عثمان ساگر تالاب سے نعش دستیاب
حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) نارسنگی پولیس نے عثمان ساگر تالاب سے ایک شخص کی نعش کو دستیاب کرلیا ہے۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی عمر تقریباً 30 تا 35 سال ہے شبہ ظاہر کیا جارہا ہیکہ 3 تا 4 دن قبل گنڈی پیٹ میں گر گیا ہوگا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔