سافٹ ویر انجنیئرلڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 27 سالہ خاتون سافٹ ویئر انجنیئر نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیہا جس کا تعلق ہماچل پردیش سے تھا 4 ماہ قبل حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجنیئر لکشمی کانت ریڈی سے شادی کی تھی ۔ نیہا نے آج اپنے مکان میں بھاری مقدار می

انسپکٹر گولکنڈہ کی متنازعہ کارروائی

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر سید نعیم الدین جاوید کی جانب سے گنبدان قطب شاہی میں مارل پولیسنگ کے خلاف قومی کمیشن برائے خواتین نے ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش مسٹر بی پرساد راؤ کو ایک اور نوٹس جاری کیا جس میں انسپکٹر کے خلاف ہنوز 48 گھنٹے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمیشن کے رکن مسز شمینہ شف

ٹرین کی زد میںدو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) ٹرین کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے بموجب 16 سالہ جی لوکیش جو ایس ایس سی کا طالبعلم تھا سنجیوا پارک کے قریب ریلوے پٹریوں کو عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ اس حادثہ میں لوکیش ہلاک ہوگیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 60 سالہ نامعلوم ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پ

شمس آباد سے ایک ضعیف خاتون لاپتہ

شمس آباد۔/19جنوری، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے محلہ سنجے واڑہ سے ایک ضعیف خاتون لاپتہ ہوگئی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کے سرینواس کے بموجب ایس ستماں زوجہ انتیا 60سالہ ساکن سنجے واڑہ شمس آباد کی گمشدگی کی شکایت اس کے بیٹے راجو نے درج کرائی۔ تفصیلات کے بموجب 17جنوری کی صبح ستماں مکان سے باہر گئی اور واپس نہیں لوٹی۔ ایک دن گذرجانے کے بعد

سیڑھیوں سے گرنے والا لڑکا فوت

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) سیڑھیوں سے گرنے کے بعد 15 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد فیروز ساکن امان نگر بی آج صبح حسینی علم علاقہ میں واقع ایک مکان کی سیڑھیوں سے گرپڑا ۔ فیروز اس حادثہ میں زخمی ہوگیا اور اسے مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ حسینی علم پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ در

رقم نہ دینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی نذرِ آتش

حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شرابی شخص نے شراب پینے کے لئے رقم نہ دینے پر اپنی بیوی کو زندہ جلادیا۔ الوال پولیس ذرائع کے مطابق 28سالہ گنتی رما جو امبیڈکر نگر الوال کے ساکن راجیہ کی بیوی تھی۔ ان کی شادی گیارہ سال قبل ہوئی تھی۔ راجیو بلدیہ میں ملازم تھا لیکن اس کی شراب پینے کی عادت اور حرکتوں سے اس کی ملازمت بھ

سائبرآباد بم اسکواڈ کی شمس آباد ریلوے اسٹیشن میں اچانک تلاشی

شمس آباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) سائبر آباد بم اسکواڈ کی عمدہ نگر ( شمس آباد ) ریلوے اسٹیشن میں اچانک تلاشی مہم سے مسافرین میں سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے بموجب سائبرآباد بم اسکواڈ آر ایس آئی کی قیادت میں بم اسکواڈ نے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے ہمراہ شمس آباد عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن میں تلاشی لی۔ ریلوے اسٹیشن میں ایک نامعلوم بیاگ پایا گ

خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) ملکا جگیری کے علاقہ میں شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23سالہ نفیس النساء جو شا د اللہ نگر مولاعلی علاقہ کے ساکن محمد غوث کی بیوی تھی اس خاتون نے زائد جہیز کے مطالبہ و ہراسانی کا شکار ہوکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

نشہ کیلئے طبی ادویات کا غلط استعمال۔ زد میں

حیدرآباد۔/17 جنوری(سیاست نیوز) اگر کسی کے پیر پر گندگی لگ جائے تو پیر نہیں کاٹا جاتا بلکہ گندگی کو صاف کیا جاتا ہے، مگر ایسا لگتا ہے کہ ڈرگس کنٹرول کے ارباب پیر کاٹنے کے اصولوں پر کاربند رہنا چاہتے ہیں۔ نشیلی ادویات کے عادی لوگ نت نئے طریقوں سے اپنی ہوس پوری کرنے کے طریقے ڈھونڈھ نکالتے ہیں اور ایسی ایسی اشیاء کا استعمال کرنے لگتے ہیں

تلنگانہ میں تاخیر پر نوجوان کی خودکشی صدمہ سے دادا کی بھی موت

حیدرآباد۔ 16 جنوری (سیاست نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام میں ہونے والی تاخیر سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خود کشی کرلی۔ اس غم میں نوجوان کے دادا کی بھی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے گاندھاری منڈل کے موضع سرواپور سے تعلق رکھنے والے سنجیولو علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میں دلچسپی کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا تھا

خانگی فینانسر کے خلاف کارروائی

حیدرآباد۔ 16 جنوری (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ پولیس نے خانگی فینانسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور تمام ریکارڈس ضبط کرلئے۔ انسپکٹر محمد ریاض الدین نے بتایا کہ مقامی شہری کی شکایت پر 70 سالہ جگدیش پرساد جیسوال کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات پر یہ انکشاف ہوا کہ وہ غیرقانونی طور پر فینانس کا ک

نامعلوم سارقوں کے ہاتھوں ضعیف خاتون کا قتل

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) امیرپیٹ کے علاقہ بلکم پیٹ میں نامعلوم سارقوں نے ایک ضعیف خاتون کا قتل کردیا اور اس کے زیورات لیکر فرار ہوگئے ۔ انسپکٹر سنجیوا ریڈی نگر پولیس مسٹر پربھاکر نے بتایا کہ بلکم پیٹ کے علاقہ میں یہ سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں 60 سالہ پینٹماں کا بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ پنٹماں پی جے آر نگر بلکم پیٹ کے ایک سلاب

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ پہاڑی شریف اور ونستھلی پورم کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 45 سالہ زاہدہ بیگم جو جنسی بازار علاقہ کے ساکن سراج علی بیگ کی بیوی تھیں ۔ 14 جنوری کے دن وہ موٹر سائیکل سے اترنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگئی تھیں ۔جس کی آج علاج

بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ ایس کرنا جو پیشہ سے میستری تھا پوچماں بستی ہمایوں نگر میں رہتا تھا ۔ کل وہ دوپہر کے وقت کام کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

معاشی مجبوری پر پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے معاشی مجبوریوں کے سبب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ وردھا راجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے معاشی مجبوریوں کے سبب کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر بیوی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ خاتون چنا املو جو رحمت نگر کے ساکن پرشورام کی بیوی تھی ۔ 11 جنوری کے دن اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس خاتون کی کل رات دیر گئے فوت ہ

معین آباد میں ضعیف شخص کا قتل

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں آپسی خصومت کے سبب ایک ضعیف شخص کا قتل کردیا گیا ۔ یہ سنگین واردات باکارم معین آباد میں پیش آئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 75 سالہ بالیا جو پیشہ سے کاشت کار تھا ۔ اس کا مقامی افراد سے تنازعہ چل رہا تھا اور ان کے درمیان پرانی خصومت تھی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ جس سے اس کی دشمنی چل رہی تھی ان

رین بازار میں کمسن کی نعش دستیاب

حیدرآباد۔/15جنوری، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار سے پراسرار طور پر لاپتہ کمسن کی نعش کو پولیس نے گٹر سے دستیاب کرلیا۔ نامعلو م افراد نے بے رحمانہ اندازمیں قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو تھیلے میں باندھ کر گٹر میں پھینک دیا۔ اس کمسن کی محمد عبدالنواز کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی۔ پولیس نے آپسی خصومت قتل کی وجہ ہونے کا شبہ ظاہر