انتقال

حیدرآباد۔13۔اکتوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور سے تعلق رکھنے والے حاجی 69 سالہ محمد ہدایت اللہ کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ محمد ہدایت اللہ اپنی اہلیہ ، بیٹی اور داماد کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حج کمیٹی سے روانہ ہوئے تھے۔ کل رات دیر گئے عزیزیہ میں واقع رہائش

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (راست) جناب محمد حسن علی ابن جناب محمد عبدالماجد کا انتقال بروز جمعہ ہوگیا۔ نماز جنازہ رین بازار جامع مسجد میں 12 اکٹوبر کو ایک بجے دن ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزند اور دو دختر ان شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866207012 پر ربط کریں۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج محمد خلیل احمد موظف اسسٹنٹ رجسٹرار آف کوآپریٹیو سوسائٹی کا 9 اکٹوبر کو صبح 8 بجے اسریٰ دواخانے میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین 9 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء قبرستان عقب مسکین مسجد ، فتح دروازہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 5 دختران اور ایک فرزند شامل ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9912676307 پر ربط کریں ۔۔

امریکہ میں انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب مظہر محی الدین صدیقی فاروق فرزند جناب احمد محی الدین صدیقی مرحوم انسپکٹر آبکاری کا طویل علالت کے بعد 7 اکٹوبر کو شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین شکاگو میں ہی عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب اسلم خاں ایڈوکیٹ مرحوم کے نواسے اور جناب سید مظہر حسین مرحوم ایڈوکیٹ کے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ا

بانی و معتمد طور بیت المال کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ الحاج میر وزارت علی پاشاہ بانی و معتمد طور بیت المال کا آج بعمر 94سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 8اکٹوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد یکیم میر وزیر علی خان فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ شاہ راجو قتال حسینیؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ س

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید زاہد علی حال مقیم مکہ معظمہ سعودی عربیہ ( بن لا دین کمپنی ) و سابقہ سکریٹری للی روز پبلک اسکول پنجہ شاہ ولد سید محمد علی صاحب مرحوم موظف کمرشیل ٹیکس آفیسر کا بعد ادائیگی حج مختصر علالت کے بعد کل اچانک انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24521795 ۔ 9703645988 پر ربط کریں ۔۔

گوہر کریم نگری کا انتقال

کریم نگر ۔ 7اکٹوبر ( فیکس) کریم نگر کے استاد شاعر محترم غلام خواجہ معین الدین گوہر کریم نگری کا انتقال آج یعنی 7اکٹوبر صبح 10بجے ہوا ۔نماز جنازہ کل 8اکٹوبر مسجد زم زم کشمیرگڈہ کریم نگر میںبعد عصر مقرر ہے ۔تدفین قبرستان سوران میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات حفیظ انجم کریم نگر سے 9247479488پر ربط قائم کریں۔

انتقال

حیدرآباد 5 اکٹوبر (راست) محمد عبدالرحیم مالک فرحت فوڈ سنٹر رحیم کرانہ اسٹور منڈی میر عالم کی والدہ محترمہ رابعہ بیگم زوجہ محمد عبدالغفور مرحوم کا بروز اتوار 5 اکٹوبر صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد انبیاء چندرائن گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین ایرہ کنٹہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مس

انتقال

جناب محمد عبدالغفار عرف چنو پٹیل ولد جناب فقیر محمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ساجدہ بیگم میں ادا کی گئی اور تدفین شمشیر گنج مغل کا تکیہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 5 اکٹوبر یکشنبہ بعد نماز عصر مسجد ساجدہ بیگم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700663031 ، 9885272743 پر ربط کریں۔

انتقال

٭٭ جناب سید یوسف الدین ولد جناب سید حسین کا بعمر 70 سال 3 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت قطب شاہی مراد شاہؒ میں ادائیگی تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848061047 پر ربط کریں ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج محمد حنیف کا یکم اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد عصر مسجد عالمگیر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9393766003 ۔ 9399928282 پر ربط کریں ۔۔

انتقال

بیدر ۔ یکم اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قاضی ارشد علی سابق رکن قانون ساز کونسل و صدر ضلع کانگریس بیدر کے بڑے بھائی و بھالکی کے صدر قاضی جناب محسن علی کا گذشتہ شب بعمر 70سال انتقال ہوا۔ نماز جنازہ 30ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد حسینی بھالکی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان بھالکی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فر