معین آباد میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) معین آباد کے علاقہ میں ایک شخص نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ کے شیوا ریڈی جو وینکٹاپورم علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے، اس نے خودکشی کرلی۔ معین آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

شیخ پیٹ میں نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) شیخ پیٹ کے علاقہ میں ایک 36 سالہ شخص نے تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق سامبھا شیوا راو جو دبیرو کمپنی میں ملازم تھا، اپنے افراد خاندان کے ساتھ شیخ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ 18 فبروری کو اس کے افراد خاندان وجئے واڑہ گئے تھے اور وہ مکان میں تنہائی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے ا

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ لنگرحوض پولیس کے مطابق 50 سالہ ایلیا جو پیشہ سے کارپنٹر باپو نگر میں رہتا تھا۔ 20 فبروری کو اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مط

انٹرنیشنل لاٹری کی دھوکہ دہی ، تین افراد گرفتار

حیدرآباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) کی سائبر کرائم پولیس نے انٹر نیشنل لاٹری دھوکہ دہی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بھاری نقد رقم، موبائیل فون و دیگر اشیاء برآمد کرلی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر پی پالا راجو نے بتایا کہ کاچیگوڑہ کی ساکن طیبہ سلطانہ نے سائبر کرائم پولی

چارمینار پولیس کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار ، 2.44 کیلو سونا ضبط

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : چارمینار پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 2.44 کیلو سونے کے زیورات کو ضبط کرلیا ۔ ڈی سی پی ساوتھ زون مسٹر ایس ترپاٹھی نے یہ بات بتائی جو آج یہاں چارمینار اے سی پی آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کو مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ 33 سالہ ونود ورما عرف ٹیپو عرف ونود سونی ساکن لال دروازہ چ

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 50 سالہ جمیل احمد جو وٹے پلی علاقہ کے ساکن تھے کل اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران ایک منی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ جن کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 35 سا

بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ضلع رنگاریڈی کے علاقہ میں ایک خود غرض لالچی بیٹے نے اپنے باپ کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ شادی کے اخراجات کی رقم نہ دینے پر بیٹے نے یہ ظالمانہ اقدام کیا ۔ یہ واقعہ ملکارم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 60 سالہ ایم نرسیا اپنے بیٹے کے ہاتھوں قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رمیش کے خلاف اس کی ب

ڈریم انڈیا دفاتر مہربند، انکم ٹیکس کا دھاوا

حیدرآباد۔/20فبروری، ( سیاست نیوز) ڈریم انڈیا گروپ کے آفس واقع کنچن باغ اور دیگر دو مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس کی دو ٹیموں نے اچانک دھاوا کیا اور ولاس کی خرید و فروخت سے متعلق دستاویزات کثیر تعدادمیں برآمد کرلئے۔ مذکورہ دفاتر کو مہربند کردیا گیا اور اس گروپ کے ذمہ داران کو انکم ٹیکس کے ہیڈ آفس آئیکر بھون طلب کیا ہے۔ڈریم انڈیا گروپ کے و

شہر میں سڑک حادثات 4 ہلاک

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ چندرکلاء جو پیشہ سے مزدور تھی نلگنڈہ ضلع کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ وہ اپنے رشتہ دار سے ملاقات کیلئے نیلوفر ہاسپٹل آئی ہوئی تھی اور 12 فروری کے دن ایک ایمبولنس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کی

پڑوسیوں کے آپسی تنازعہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) پڑوسیوں کے آپسی تنازعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ ماریڈپلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 55 سالہ چندریا اپنے پڑوسیوں کے مبینہ حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مکان کی تعمیر کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا ۔ کل رات چندریا اپنے مکان کے قریب ایک میڈیکل سے واپس ہو رہا تھا کہ اس کے پڑوسیوں بشمول ا

زہریلی دوا کا استعمال کرکے خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) وقارآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ لاونیا نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ یہ خاتون پیشہ سے پرائیویٹ نرس تھی ۔ اور چند ماہ سے صحت خراب ہونے کے سبب پریشان تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج ک

لکچرر کے خلاف اغواء کا مقدمہ

حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) پولیس ٹپہ چبوترہ نے ایک لکچرر کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے جو اپنی 16سالہ طالبہ کو لے کر لاپتہ ہوگیا۔ ٹپہ چبوترا پولیس نے اس لکچرر کو شدت سے تلاش کررہی ہے۔ انسپکٹر ٹپہ چبوترا محمد ریاض الدین کے مطابق 36سالہ کمل راؤ کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس پر الزام ہے کہ اس نے 16سالہ طالبہ کا اغ

پکوان کے دوران گیس کے اخراج سے 5افراد زخمی

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میلاردیو پلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں پکوان کے دوران گیس کے اخراج کے باعث پانچ افراد بشمول دو کمسن بچے جھلس گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ بھارتی، 27 سالہ مہیش، 22 سالہ سنیتا، 7 سالہ نیتن اور 5 سالہ نکھل آج شام اپنے مکان واقع لکشمی نگر بنڈلہ گوڑہ میں اُس وقت جھلس گئے جب مکان میں پکوان ک

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) نامپلی کے علاقہ بازار گھاٹ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ عائشہ بیگم جو بازار گھاٹ علاقہ کے ساکن سید اسلم کی بیوی تھی اس خاتون نے کل شام اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر نامپلی مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ عائشہ بیگم کو اس کا شوہر ذہنی ا

حادثاتی طور پر جھلس جانے والی طالبہ کی موت

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) مائلاردیوپلی پولیس حدود میں ایک طالبہ حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ صنوبر سلطانہ جو مشرف نگر علاقہ کے ساکن مجید اللہ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی مدرسہ کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ 28 فروری کے دن اپنے مکان میں صنوبر حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولی

عمارت کی بلندی سے گرنے پر نوجوان ہلاک

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 37 سالہ سروایا جو موسی پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سینٹرنگ مزدور بتایا گیا ہے ۔ وہ 13 فروری کے دن ایک مکان پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات دیر گئ

دوکسان کی خودکشی

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی میں قرض کے بوجھ سے پریشان دو کسانوں نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات پدامول اور بنتاورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ۔ پدامول پولیس کے مطابق 44 سالہ کے ایلایا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ پدامول میں رہتا تھا اس نے قرض لیا تھا تاہم فصلوں کی پیداوار میں نقصان سے وہ پریشان ہوگیا تھا اور قرض کی ادائیگی کے م

شمس آباد میں نومولود لڑکی کی نعش برآمد

شمس آباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد ریلوے کمان کے قریب نومولود لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب نامعلوم شخص نے آج دوپہر ریلوے کمان کے قریب دو یا تین دن کی لڑکی کی نعش کپڑے میں لپٹی ہوئی پائی گئی ۔ اس شرمناک حرکت کو دیکھتے ہوئے عوام تعجب کا اظہار کرنے لگے ۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ نومولود لڑکی کی نعش کو ظالم ماں نے کچرے میں پھ

پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

شمس آباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن شمس آباد میں پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب پربھاوت ساویا 45 سالہ ساکن شاہ پور آج ان کی بیوی کے لکشمی کے ساتھ پٹریاں عبور کر رہا تھا کہ لکشمی پٹریوں سے پلیٹ فارم پر چڑھنے میں کامیاب ہوگئی اور اس کا شوہر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا