کاغذنگر کو ضلع بنانے کا مطالبہ
سرپورٹاؤن۔13جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کو دو ضلعوں میں تقسیم کئے جانے پر گذشتہ کئی سالوں سے اعلانات کئے جارہے ہیں لیکن عملی اقدامات نہیں ہورہے ہیں لیکن ٹی آر ایس پارٹی صدر اور تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر این چندراشیکھرراؤ کی جانب سے تلنگانہ ریاست کے 10اضلاع کو بڑھاکر 24اضلاع کرنے کے اعلان پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ت