کاغذ نگر کے نوجوان ارلہ سنیل کو بسٹ بلڈ ڈونر ایوارڈ

کاغذ نگر۔ /17جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عالمی یوم خون کا عطیہ کے مقوع پر کاغذ نگر کے نوجوان مسٹر ارلہ سنیل کو ضلع عادل آباد میں ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر بساویشوری کے ہاتھوں بسٹ بلڈ ڈونر ایوارڈ عطاء کیا گیا۔ موصوف انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ2003ء سے غریب اور

محبو ب نگر میں جشن تعلیم پروگرام کا انعقاد

محبوب نگر۔/17جون، ( ذریعہ فیاکس ) گورنمنٹ پرائمری اسکول مدینہ مسجد محبوب نگر میں تعلیم بیداری پروگرام کے تحت ’ جشن تعلیم‘ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اولیائے طلباء و سماجی کارکنوں کے علاوہ جناب محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ رکن بلدیہ محبوب نگر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ صدر معلمہ محترمہ کوثر شہناز نے اپنے صدارتی خطاب میں اولیا

بچکنڈہ می دینی و اصلاحی نشست کا اجتماع

بچکنڈہ۔/17جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا عبدالرحیم ناظم مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور کی اطلاع کے بموجب 19جون 18شعبان المعظم بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب بمقام مدرسہ فیض القرآن میں دینی، اصلاحی نشست منعقد کی جارہی ہے جس میں مہمان خصوصی مفتی شفیع الدین نقشبندی خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا خصوصی خطاب ہوگا اور

تانڈور میں نعتیہ مشاعرہ و تقریب رسم اجراء کا انعقاد

حیدرآباد۔/17جون، ( فیکس ) جناب ناظم تانڈوری کے بموجب بزم آسمان ادب تانڈور کے زیر اہتمام سرزمین تانڈور کے ممتاز نعت گو شاعر جناب محمد ضیاء الدین ضیاء کے نعتیہ مجموعہ ’’ ضیائے مدینہ‘‘ کی رسم اجرائی احاطہ درگاہ حضرت عبدالکریم چشتی میں 7جون بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بدست جناب سردار علیم انجام پائی۔ تقریب کی صدارت جناب سید عبدالعنی پاشا

مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہمی کیلئے حکومت پابند عہد

ظہیرآباد /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ایم ایل سی و صدر ٹی آر ایس ضلع میدک آر ستیہ نارائنا نے کل یہاں شادی خانہ میں آل انڈیا مائنارٹیز ویلفیر اسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ شعور بیداری پروگرام کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسلمان دیگر طبقات کے برابر ترقی کے یکساں ثمرات سے مستفید ہونے کے حقدار ہیں ۔ لیکن اس حق

ہریش راؤ کی آج سنگاریڈی آمد

سنگاریڈی /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے آئی بی گیسٹ ہاوز سنگاریڈی میں اردو میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی میں ضلع ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس میں ہریش راؤ وزیر آبپاشی کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی مرتبہ شرکت کیلئے 17 جون بروز منگل کو آرہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کا آغا

جدید عیدگاہ نظام آباد کے توسیعی کاموں کا معائنہ

نظام آباد:16؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ نظام آباد کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد دہلی سے نظام آباد پہلی مرتبہ آمد کے موقع پر کے کویتا نے عیدگاہ جدید کا دورہ کرتے ہوئے توسیعی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کے کویتا نے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر اندرون دویوم ضلع انتظامیہ اور عہدیداروں کا جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ض

علم کے ذریعہ انسان کے درجات کی بلندی

نارائن پیٹ /16 جون ( راست ) ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں خواتین کے کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالمہ ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات نے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا سیکھنا ضروری ہے ۔ دینی تعلیم حاصل کرنے والی اولاد اپنے والدین کی نجات کا ذریعہ ہیں علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عو

کرناٹک میں نصابی کتب کی طباعت و تقسیم میں بدعنوانی

بیدر /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پی یو سی نصابی کتابوں کی طباعت اور تقسیم کام میں کی گئی بدعنوانیوں کے تعلق سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔ بدعنوانیوں میں ملوث عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ وزیر پرائمری اور ہائی اسکول تعلیم مسٹر کے رتناکر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پی یو سی نصابی کتابوں کی طباعت

احکام الٰہی پر عمل سے دین و دنیا کی کامیابی

آمنگل /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ نذیر احمد امام و خطیب جامع مسجد آمنگل نے شب برات کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اگر احکام الٰہی اور حضرت محمد کے بتائے ہوئے راستہ پر چلیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گناہ بہت بڑا زہر ہے ۔ اس سے بچنا چاہئے ۔ دعا عبادت کا مغزہے ۔ جو بندہ دعا نہیں مانگت

جامعتہ اسلامیہ مدینتہ العلوم بیدر کا سالانہ جلسہ

بیدر /16جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مورخہ 17 جون بروز منگل بعد نماز مغرب بمقام جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم محلہ منیار تعلیم بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ سالانہ و دستاربندی حفاظ کرام منعقد ہو رہا ہے ۔ جس کی صدارت عارف بااللہ الحاج شاہ جمال الرحمن مفتاحی فرمائیں گے ۔ ونیز مہمان خصوصی مولانا حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ ( حیدرآباد ) و

نئے آئی ٹی آئی کالیجس کو منظوری

بیدر 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست میں نئے 158 کالج آئی ٹی کالجس کا آغاز کرنے حکومت نے منظوری دی ہے۔ یہ بات ریاستی وزیر لیبر مسٹر پرمیشور نائک نے بتائی۔ آج یہاں ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ موجودہ کالجس کے علاوہ 158 نئے کالجس منظور کئے گئے ہیں۔

اسکالر شپس کیلئے درخواستیں مطلوب

بیدر 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے سال 2014-15 کیلئے مسلم ،سکھ، بدھ پارسی اور جین مذہب سے تعلق رکھنے والے جماعت اول تا دہم میں زیر تعلیم فریش اور رینول دونوں طرح کے طلباء اسکالر شپ کیلئے درخواست پر کر کے 5 جولائی 2014 سے قبل اپنے اپنے اسکول میںداخل کریں۔ صدر مدرسہ تمام طلباء کے فارم جمع کر کے مختص نمونے میں یکجا کر

بیدر کے مسلم گریجویٹس کو اطلاع

بیدر 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پروفیسر محمد معین پاشاہ صدر کرناٹک اسٹیک مسلم ایمپلائز کلچرل اسوسی ایشن ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کر کے بتایا کہ ضلع بیدر کے تمام مسلم گریجویٹس جو بی اے، بی ایس سی ،بی ای بی کام جیسے کورسیس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یکم جون 2014 کو امتحان میں شرکت کرنے یو پی ایس کی جانب سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں آئی اے ایس

نظام آباد میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد

نظام آباد:16؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حج کی تین اقسام میں سے تمتع ایسے طریقہ حج کو کہتے ہیں جس میں ایک ہی سفر میں عمرہ اور حج دونوں ادا کرنے کی سعادت حاصل کی جاتی ہے چونکہ ایک ہی سفر میں دو عبادتیں ادا کرنے کا شرف و توفیق ملتی ہے اس لئے بطور شکرانہ حاجی پر قربانی واجب ہوجاتی ہے ۔ مولانا سید ولی اللہ قاسمی کی صدارت میں منعقدہ حج سوسائٹی ن

اقلیتی طلبہ کیلئے آسان تعلیمی قرضے

بیدر 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پیشہ وارانہ کورسیس جیسے میڈیکل اور انجینئرنگ میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے منتخب امیدواروں کے داخلے کو سیل بنانے کیلئے کرناٹک اسٹیٹ مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے ایم ڈی سی)اگلے دو دنوں میں سی ای ٹی سیل میں پیشگی رقم 15 کروڑ روپئے جمع کرے گا ۔ ریاستی وزیر برائے میونسپل انتظامیہ،امور اقلیت، و اوق

ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو کاسمینارسے خطاب

عادل آباد 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عادل آباد ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو کو اس بات کا اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے نئی دہلی میں ملک کے مختلف مقامات پر عہدیداروں کے منعقدہ سمینار میں خطاب کیا ۔ اس سمینار میں شرکت کرنے کی غرض موصوف ایک روز قبل بذریعہ طیارہ شمس آباد ایر پورٹ حیدرآباد سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوچکے ۔ مرکزی

چشتیہ صوفیاء کرام کی خدمات پر بین الاقوامی سمینار

سنگاریڈی 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب الحاج محمد عبدالقادر فیصل چشتی ممبر اگزیکٹیو کونسل عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی کے کالج آف سائنس سیف آباد کے عربکت ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی سمینار بعنوان چشتیہ صوفیاء اکرام کا قومی یکجہتی میں رول منعقد ہوگا ۔ سمینار 21 اور 22 جون کو فیاپسی بھون ر