نقلی انجن آئیل کی فروختگی پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /12 مارچ (سیاست نیوز) نقلی انجن آئیل کی تیار اور فروخت کرنے میں ملوث ایک شخص کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 54 سالہ اوم پرکاش اگروال ساکن چار محل پیٹلہ برج جو پیشہ سے انجن آئیل کا تاجر ہے اور مہاراج گنج افضل گنج علاقہ میں اگروال ٹریڈنگ کارپوریشن کے نام پر دوکان چلارہا تھا ۔ کاروبار میں پیش آئے نقصان سے

سرقے اور رہزنی میں ملوث دو عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) طلائی چین کی رہزنی، سرقہ اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو عادی سارقوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ بی راجکمار ساکن تاناجی نگر اپو گوڑہ، 26 سالہ حیدر علی رضوی، ساکن یاقوت پورہ جو بدنام زمانہ رہزن ہے، نے 22 سالہ تقی علی کی مدد سے مسروقہ مال فروخت کیا کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمی

گولکنڈہ میں موٹر سائیکل سارق گرفتار

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے موٹر سائیکلوں کے ایک سارق کو گرفتار کرلیا جو پارک کی ہوئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ محمد اکبر پاشاہ ساکن چھاؤنی نادے علی بیگ مادناپیٹ کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ مشتبہ حالت میں مسروقہ ہیرو ہونڈا ایکٹوا گاڑی پر سفر کررہا تھا۔ عام انتخابات کے پی

جہیز ہراسانی کا شکار خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کے مطالبہ اور اذیت سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات سائبرآباد کے پولیس حدود اپل اور کے بی ایچ بی میں پیش آئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 32 سالہ مستان بی جو کلیان پوری کالونی اپل کے ساکن میراں ولی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مستان بی کو

ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ رامیش جو پیشہ سے مزدور تھا گوپال پلی گھنڈرہ کا ساکن تھا کل رات گھٹکیسر کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ریلوے پولی

ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ رامیش جو پیشہ سے مزدور تھا گوپال پلی گھنڈرہ کا ساکن تھا کل رات گھٹکیسر کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ریلوے پولی

ایک دن کا دولہا اچانک لاپتہ

حیدرآباد ۔ /12 مارچ (سیاست نیوز) کنچن باغ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک دن کا دولہا اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 38 سالہ اشرف خان جس کا تعلق ممبئی سے ہے کی شادی /8 مارچ کو دردانہ چوراہے پر واقع ایچ بی فنکشن ہال میں ہوئی تھی ۔ اشرف خان شادی کے دوسرے دن ہی یعنی /9 مارچ کی صبح پیٹ درد کی شکایت سے مکان چھوڑ کر چلاگیا اور

پولیس اسٹیشن کے روبروخود سوزی کرنے والا شخص فوت

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) چارمینار پولیس اسٹیشن کے روبرو خود سوزی کرنے والا شخص آج فوت ہوگیا۔ تاہم پولیس نے اس خصوص میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 40سالہ عبداللطیف جو کالا پتھر علاقہ کے ساکن عبدالقدوس کا بیٹا تھا کاروبار میں نقصان کے سبب ہراسانی کا شکار ہوکر اس نے خود سوزی کرلی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل ع

طفنچہ فروخت کرنے کی کوشش پر آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) دیسی ساختہ طفنچہ فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک آٹو ڈرائیورکو سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ شام سنگھ ساکن للیتا باغ چندرائن گٹہ جس کا تعلق اتر پردیش سے ہے، سال 2004ء میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور وہ آٹو چلارہا تھا۔ گذشتہ

فرقہ وارانہ فساد میں مبینہ ملوث نوجوان کی گرفتاری

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) سال 2010ء میں پرانے شہر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فساد میں مبینہ طور پر ملوث ایک نوجوان کو ٹاسک فورس پولیس نے سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 23سالہ سید عرفان ساکن نئی سڑک شاہ علی بنڈہ پرانے شہر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فساد کے دوران دو افراد کے قتل اور دو اقدام قتل کے واقعات میں مبینہ مل

سائبرآباد میں علحدہ واقعات میں چار افراد کی خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان اور مالی پریشانیوں کے سبب سائبرآباد پولیس حدود میں چار افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات شاہ میر پیٹ ، الوال ، پیٹ بشیرآباد اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ شیخ حضرت جو پیشہ سے لیبر تھا منڈائی پلی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں

آپسی جھگڑے میں سیکوریٹی گارڈ کی مشتبہ موت

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ ساتھیوں کے آپسی جھگڑے میں مشتبہ طور پر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ عبدالجبار جو سنگارینی کالونی سعیدآباد کے ساکن آفتاب الدین کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ کل رات عبدالجبار اور اس کے ساتھیوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور ہاتھا پائی کے دور

ونستھلی پورم میں نعش دستیاب

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک شخص کی نعش کو پولیس نے اس کے سسرالی مکان سے مشتبہ حالت میں دستیاب کرلیا اور بتایا کہ 55 سالہ وی ایم اچایا جو ابراہیم پٹنم علاقے کا ساکن تھا پیشہ سے حجام بتایا گیا ہے ۔ اکثر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا اور اس کی حرکتوں سے رشتہ دار تنگ آچکے تھے کل رات جھگڑے کے بعد وہ اپنے سس

آوٹر رنگ روڈ پر لاری گرنے سے ڈرائیور ہلاک کلینر زخمی

شمس آباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں آج صبح ایک لاری آوٹر رنگ روڈ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور کلینیر زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کوداڑ سے سمنٹ لاری پرگی مہاراشٹرا جارہی تھی ۔ آوٹر رنگ روڈ پر رالہ گوڑہ کے قریب لاری کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں لاری آوٹر رنگ روڈ سے نیچے گر گئی ۔ لاری ڈرا

ساتھی کی دھوکہ دہی پر خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ میں ایک شخص نے ساتھی کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ بھاسکر ریڈی جو پٹرول پمپ کا منیجر تھا ۔ تنکی بلارم میں رہتا تھا ۔ 9 مارچ کے دن اس کا ساتھی غلہ لیکر چلا گیا تھا اور اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ ساتھی کی اس حرکت پر پریشان حال بھاسکر ریڈی نے اپنے ایک ساتھی

بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کے گیاسپر جو ایسٹ گوداوری کا متوطن تھا ۔ مادھاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ پیشہ سے مزدور تھا ۔ گذشتہ چند دنوں قبل اس کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور قرض کے بوجھ سے بھی پریشان تھا ۔ اسی دوران بیوی سے جھگڑے اور قرض کے بو

فلک نما ایکسپریس میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

نلگنڈہ ۔10مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکندرآباد ہواڑہ فلک نما ایکسپریس میں نامعلوم شخص کی فون کر کے بم رکھنے کی اطلاع پر نلگنڈہ ریلوے اسٹیشن پر رکوا دیا گیا ۔ تفصیلات ے بموجب سکندرآباد۔ہواڑہ ایکسپریس ٹرین میں بم رکھنے کی اطلاع فون پر ملنے پر ریلوے حکام نے ریل کو نلگنڈہ اسٹیشن پر رکواکر بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ تلاش کی‘ تاہم ر