انتقال
نارائن پیٹ /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالجلیل ولد جناب محمد عبدالرسول مرحوم نارائن پیٹ کا کل شب مختصر علالت کے بعد بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ مرحوم جناب حافظ چاند پاشاہ لکچرر و جناب عبدالمجیب لکچرر کے والد بزگوار تھے ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔