شوہر سے ناراض خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) شوہر کے کردار پر شبہ اور شوہر کی حرکتوں سے دلبرداشتہ ہوکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 24 سالہ وی انیتا نے جو کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون سعیدآباد کرشنا نگر علاقہ کے ساکن سائی کرن کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2009 میں ہوئی تھی اور ان کی دو سالہ لڑکی

شاہ میرپیٹ میں موج مستی بشمول 10 عورتیں ، 41 گرفتار

حیدرآباد۔17 فروری (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ پولیس نے وِلا میں منائی جانے والی ریو پارٹی پر دھاوا کرتے ہوئے 41 افراد بشمول 10 عورتوں کو گرفتار کرلیا اور انہیں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیا۔ انسپکٹر شاہ میر پیٹ مسٹر پی کاسی ریڈی نے بتایا کہ وِلا نمبر 74 جو ایک ریسورٹ کے قریب واقع ہے، میں بین الریاستی عورتوں کے ساتھ ایک ریو پارٹی منائی جارہی ت

رشوت لیتے ہوئے گرفتار ڈپٹی کلکٹر قلب پر حملہ سے فوت

حیدرآباد۔17 فروری (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار اسپیشل ڈپٹی کلکٹر چیرلہ پلی جیل میں قلب پر حملے کے باعث فوت ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس وینکٹیشور راؤ اور اس کے بیٹے امر داس کو چار دن قبل اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ 50 ہزار روپئے کی رشوت کی رقم قب

رخصت نہ ملنے پر برہم سب انسپکٹر کی خودکشی

حیدرآباد۔17 فروری (سیاست نیوز) رخصت نہ ملنے پر ایک سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر اقدام خودکشی کرلی۔ باوثوق ذرائع نے کہا کہ فلک نما پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر برہمم مراری اپنے سینئر عہدیدار سے رخصت طلب کی تھی۔ انسپکٹر کی جانب سے رخصت کی درخواست منظور نہ کرنے پر سب انسپکٹر نے نیند کی گولیاں کھالی اور اسے فوری اپولو ڈی آر ڈی او منتق

سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد۔/16فبروری،( سیاست نیوز) مختلف سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پہلے واقعہ میں 50سالہ آٹو ڈرائیور کو تیز رفتار کار نے خیریت آباد کے قریب ٹکر دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم گیانیشور ساکن سی آئی بی کوارٹرس خیریت آباد آج صبح اپنے آٹو میں خیریت آباد مین روڈ کے قریب پہنچا تھا کہ اسے تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں گیانیشو

ہراسانی سے تنگ آکر میڈیکل طالبہ کی خود کشی

راجمنڈری ۔ 15 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی): جی ایس ایل میڈیکل کالج کے سال دوم کے پوسٹ گریجویٹ طالبہ نے ضلع کاکناڈا میں اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ سری لکشمی ایک ذہین طالبہ تھیں جو جی ایس ایل کالج میں ریاڈلوجی کی تعلیم حاصل کررہی تھی ۔ کل رات اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔ خود کشی نوٹ میں لکھا ہے کہ وہ ایک پروفیس

جھلس جانے والے شخص کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میلار پلی پولیس حدود میں ایک شخص مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ ابراہیم جو علی نگر ادم گڑھ علاقہ کے ساکن محمد افسر کا بیٹا تھا، پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ 9 فبروری کو ابراہیم حادثاتی طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا

پانچویں منزل سے گرنے پر موت

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 42 سالہ ستیہ نارائنا جو پیشہ سے چوکیدار مادھاپور سوسائٹی میں رہتا تھا، جس کا آبائی مقام مغربی گوداوری بتایا گیا ہے۔ وہ پانچویں منزل پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر گر کرشدید زخمی ہوگیا تھا جس کی علاج کے دوران مو

ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک شخص آج صبح کے اوقات میں ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ صنعت نگر ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم ریلوے پولیس کا کہنا ہے مہلوک شخص کی شناخت کی جارہی ہے جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

شیرخوار کا اغواء سعیدآباد میں سنسنی

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں پیش آئے سنسنی خیز واردات میں ایک گیارہ ماہ کے بچے کا اغواء کرلیا گیا ۔ گیارہ ماہ کے لڑکے ویراٹ کو خود اس کے چچا نے اغواء کنندا کے حوالے کردیا ۔ جب وہ پانی بھر نے کی کوششیں کر رہا تھا ۔ انسپکٹر سعیدآباد سرینواس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد اغواء کنندہ کا خاکہ تیار کرتے ہوئے حی

پانی کے کھڈ میں گرنے سے تین کمسن بچوں کی موت

حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں پیش آئے المناک واقعہ میں تین کمسن طلباء ایک پانی کے کھڈ میں مشتبہ طور پر غرقاب ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کومپلی علاقہ کے ساکنان یہ تین کمسن لڑکے کل اسکول کے لئے گھر سے نکلے تھے جو اسکول نہیں پہونچے اور نہ ہی گھر واپس ہوئے۔ پریشان حال والدین نے پولیس سے رجوع ہوکر مسئلہ کو پیش ک

ملک پیٹ اور میرپیٹ میں دو افراد کی خودسوزی

حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) ملک پیٹ اور میرپیٹ کے علاقوں میں دو افراد نے خودسوزی کرلی۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ نرسمہا نے جو سلیم نگر کالونی کے سالن لنگیا کا بیٹا تھا 11 فبروری کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ او وینکٹ یادو جو لینن نگر کا ساکن تھا، پیشہ سے اسٹون

جھلس جانے والی دو خواتین کی موت

حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) کلثوم پورہ اور میرپیٹ کے علاقوں میں پیش آئے علیحدہ واقعات میں دو خواتین مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئیں۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 40 سالہ جنگماں جو ضیاء گوڑہ علاقہ کے ساکن ستیم کی بیوی تھی، 7 فبروری کو پکوان کے دوران جھلس گئی تھی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات دیر گئے فوت ہوگئی۔

دیوار گرنے سے دو مزدور ہلاک

حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز)پرانا شہر کے علاقہ حسینی علم میں پیش آئے ایک واقعہ میں عمارت منہدم کرنے کے دوران دیوار گرنے سے دو مزدور برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب چوک تگاری کا ناکہ کے قریب واقع راجستھان ہندی ودیالیہ سے متصل رام کرشنا پنڈت کی دو منزلہ عمارت کو منہدم کرنے کیلئے کنٹراکٹر پرساد اور سرینواس کو کنٹراکٹ دیاگیا

جھلس جانے والی طالبہ فوت

حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز)شادی سے انکار پر نذر آتش کئے جانے والی ایل ایل بی کی طالبہ آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ ایڈیشنل انسپکٹر مشیر آباد مسٹر حسیب اللہ کے بموجب 21 سالہ جے شیلا ساکن مشیر آباد کو دو دن قبل اس کے کالج کے دوست سائی رام اور اس کے ارکان خاندان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شیلا کو سائی رام نے اپ

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز) ونستھلی پورم علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں میونسپل کارپوریشن سے وابستہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ شیخ لطیف ساکن ونستھلی پورم آج دوپہر اپنی موٹر سیکل پر ونستھلی پورم چوراہے سے گذررہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دیدی اس حادثہ میں شیخ لطیف شدید طور پر زخمی ہوگیا ت

ٹرین کی زد میں آکر 3 ہلاک

حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز)ٹرین کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ 55 سالہ ایس یادیا جو پیشہ سے میستری تھا اس وقت ٹرین کی زد میں آگیا جب وہ دبیر پورہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ اسی طرح ایک اور واقعہ میں خانگی ملازم 30 سالہ مدن راکیش ساکن شیر لنگم پلی اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ شیر لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کی پٹری

پولیس ہراسانی کا شکار نوجوان محمد جعفر کا انتقال

حیدرآباد۔/12فبروری، ( سیاست نیوز) کالا پتھر پولیس کی مبینہ ہراسانی اور اذیت رسانی سے پریشان نوجوان محمد جعفر جس نے اقدام خودکشی کیا تھا آج دواخانہ عثمانیہ میں دوران علاج فوت ہوگیا۔ محمد جعفر نے اپنے مکان واقع جہاں نما میں اس وقت بالکونی سے چھلانگ لگادی تھی جب کالا پتھر پولیس کی کرائم پارٹی نے اسے دھوکہ دہی کے کیس میں حراست میں لیکر م