مختلف واقعات میں تین افراد کی خود کشی

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و اطراف کے علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 36 سالہ ایم اے قیوم جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ ایکس سرویس مین کالونی اپوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ پون کمار جو طالب علم تھا برنداون کال

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 27 سالہ رویندر جو اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن دیوداس کا بیٹا تھا ۔ کل دبیرپورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو علاج کے دوران ف

پہاڑی شریف سے لاپتہ شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ سے پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو پولیس نے آج دستیاب کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 52 سالہ محمد یوسف بیگ جو پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ڈینٹنگ کا کام کرتا تھا 16 مارچ کے دن یوسف بیگ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کی نعش کو پولیس نے برآمد کرلیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقا

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول طالب علم ہلاک

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ جو ہولی تہوار کا جشن منارہا تھا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 12 سالہ شیوا شنکر جو چھٹی جماعت کا طالب علم ، ساکن موہن ریڈی نگر علاقہ کے ساکن وینکٹا ایا کا بیٹا تھا ۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہولی تہوار کے جشن کے بعد آٹو

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 21 سالہ سید علی جو کرناٹک کے متوطن سید کاظم علی کا بیٹا تھا یاقوت پورہ اور دبیرپورہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق

بلند عمارت سے گرکر زخمی ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 65 سالہ کرشنا ریڈی جو لکشما ریڈی نگر کالونی اپل کا ساکن تھا ۔ 15 مارچ کے دن اپنے مکان کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شمس آباد سے ایک لڑکی لاپتہ

شمس آباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ کاپوگنڈہ میں ایک لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب جیکم شیٹی پرنٹا 18 سالہ 14 مارچ سے لاپتہ ہوگئی ۔ لڑکی کی ماں لکشمی نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہونچکر بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سائیلو نے مقدمہ درج کرلیا ۔

مانصاحب ٹینک کے قریب نوجوان پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) مانصاحب ٹینک چاچا نہرو پارک کے قریب آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نوجوان پر اچانک ہتھیاروں سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ہمایوں نگر پولیس نے بتایا کہ 26سالہ شیخ فیاض اپنی گاڑی ریپیر کیلئے وہاں پہنچا تھا کہ اچانک رحمن اور اس کے ساتھیوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے اس پر حملہ کردیا۔ اس حادثہ میں فیاض شدید زخمی ہوگ

خودسوزی کرنے والی خاتون فوت

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) مزید جہیز کیلئے ہراسانی کے باعث ایک خاتون جس نے اقدام خودسوزی کیا تھا آج دوران علاج فوت ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب 30سالہ آفرین بیگم جو ناظم کی بیوی تھی 8مارچ کو اپنے مکان بنتاورم ضلع رنگاریڈی میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ آفرین بیگم کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج صبح زخموں سے جا

ماں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ 12 سالہ طالبعلم کی خوسوزی

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ طالب علم نے خودسوزی کرلی۔ پرگی پولیس کے بموجب 12سالہ کیتھاوت راجیش جو آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، وہ اکثر اسکول سے غیر حاضر رہتا تھا۔ راجیش کے والدین نے اس کے رویہ پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر اس نے اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ طالب علم کو دواخانہ عثمانیہ میں

چھتری ناکہ میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں سرقہ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں سارقین نے خانگی سیکوریٹی کمپنی کے ایک ایجنٹ کے مکان سے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ 53سالہ دیانند ساکن بھوئی گوڑہ کے مکان میں 15مارچ کو سارقین قفل شکنی کے ذریعہ داخل ہوکر وہاں پر موجود 20تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ نقد رق

مزدور کی خودکشی

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے دلبرداشتہ مزدور نے علاقہ ایل بی نگر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 33سالہ آر کرشنا کمار ساکن ناگول گذشتہ چند دنوں سے تنگدستی کا شکار تھا، ہفتہ کی شب کرشنا کمار کے بیوی اور بچے اس کے سسرال گئے ہوئے تھے کہ اس نے یہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرل

اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے سنسنی

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) ماریڈ پلی علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ونیلا منشن اپارٹمنٹ واقع ماریڈ پلی کی پانچویں منزل میں آج دوپہر اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں پولیس نے فائر انجن کو طلب کیا اور دو فائر انجنوں نے فوری آگ پر قابو پالیا۔

بیگم پیٹ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقامی عوام اور رشتہ داروں کی شکایت پر کارروائی انجام دی۔ بتایا جاتا ہیکہ 66 سالہ لیلہ ساویتری جو شام لعل بلڈنگ علاقہ میں رہتی تھی، پولیس نے اس خاتون کی نعش کو اس کے مکان سے دستیاب کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ مقامی عوام نے دروا

گھریلو مسائل کا شکار شخص کی خودسوزی

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) محبت کی شادی کے بعد والدین کی بے رخی سے دلبرداشتہ گھریلو مسائل کا شکار ایک شخص نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آیا، جہاں 28 سالہ کرن نے یہ انتہائی اقدام کرلیا۔ کرن فتح نگر صنعت نگر کا ساکن تھا جو پیشہ سے کوریئر بوائے بتایا گیا ہے۔ اس نے گذشتہ سال ایک لڑکی سے عاشقی کے بعد شادی کرلی تھی

تیراکی کے دوران کمسن غرقاب

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) منی کنڈا کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم تیراکی کے دوران مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا۔ پولیس رائے درگم کے مطابق 13 سالہ اجے جو منی کنڈا علاقہ کے ساکن بابو راؤ کا بیٹا تھا۔ پانچویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ اجے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منی کنڈا کے علاقہ میں واقع واٹر ٹنکر پہنچا جہاں تیراکی کے دوران وہ مشتبہ

سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) چندا نگر پولیس حدود میں پیش آئے حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ محمد شعیب جو چندا نگر علاقہ کے ساکن محمد حسیب کا بیٹا تھا، اپنی موٹر سیکل پر آج جارہا تھا کہ اس نوجوان کی موٹر سیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

ٹولی چوکی حادثہ کے مہلوک کی شناخت

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ میں کل رات پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ہلاک نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انسپکٹر رتنم کے مطابق کل رات منی بس کی زد میں آ کر 19 سالہ محمد فیروز ہلاک ہوگیا تھا۔ یہ حادثہ مغل ریسیڈنسی کے روبرو پیش آیا تھا۔ فیروز احمد جو طالب علم تھا۔ راہول کالونی کے ساکن محمد اشفاق احمد صدیقی کا بیٹا بتای