چندرائن گٹہ میں نوجوان کی پھانسی کے ذریعہ خود کشی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک 22 سالہ شخص نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پھول باغ کے ساکن محمد خاں جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ اس شخص کی شادی 2 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی ایک 9 ماہ کی بچی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ اس وقت اس کی بیوی اور بچی اس کے مکا

۔ـ 16آئی پی ایس افسران کو ترقی

حیدرآباد 27 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج 16 آئی پی ایس عہدیداروں کو انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی کے دفتر سے جاری کئے گئے احکامات کے بموجب 1996 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے 9 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رتبہ کے عہدیدارو

تنشق جویلرس میں سرقہ پولیس کیلئے حیران کن

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ علاقہ میں واقع تنشق جویلرس میں پیش آئی سنسنی خیز سرقہ کی واردات میں سارقین کی جانب سے جملہ 5.97 کروڑ مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نقب زنی کے ذریعہ شہر کے پاش علاقہ اور پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے روبرو واقع تنشق جویلرس میں سارقین نے سرقہ کرکے حیدرآباد سٹی پولیس کو حیرت زد

خانگی کالجس کی بسوں میں تصادم، طلبہ زخمی

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) خانگی کالجس کی دو بسوں کے درمیان آج تصادم کے باعث کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔ انسپکٹر نریڈمیٹ مسٹر کے رمیش کے بموجب دنڈیگل میں واقع مری لکشمن ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے تعلق رکھنے والی بس آج صبح مرزا گوڑہ سے دنڈیگل کی سمت جارہی تھی کہ ابراہیم پٹنم میں واقع بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کی بس جو نریڈ میٹ

بنجارہ ہلز کے فلیٹس میں سرقہ

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز روڈ نمبر 4پر واقع کرشنا اپارٹمنٹس کے 4فلیٹس میں سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کیا۔ پولیس کے بموجب مذکورہ اپارٹمنٹ کے فلاٹ نمبر 302، 306،307 اور 401 میں سارقین نے صبح کی اولین ساعتوں میں قفل شکنی کے ذریعہ فلیٹس میں داخل ہوکر وہاں موجود اشیاء کا سرقہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ فلیٹس کے مالکین س

کار کی ٹکر سے کمسن زخمی

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) تیز رفتار اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے نتیجہ میں 9سالہ کمسن روڈ نمبر 14 بنجارہ ہلز میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کار جس کا نمبر AP31CG-3999 ہے نے درگا پرساد ساکن روڈ نمبر 2بنجارہ ہلز کو آج صبح ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں درگا پرساد شدید زخمی ہوگیا اور اسے کیر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ کمسن کے والد چندر

جھلس جانے والی لڑکی فوت

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی ایک لڑکی آج فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں 16جنوری کو 21سالہ سیما پروین اس وقت شدید طور پر جھلس گئی تھی جب وہ اپنے مکان میں پکوان میں مصروف تھی۔ اس واقعہ کے بعد سیما پروین کو گاندھی ہاسپٹل علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا اور کل رات دیر

مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ سبھاش نگر میں ایک مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 23سالہ پی شیکھر ریڈی کچھ دنوں سے شدید پیٹ کے درد سے پریشان تھا اور آج صبح درد کی تاب نہ لاکر اپنے مکان واقع سبھاش نگر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اسی قسم کے ایک واقعہ میں مہیشورم پولیس اسٹیشن حدود میں 55سالہ کسان نے پ

دیوار کی تعمیر پر تنازعہ ‘حملہ میں 6 افراد زخمی

حیدرآباد ۔ /25 جنوری ( سیاست نیوز) عنبر پیٹ کے علاقہ تراب نگر میں کل رات پیش آئے قاتلانہ حملے میں ایک خاندان کے 6 افراد بشمول 2 خواتین شدید زخمی ہوگیئں ۔ جن میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ ان پر رات دیر گئے 50 تا 60 افراد نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے معمولی مسئلہ پر قاتلانہ حملہ کی واردات پیش آئی ۔ ج

زیورات کے شوروم سے 30 کیلو سونے کے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد 25 جنوری ( پی ٹی آئی ) پنجہ گٹہ میں زیورات کے ایک شوروم سے آج تقریبا 30 کیلو وزنی سونے کے زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ تنشق شوروم کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم افراد کو گذشتہ شب عقبی حصے سے شوروم میں داخل ہوتے ہوئے اور زیورات کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

کمسن طالب علم کی پٹریوں پر گرنے سے موت : ریلوے پولیس

حیدرآباد ۔ /25 جنوری (سیاست نیوز) یاقوت پورہ کے علاقہ میں کل رات پیش آئی کمسن طالب علم کی مشتبہ موت پر ریلوے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ رات دیر گئے مقام کا معائنہ اور ابتدائی تحقیقات کے بعد رین بازار پولیس نے کیس کو ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے حوالے کردیا تھا ۔ اس خصوص میں ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے انسپکٹر مسٹر شنکر نے بتایا کہ

کمسن طالب علم کی مشتبہ موت ٹرین کی ٹکر کا شبہ

حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے رین بازار میں آج ایک کمسن کی مشتبہ موت سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ ایم اے صمدانی شام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گیا تھا مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق مسجد کمبل پوش یاقوت پورہ کے ساکن ایم اے رشید کا فرزند ایم اے صمدانی ساتھیوں کے ہمراہ شام کے وقت مکان سے نکلا تھا ۔ لڑک

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک اور ایک شخص زخمی

شمس آباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب این سرینواس 28 سالہ ساکن مدن پلی 21 ڈسمبر کو اسپلینڈر پلس گاڑی پر اس کے ساتھی کمار 26 سالہ کے ساتھ شمس آباد سے مدن پلی جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں گاڑی پر سوار دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہ

خاتون انجینئر کی عصمت ریزی کے الزام میں آٹو اور کیاب ڈرائیورس گرفتار

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز ) ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون سافٹ ویر انجینئر انوہیا کی عصمت ریزی و قتل کیس کے سلسلہ میں 9 آٹو اور کیاب ڈرائیورس کو حراست میں لے لیا۔ ممبئی پولیس کے ذرائع نے سیاست نیوز کو بتایا کہ4 جنوری کو کرسمس اور سال نو منانے کے بعد وہ ممبئی کیلئے روانہ ہوگئی تھی لیکن وہ پراسرار طو

مالی پریشانی کاشکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) شوہر کی بیماری کے اخراجات سے تنگ آکر مالی پریشانیوں کا شکار ایک بے بس خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ معین آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ ڈی جوتی نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ جوتی ناگی ریڈی گوڑہ علاقہ کے ساکن نوین کی بیوی تھی۔ اس کے شوہر کی ص

آشنا سے جھگڑے کے بعد خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے آشنا سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30سالہ سوروپا نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ سائی رام نگر علاقہ کی خاتون سوروپا ایک تھیٹر میں صفائی کا کام کرتی تھی۔ اپنے شوہر بدریا سے علحدگی کے بعد دو بچوں کے ہمراہ وہ سعیدآباد کے علاقہ میں رہنے لگی تھی۔

ٹرین حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 38سالہ شیخ احمد جو چنچلگوڑہ علاقہ کے شیخ حسین کا بیٹا تھا پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے وہ کل رات دبیر پورہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی ز

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی،ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) معین آباد پولیس نے کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 جنوری کو 31 سالہ بی پربھاکر جو پیشہ سے میستری ہے اور عزیز نگر ولیج معین آباد منڈل کا ساکن ہے جس نے فارم ہاوز کی ملازمہ کمسن لڑکی کو دوسرے فارم ہاوز میں ملازمت دلانے کے بہانے ہالی ڈے فارم واقع عزیز نگر میں لیجا

مقروض پجاری کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک پجاری نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق42سالہ ناگا راجو پجاری نیو ناگول علاقہ کا ساکن تھا اس نے 11جنوری کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ناگا راجو قرض کے بوجھ سے

بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کیسرا میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں بلندی سے گرنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48سالہ میستری سومیا جواہر نگر کا ساکن بتایا گیا ہے وہ کل ایک عمارت کی دوسری منزل پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔