انتقال

٭٭ بلال احمد خان ولد ایوب احمد خان کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد افضل گنج میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد عصر مسجد حبیبہ جمالی کنٹہ ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے 9393316637 / 9985665389 پر ربط کریں ۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( راست ) : محمد منعیم الدین صوفی ساکن خلوت فرزند محمد کلیم الدین صوفی کا 15 جون اتوار شریان پھٹ جانے کی وجہ سے دمام میں انتقال ہوگیا ۔ 19 جون کو تدفین بعد عصر دمام میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 جون بروز جمعہ مسجد لیمو والی ہمت پورہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران ایک فرزند ہے ۔ مزید معلومات

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( راست ) : جناب لطف احمد ابن مومن احمد ساکن نور خاں بازار کا 15 جون کو انتقال ہوگیا ۔ 16 جون کو دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 17 جون 4 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا اکبر بیان کریں گے ۔ معلومات کے لیے 8686526898 پر ربط کریں۔۔

انتقال

حیدرآباد 15 جون (راست) محترمہ قدسیہ سلطانہ زوجہ جناب محمد سلیم الدین سابق سیکشن آفیسر سکریٹریٹ کا 13 جون کو ریاض سعودی عرب میں انتقال ہوگیا۔ تدفین سعودی عرب میں 14 جون کو عمل میں آئی۔ مرحومہ، محمد عبدالنعیم ہزاری مرحوم کی دختر تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849159619 ، 23567040 پر ربط کریں۔

انتقال

٭ ڈاکٹر غلام مرتضی ولد جناب شیخ عبداللہ مرحوم کا 13جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان چادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 15جون بروز یکشنبہ مسجد نور ملک پیٹ میں بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9885155692 ، 040-24549904 پر ربط کریں۔

انتقال

حیدرآباد۔/13جون، (دکن نیوز) جناب خواجہ محی الدین ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم موظف محاسب محکمہ سمکیات کا 12جون بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد پیارے میاں ( مصری گنج ) میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور 6لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 15جون بعد نماز عصر مس

انتقال

حیدرآباد۔/11جون، ( راست ) مخدوم، اریب اور اختر حسن کے ساتھی اردو کے مشہور شاعر، ادیب ، صحافی اور عثمانین میر ہاشم (اورنگ آباد ) کا آج دوپہر میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا۔ میر ہاشم متوازن فکرو نظر کے دانشور، ادیب اور شاعر تھے۔ مجلس بلدیہ پربھنی کے صدر اور پربھنی کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔ آپ کا شمار شنکر راؤ چوہان صاحب کے

انتقال

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( راست ) : نواب محمد عارف الدین فاروقی فرزند نواب محمد غلام قادر خاں جاگیر دار مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 12 جون کو بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9885077867 پر ربط کریں ۔۔

انتقال

حیدرآباد۔ 9 جون (راست) محترمہ سیدہ طاہرہ بیگم بنت جناب سید محمد آزاد (شاعر فلک نما حیدرآباد) زوجہ جناب سید فضل الرحمن مرحوم عرف فضل بھائی آئی ڈاٹ انجینئر شکاگو کا بعمر 72 سال اتوار کی صبح شکاگو (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ہدیٰ شامبرگ ایوا شکاگو میں پڑھائی گئی۔ تدفین الحبین قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگا

انتقال

حیدرآباد۔/8جون، ( راست ) جناب مرزا سجاد علی بیگ ( عرف سجاد ) ابن جناب مرزا شجاعت علی بیگ مرحوم ساکن کوہِ مولا علی کا بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ تدفین کوہِ مولا علی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز منگل بمقام حسینیہ علی ابن ابو طالب مولا علی میں ٹھیک ساڑھے چار بجے شام مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون9502660979 پر ربط کریں۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( راست ) : اے نرسنگ راؤ ولد آنجہانی پوچیا ملازم سیاست آفسیٹ پریس عابڈس ، ساکن گاندھی بھون کا آج ای ایس آئی ہاسپٹل میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ آخری رسومات 8 جون کو 11 بجے دن دومل گوڑہ شمشان گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9391734990 پر ربط کریں ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید خواجہ محی الدین چشتی المعروف نذیر پاشاہ ولد جناب سید خواجہ عثمان چشتی مرحوم ساکن کالا پتھر کا بعمر 72 سال ، 5 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ کالا پتھر میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شمشیرؒ واقع کمہارواڑی مستعد پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلی

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم جون (راست) جناب محمد یوسف کی اہلیہ محترمہ صابرہ بانو موظف این ایف سی کا یکم جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مرشد حضرت سید محمد باشو میاں کی مسجد کاچی گوڑہ بعد نماز مغرب 3 شعبان ادا کی جائے گی۔ تدفین لعل گڑی میں ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9441203629 ، 9492017385 پر ربط کریں۔

انتقال