بدنام زمانہ سارق گرفتار مسروقہ اشیاء ضبط

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترا پولیس نے ایک بدنام زمانہ سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ایک لاکھ 25 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اے سی پی آصف نگر مسٹر ڈی سرینواس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 35 سالہ مجید عرف جہانگیر جو پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ جہانگیر رات کے وقت

سنجیوا ریڈی نگر اور چیوڑلہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) سنجیوا ریڈی نگر اور چیوڑلہ کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ اروند جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وی آر نگر بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اروند شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 18 سال

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول نامعلوم ہلاک

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ اور نامپلی حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 30 سالہ نرمل کشور جو سبھاش نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا وہ کل نیچرکیور اور صنعت نگر ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو

مغویہ کمسن زخمی حالت میں دستیاب

حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) دو دن قبل اغوا ہونے والا چار سالہ کمسن ماسٹر محمد ریحان میرپیٹ علاقہ میں آج دستیاب ہوا۔ پولیس کے بموجب بھوانی نگر پولیس نے 2 مارچ کو شاہین بیگم زوجہ محمد چاند پاشاہ ساکن دکن ہوٹل مراد محل نے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ ان کے کمسن لڑکے محمد ریحان کا نامعلوم افراد نے اسوقت ا

پولیس اسٹیشن میں خودسوزی کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں خودسوزی کرنے والے شخص فیروز کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ تاہم اس واقعہ کے تعلق سے پولیس پر لاپرواہی کے الزامات پائے جاتے ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیروز جو سخت پریشان تھا ۔ پیشہ سے وال پینٹر تھا ۔ اس نے گذشتہ روز اپنے جسم پر پٹرول ڈالکر اپنے آپ کو آگ لگالی تھی اور پولیس اسٹیش

علاج کیلئے رقم نہ ہونے پر مجبور لڑکی کی موت

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) علاج کیلئے رقم نہ ہونے پر پریشان سڑک حادثہ میں زخمی ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں پیش آیا ۔ جہاں 13 سالہ شبانہ بیگم آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبانہ بیگم 22 فروری کے دن زخمی ہوگئی تھی جب وہ آٹو میں سفر کر رہی تھی کہ آٹو آر ٹی سی بس سے ٹکرا گیا تھا ۔ شبا

جیب کترنے کے 52مقدمات میں مطلوب شخص گرفتار

حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر کے ایک خطرناک جیب کترے کو گرفتار کرلیا جو 52مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ تفصیلات کے بموجب 22سالہ میکاپاٹی منوہر ساکن چندرائن گٹہ جس کا تعلق ضلع گنٹور سے ہے۔ اس نے سال 2009ء میں اپنی ماں منگماں کے ہمراہ حیدرآباد و سائبرآباد کے علاقوں میں سرقہ و جیب کترنے کے واقعات میں ملوث تھا۔ حیات

بریانی کی فرمائش پوری نہ کرنے پر بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ حدود میں ایک خاتون نے معمولی بات پر خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ کے لاونیا نے اپنے شوہر سے بریانی کی خواہش کی تھی تاہم شوہر نے اس کی خواہش کو پورا نہیں کیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاونیا اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن رتنم کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 2011 میں ہوئی تھی انہیں ایک

سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں ایک 50 سالہ شخص سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سروج بھان سنگھ جو آر ایس پورم ضلع میدک کا ساکن اور عادل آبادکا متوطن تھا کل رات موٹر سائیکل پر آصف نگر کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

دو افراد جھلس کر فوت

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) سیف آباد اور سعیدآباد کے علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئے ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق نریش رنگایا جس کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے ۔ پیشہ سے آٹو ڈرایئور تھا وہ اندرا نگر کا ساکن بتایا گیا ہے جو یکم مارچ کے دن حادثاتی طور پر اپنے مکان میں جھلس گیا تھا ۔

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ بھون کمار جو برکت پورہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

لاریوں کے رجسٹریشن نمبر سے چھیڑ چھاڑ 8 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /4 مارچ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فور س ساؤتھ زون ٹیم نے 8 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو لاریوں کے رجسٹریشن نمبر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں دھوکے سے فروخت کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ ای ملہ ریڈی ‘ 52 سالہ ایم وی سبا راؤ ‘ 45 سالہ ایم سرینواس ‘ 38 سالہ کے انجنیلو ‘ 30 سالہ ایس انجنیلو ‘ 45 سالہ محمد شمیم احمد ساکن ریڈہلز ‘ 50

خود سوزی کی کوشش کرنے والی طالبہ دوران علاج فوت

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) خرابی صحت سے دلبرداشتہ طالبہ جس نے خودسوزی کی کوشش کی تھی آج دواخانہ عثمانیہ میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ کے منگماں ساکن دوما ویلیج رنگاریڈی چند دنوں سے علیل تھی اور اسے خانگی ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا ۔ بیماری سے دلبرداشتہ منگماں نے یکم مارچ کو خود پر کیروسین چھڑک

برقی تار کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی تار کی زد میں آکر دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ محمد خالد ‘ 18 سالہ اقبال احمد خان ساکن سلیمان نگر راجندر نگر اسی علاقہ میں واقع برقی ٹرانسفارمر کے کیبل کی زد میں آگئے اور برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں کو دوا

ایم ایم ٹی ایس ٹرین سے اتفاقی طور پر گرکر نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) ایم ایم ٹی ایس ٹرین سے اتفاقی طور پر گرنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 19 سالہ محمد اطہر ولد محمد منور ساکن موسیٰ رام باغ جو اولڈ اسکراپ کا کاروبار کرتا تھا اپنے رشتہ کے بھائی کے ہمراہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر موسی ندی میں گر پڑا ۔ اس حادثہ میں ا

سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی چوراہے پر المناک سڑک حادثہ میں دو مسلم نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب 21 سالہ محمد معز اپنے دوست شیخ محسن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کوکٹ پلی چوراہے کے قریب گاڑی پھسل گئی اور بس سے جاٹکرائی ۔ حادثہ میں معز اور محسن برسرموقع ہلاک ہوگئے اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم