ن 45 منٹ کے اندر چین چھین لینے کے 3 واقعات

حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) شہر میں اندرون 45 منٹ ایک ہی رہزنوں کی ٹولی نے تین مختلف مقامات پر راہ چلتی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین اڑا لئے ۔ بوئن پلی پولیس کے بموجب آج صبح 10 بجے تاڑبن چوراہے پر بھارتی نامی خاتون کو سیاہ اسکوٹر پر سوار دو نامعلوم نوجوانوں نے مخالف سمت سے اس کے قریب پہونچ کر اچانک 4 تولے طلائی

جہیز ہراسانی، ایک خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) میرپیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 19 سالہ خاتون نے مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب ارچنا جس کی شادی مئی 2013 ء میں کمار سوامی سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد ہی شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے ارچنا کو ذہنی اور جسمانی اذیتیں دینا شروع کردیا تھا ج

طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) سرونگر پولیس کے بموجب 11 سالہ طالبعلم نے کرمن گھاٹ علاقہ میں واقع اپنے مکان میں خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 سالہ وی شیوانندو ساکن شوبھودیا کالونی کرمن گھاٹ اپنے بڑے بھائی 13 سالہ نرسنگلو سے کھانے کو لیکر معمولی سی بحث ہوئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر شیوانندو نے اپنے مکان میں کیروسین چھڑک کر خودسوزی کر

آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج بعض آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ 1998 ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس عہدیدار مسٹر اے ابراہم لنکن جو اے پی ایس آر ٹی سی میں ویجلنس شعبہ پر فائز تھے کا تبادلہ کرکے انہیں حیدرآباد سٹی پولیس کا جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ایڈمنسٹریشن) مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ کے وی وی گوپال

سکیورٹی گارڈ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس کے بموجب سی آئی ایس ایف کا ایک سابق جوان نے اتفاقی طور پر فینائل پی لیا تھا جس کے سبب وہ فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ سی دانیا جو گزشتہ چند سال سے خانگی سکیورٹی گارڈ کی ملازمت کررہا تھا اپنے مکان میں پانی سمجھ کر فینائل پی لیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس نے

گچی باؤلی میں آئی ٹی ملازم کی خودکشی

حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) آئی ٹی کمپنی میں ملازم ایک 24 سالہ نوجوان آج اپنے کرایہ کے فلیٹ میں سیلنگ فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی میں واقع اِس کے فلیٹ سے نعش برآمد کی گئی۔ مہلوک راج شیکھر ریڈی گنٹور کا متوطن تھا۔ اس کے روم میٹ نے بتایا کہ وہ پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے معائنہ کیا۔ اِس کے فلیٹ سے کوئی خودکشی نو

قفل شکنی کے مختلف واقعات میں ملوث دو عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔ 24 فروری (سیاست نیوز) مہانکالی پولیس نے دو عادی سارقوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 1.25 کیلو طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ میر کاظم علی خان ساکن شیخ پیٹ ٹولی چوکی اپنے ساتھی 44 سالہ محمد رؤف ساکن حکیم پیٹ ٹولی چوکی کے ہمراہ حیدرآباد و سائبرآباد کے مختلف مقامات میں قفل شکنی کے ذریعہ طلائ

سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں اور بے روزگاری کے سبب ایک سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بالا نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ منوج کمار نے کل رات یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق منوج کمار جو وینو گوپال کا بیٹا تھا پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر تھا جس کا آبائی مقام کڑپہ بتایا گیا ہ

سنتو ش نگر میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز)سنتوش نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور اس کا فرزند شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا علی آباد کا ساکن بتایا گیا ہے 22 فبروری کے دن وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سیکل پر گذر رہتا تھا کہ لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پو

خرابی صحت سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقوں میں خرابی صحت سے دلبرداشتہ افراد نے خودکشی کرلی۔ نریڈ میڈ پولیس کے مطابق 28 سالہ سریش جو پیشہ سے میستری تھا ایل بی نگر کے علاقہ میںرہتا تھا۔ اس شخص کی صحت مسلسل ایک ماہ سے خراب تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ ستیہ نارائناریڈی جو

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک خاتون شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ رینو کا جو سنتوش نگر ملکاجگیری علاقہ کے ساکن رما راو کی بیوی تھی اپنے شوہر کی جانب سے پریشان تھی۔ اس خاتون کا شوہر اسے ہراساں کررہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

حالت نشہ میں ڈرائیورنگ ٹہری ہوئی گاڑی کو ٹکر پر سنسنی

حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) نشے میں دھت سافٹ ویر انجنیئر نے جوبلی ہلز علاقہ میں کل رات دیر گئے پارک کی ہوئی گاڑیوں کو ٹکر دیدی جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وکرم جو مادھاپور میں واقع ایک سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت حاصل کی اور گزشتہ ہفتہ امریکہ سے حیدرآباد واپسی کے موقع پر اپنے دوستوں کے ساتھ پب میں مئے نو

عشق میں ناکامی‘ نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) عشق میں ناکامی کے باعث ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے بموجب 25 سالہ ایم پرشانت ساکن سینک پوری نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرشانت ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور وہ اس میں ناکام رہا ‘ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پول

کوکٹ پلی میں ضعیف شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کے علاقہ نظام پیٹ میں ریٹائرڈ ملازم کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے بموجب 67 سالہ ای سبرامنیم جو سابق ملازم تھا اور وہ نظام پیٹ میں واقع منوہرم انکلیو کا ساکن تھا ۔ سبرامنیم کی مسخ شدہ نعش اس کے فلیٹ سے دستیاب ہوئی ۔ اپارٹمنٹ کے مقیم افراد نے سبرامنیم کی نعش فلیٹ میں موجود ہونے کی اط

اقدام خودکشی میں جاروب کش فوت

حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں خودسوزی کی کوشش میں جھلس نے والی خاتون جاروب کش آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اپو گوڑہ پاروتی پورم کی ساکن سی جیا اماں نے /18 فبروری کو اپنے رشتہ داروں سے جھگڑے کے بعد خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی ناکام کوشش کی تھی ۔ اس واقعہ میں جیا اماں ش

بلندی سے گرنے والا مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) بلند عمارت سے اتفاقی طور پر گرنے کے بعد زخمی ہونے والا مزدور آج ہلاک ہوگیا ۔ فلک نما پولیس کے بموجب 25 سالہ دیپک ورما ساکن شیورام پلی /17 فبروری کی شام کو عمارت کی دوسری منزل سے اس وقت گرگیا تھا جب وہ آہنی سلاخیں منتقل کررہا تھا جس کے دوران وہ برقی تار کی زد میں آگیا ۔ اس حادثہ میں نیچے گرپڑا تھا اور اس

ٹرین کی زد میں 50 سالہ عورت ہلاک

حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران نامعلوم خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے بتایا کہ 50 سالہ خاتون اس وقت برسرموقع ہلاک ہوگئی جب وہ لکڑی کا پل ریلوے اسٹیشن کی پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی ۔ اس خاتون کی نعش کو ریلوے پولیس نے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور شناخت کیلئے محفوظ کر

پانچ خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد کے علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں 5 خواتین کی موت ہوگئی۔ ایک خاتون بیٹے اور بہو کی علحدگی سے دلبرداشتہ ہوگئی۔ دوسری نے بہن سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کیا تو تیسری نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ چوتھی حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 46 سا