئے موقع فراہم نہ کریں ان خیالات کا اظہارڈی پی او مسٹر سریش بابو ، ضلع پریشد ہال میں ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو تربیت کے دوران اجلاس میں

پرگی میں غیر موسمی بارش سے کسانوں کو نقصان

پرگی۔7مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرگی ڈیویژن کے چار منڈلوں میں غیر موسمی تیز ہواؤں کے ساتھ شام کے وقت شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے تمام کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ۔ تیار شدہ فصل خراب ہوچکے ہیں ۔ برقی سربراہی نہ ہونے کی وجہ سے پرگی ٹاؤن میں عوام پریشان ہیں ۔ کسانوں کی فصل بالخصوص آم کے باغات کو کافی نقصان پہنچا جس سے مسافرین کو مشکلات کا سا

بودھن میں بلدی امیدواروں کے اجلاس کا انعقاد

بودھن ۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج کمشنر بلدیہ مسٹر سرینواس ریڈی کی زیرنگرانی کل دفتر بلدیہ میں بلدی امیدواروں کے ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میںشریک امیدواروں سے مسٹر سرینواس ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر آندھراپردیش کی ہدایت پر 12مئی کو نرملا ہردیا ہائی اسکول نظام آباد میں رائے شماری مقرر ہے ۔ انہ

جناب محمد عبدالرشدید ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ بہبود قبائلی طبقات مقرر

حیدرآباد۔7مئی ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے سابق ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ قبائلی بہبود ضلع عادلآباد ( اے پی او ۔ آئی ٹی ڈی اے اوٹنور) جناب محمد عبدالرشید کو بحیثیت ڈپٹی ڈائرکٹر اڈمنسٹریشن دفتر کمشنر ریاستی محکمہ بہبود برائے قبائلیطبقات تعینات کیا ہے ۔ اس سلسلہمیں حکومت کے جاری کردہ احکامات ( جی او) کی روشنی میں جناب محمد عبدالرشید نے اپنی

سابق رکن اسمبلی کاویٹی سمیا کا دورہ سرکاری دواخانہ

سرپورٹاؤن۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپورٹاؤن مستقر کے سرکاری دواخانہ کا 7مئی کے روز سابق رکن اسمبلی کاویٹی سمیا نے دورہ کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ مقامی قائدین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی کاویٹی سمیا نے سرکاری دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے دواخانہ میں زیر علاج لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے دواخانہ کے اسٹاف کے بارے م

محبوب نگر میں مفت گرمائی کراٹے کیمپ

محبوب نگر ۔7مئی( فیکس) محمد ذکی سکریٹریکنگ بوڈوکان کراٹے کلب کی اطلاع کے بموجب محبوب نگر میں کنگ بوڈو کان کراٹے کلب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 15سالہ فری کراٹے ٹریننگ کیمپ کے پوسٹر کے رسم اجرائی کی تقریب شری این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ کے آفس میں کل شام عمل میں آئی جس کی صدارت رفیق احمد قادری معتمد جامع مسجد محبوب نگر و نائب صدر کنگ

بودھن میں رائے شماری مرکز کا معائنہ

بودھن۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن ڈیویژن کے 12منڈلوں میں ایم پی ٹی سی کی مخلوعہ نشستوں کیلئے ہوئی رائے دہی کی 13مئی کو آر کے انجنیئرنگ کالج آف ٹکنالوجی بودھن میں رائے شماری مقرر ہے ۔ ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر مسٹر پربھومنا نے کل کالج کا دورہ کرتے ہوئے رائے شماری کیلئے مقرر کمروں اور امیدواروں و ایجنٹس کیلئے کئے گئے انتظامات کا

ماڈل اسکول کا ناقص نتیجہ

یلاریڈی 7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی مستقر پر دو منزلہ خوبصورت عمارت اور اس میں کشادہ کمرے جماعتیں بہترین فرنیچر یہ ہے ماڈل اسکول ، لیکن اس میں طلباء کو تعلیم دینے کیلئے اساتذہ ہی جب نہیں ہیں تو یہ تمام تر سہولیات بے معنی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماڈل اسکول کے 14 طلباء نے انٹرمیڈیٹ سال اول کا امتحان لکھا اور اس میں سے صرف ایک

نظام آباد میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین

نظام آباد:7؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عہدیداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر نظام آباد میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین ہوتے جارہا ہے اور عوام کو پینے کے پانی کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ عہدیداروں کی جانب سے موسم گرما میں شہریان کو آبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے موسم گرما سے قبل ہی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن اس پر ع

24 متحدہ آندھرا میں سرکاری ملازمین کو آخری تنخواہیں مئی

محبوب نگر /7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ تلنگانہ کی تشکیل 2 جون کے پیش نظر ملازمین سرکار اور وظیفہ یابوں کو 24 مئی کو ہی تنخواہیں اور وظائف جاری کئے جائیں گے ۔ جی او نمبر 78 کے تحت ضلع کے 35000 ملازمین اور 14000 وظیفہ یابوں کو ایک ہفتہ قبل ہی تنخواہیں اور وظائف مل جائیں گے ۔ مستقر محبوب نگر کے ڈی ٹی او اور اسمبلی حلقہ جات کے ایس ٹی اوز ماہانہ

حلقہ اسمبلی گجویل میں توقع سے کم رائے دہی

گجویل۔ 6 مئی (محمد اقبال کی رپورٹ) گجویل حلقہ اسمبلی میں 83.94% پولنگ ہوئی جبکہ 2009ء کے عام انتخابات کے مقابلے میں 0.17% پولنگ کی کمی واقع ہوئی۔ حلقہ اسمبلی گجویل کے 6 منڈلوں توپران، ورنگل، ملگ، جدیو پور، گجویل کے علاوہ کونڈہ پاک منڈل میں جملہ 2,33,618 ووٹرس کی بہ نسبت 1,96,092 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا جس میں 96,115 خواتین جن کا ف

میدک بلدیہ کونسل اور زیڈ پی ٹی سیز کی رائے شماری

میدک۔ 6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ میدک ٹاؤن کی کونسل کیلئے منعقدہ انتخابات کی رائے شماری اس مرتبہ سنگاریڈی میں 12 مئی کو کی جارہی ہے۔ اس طرح اندول جوگی پیٹ نگر پنچایت کی رائے شماری بھی سنگاریڈی ہی میں کی جارہی ہے۔ بلدیہ میدک کی مہیلا سمکھیا بھون اور جوگی پیٹ نگر پنچایت کی رائے شماری درگا بائی مہیلا شیو وکاس بھون پر کی جارہی ہے جبک

نظام آباد میں نوجوانوں کیلئے مختصر مدتی پروگرام

نظام آباد۔ 6 مئی (فیاکس) مائناریٹی طلباء و طالبات نظام آباد میںپہلی بار N.S.D.C کا آغاز عمل میں آرہا ہیں۔ کورس کا پراگتی این جی او سوسائٹی کی جانب سے اہتمام کیا جارہا ہے۔ محترمہ للیتا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مختصر مدتی پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس سے 17 تا 35 سال کی عمر کے طلباء و طالبات اور مرد و خواتین استفادہ کرسکتے ہیں۔ کورس کی

نارائن پیٹ میں غیرموسمی بارش سے فصلوں کو نقصان

نارائن پیٹ۔ 6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر پر کل شام گرج و چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔ اچانک اور غیرموسمی بارش سے فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے سبب برقی مسدود کردی گئی جس سے سارا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ بہت دیر کے بعد برقی بحال کر