شادنگر میں میونسپل چیرمین کے عہدہ کیلئے تجسس

شادنگر ۔28مئی( منصور علی خان) شاد نگر میونسپل چیرمین کیلئے بڑے پیمانے پر دن بہ دن چیرمین امیدواروں کی جانب سے جاری جدوجہد زور پکڑتی جارہی ہے ۔ شاد نگر بلدیہ میںجملہ 23وارڈ کونسلر حالیہ انتخابات میں منتخب ہوئے ہیں ۔ 23کونسلر کے منجملہ 15کانگریس پارٹی کے کونسلروں نے جیت حاصل کی ۔ 6آزاد امیدوار اور ایک ٹی آر ایس اور ایک مجلس کا کونسلر منتخ

رکن اسمبلی رویندر ریڈی کو وزیر بنانے کا مطالبہ

یلاریڈی ۔28مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کو ریاستی وزیر کاعہدہ دینے کا ٹی آر ایس تاڑوائی منڈل صدر یلاریڈی قائد گنگا دھر نے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مسٹر رویندر ریڈی گذشتہ 13سال سے علحدہ تلنگانہ تحریک میںاہم رول ادا کیا ہے اور یلاریڈی حلقہ اسمبلی سے چار مرتبہ رکن اسمبلی کیلئے منتخب کئے گئے۔ یلاری

اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کا آغاز

یلاریڈی ۔ 28مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سال دوم کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیاہے ۔ امتحانات صبح 10بجے تا دوپہر ایک بجے تک منعقد ہورہے ہیں ۔ 175 طلباء میں سے 160طلباء نے امتحان میں شرکت کی ۔ کوآرڈینیٹر سری راجو نے بتایا کہ پُرامن طریقہ سے فاصلاتی یونیورسٹی کے امتحان لئے جارہے ہیں ۔ امتحانات آبزرور جیوتی نے امت

انبیاء کرام کے معجزات سے عقل انسانی حیرت زدہ

کاغذنگر ۔28مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر کے محلہ عرفان نگر کالونی کی مسجد عرفان متصل درگاہ سید شاہ خواجہ معین الدین صابری ہاشمی جلسہ شب معراج کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جلسہ کا آغاز مولانا حافظ و قاری عبدالحنان نعیمی استاد جامع عرفان العلوم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جناب محمد بہاء الدین صابری نے نعت پاک پڑھی ۔ حافظ سید امین الدین مل

عادل آباد میں ڈائیٹ پر ’’ ڈی ای ای سیٹ ‘‘ کوچنگ کا آغاز

عادل آباد۔28مئی( ذریعہ فیکس ) مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کی غرض سے عادلآباد کے کئی طلباء وطالبات حیدرآباد ‘ نظام آباد کا رُخ کرتے ہیں ۔ ہیومن ویلفیر سوسائٹی اور آل میوا کی نمائندگی پر ڈائیٹ پرنسپال جناب جیلانی باشاہ کی خصوصی دلچسپی پر سی ای ڈی ایم کے تحت ڈی ای ای سیٹ کوچنگ کا آغاز ہوا ۔ جملہ 84طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ پرنسپل ڈائیٹ نے

پٹلم منڈل میں شدید گرمی کی لہر

پٹلم ۔28مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل اور اس کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں شدید گرمی کی لہر چل رہی ہے ۔ صبح 8بجے سے شام 6بجے تک گرم لو رہنے سے عوام کیچہل پہل بالکل کم ہوگئی ہے ۔ بازار میں خرید وفروخت میں کمی ہوگئی ۔ دوپہر کے وقت قومی سڑکوں پر عوام کی چہل پل نہیں ہونے کی وجہ سے سڑکیں سنسان نظر آرہی ہے ۔ کولڈرنکس اور ٹھنڈے پانی ‘ لیمو

پارلیمانی حلقہ میدک سے مسلم امیدوار کے روشن امکانات

سنگاریڈی /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی کانگریس پارٹی نے یہاں پر اختاری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حلقہ پارلیمنٹ میدک کے ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کوشاں ہیں اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے علاوہ کل ہند کانگریس کمیٹی قائدین کو اپنی دعویداری سے متعلق واقف بھی کروا دیا

این ڈی ایس ایل کو حکومت کے زیر انتظام لینے کا مطالبہ

بودھن /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظا دکن شوگرس فیاکٹری شکرنگر کے ملازمین کی کثیر تعداد نے رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر سے ملاقات کرتے ہوئے ملازمین نے اپنے مسائل سے جناب شکیل کو واقف کرواتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ 12 سال سے NDSL خانگی انتظامیہ ملازمین کا استحصال کرتے چلی آرہی ہے ۔ انتظامیہ نے تنخواہوں میں کمی اور سالانہ انکریمنٹس اور نئ

تلنگانہ یونیورسٹی کے ڈگری امتحانات کے نتائج کا اعلان

نظام آباد:28؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی کے ڈگری امتحانات کے نتائج کا اعلان وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی پروفیسر محمد اکبر علی خان نے آج شام آن لائن جاری کرتے ہوئے کیا۔ یہ امتحانات تلنگانہ یونیورسٹی اور اس کے تحت ملحقہ ڈگری کالجس میں مارچ؍اپریل میں منعقد ہوئے تھے تلنگانہ یونیورسٹی اور اس کے تحت ملحقہ کالجس میں چ

ضلع محبوب نگر میں آفات سماوی کا قہر

محبوب نگر /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع محبوب نگر میں زبردست گرمی کی لہر غیر موسمی بارش ، تیز ہواؤں اور بجلیوں کی گرج چمک کے بیچ موت کا رقص جاری رہا ۔ موت نے دھوپ اور لو لگنے کے بہانے 4 افراد کو سلا دیا تو زبردست کڑاکے کی بجلیوں کے گرنے سے 6 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ ضلع میں منگل کی شام غیر موسمی بارش کے دوران بجلی گر پڑنے سے بالا ن

مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر میں تقریری مقابلہ

کریم نگر /28 مئی ( ذریعہ فیاکس ) حافظ شیخ احمد نیازی مدرس مدرسہ حفظ القرآن ریکرتی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ حفظ القرآن ریکرتی میں بتاریخ 29 مئی بروز جمعرات صبح دس بجے تا ایک بجے طلباء مدرسہ کے درمیان سابقہ تقریر طئے پایا ہے ۔ اس سابقہ میں بحیثیت کلم مولانا عبدالرحمن شاکر قاسمی گوداوری کھنی اور مفتی صدیق جگتیال اور مولانا منور علی مظاہری

سارقین کی سرگرمی سے تلاش لنگم پیٹ پولیس مہاراشٹرا روانہ

یلاریڈی /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس ماہ کی 4 کو منڈل تاڑوائی میں پانچ مکانات میں ہوئی سرقہ وارداتوں کے کیس میں سارقوں کی تلاش کیلئے لنگم پیٹ پولیس نے تلاش تیز کردی ہے ۔ تاڑوائی کے راجیشور ، سدی راملو ، سرینو کے ساتھ ساتھ اور دو افراد کے مکانات میں سرقہ کیا گیا جس میں سونے کے زیورات کے علاوہ سارقوں نے موٹر بائیک کا بھی سرقہ کرلیا ۔ جم