چندرائن گٹہ میں نوجوان کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ غازی ملت کالونی میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ محمد یعقوب ولد محمد تاج الدین ہفتہ کی شب چندرائن گٹہ کے علاقہ غوث نگر میں اچانک بیہوش ہو کر گر پڑا ۔ یعقوب کو دواخانہ عثمانیہ میںعلاج کے لئے منتقل کیا گیا لیکن وہ کچھ دیر میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے ک

پینٹر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک پینٹر نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ پی ناگیشورراؤ ساکن اوپل نے 22 مارچ کی شب اپنے مکان میں نامعلوم زہر پی لیا ۔ ناگشیورراؤ اس کے رشتے داروں نے گاندھی ہاسپٹل علاج کے لئے منتقل کیا اور آج دوران علاج وہ فوت ہوگیا ۔ مڈی پلی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج

جہیز ہراسانی سے مایوس خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ الوال پولیس کے بموجب 25 سالہ چنّی جو راجو کی بیوی تھی اپنے سسرالی مکان واقع الوال میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لی ۔اس واقعہ میں وہ شدید جھلس گئی تھی اور علاج کے لئے اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ نے اپنے

لاری سے پتھر اتارنے کے دوران دو مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) راجندر نگر اپرپلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں لاری سے پتھر کا لوڈ اتارنے کے دوران دو مزدور ہلاک ہوگئے ۔ انسپکٹر راجندرنگر مسٹر سی کوشالکر نے بتایا کہ 25 سالہ بالپا اور 35 سالہ دانپا آج اس وقت پتھر کی لوڈ کی زد میں آگئے وہ لاری سے لوڈ اتار رہے تھے اس حادثہ میں دونوں مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ ان

پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ سیف آباد میں پیش آئے ایک واقعہ میں خانگی ہاسپٹل کے ملازم نے دواخانہ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ سوریہ راؤ ساکن گڈی ملکا پور آج صبح گاندھی ہاسپٹل کی عمارت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ

غیر قانونی ہتھیار،قتل کیس کا ملازم گرفتار

حیدرآباد 23 مارچ ( سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے قتل کیس کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد عارف الدین عرف عامر ساکن نواب صاحب کنٹہ فلک نما سال 2011میں شیو رام پلی علاقہ میں اپنے ایک ساتھی روڈی شیٹر شیخ عمران عرف ببو کی مدد سے محمد الیاس کا قتل کیا تھا۔ اس و

ذہنی تناؤ کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 23 مارچ ( سیاست نیوز)شوہر کے فوت ہونے سے ذہنی دباؤ کی شکار خاتون نے علاقہ بنجارہ ہلز میں خودسوزی کرلی۔ پولیس کے بموجب 22 سالہ وی لکشمی ساکن سوامی ویویکا نگر بنجارہ ہلز کی شادی ہنمنتو سے ہوئی تھی اور دو سال قبل وہ اچانک فوت ہوگیاتھا۔ شوہر کے اچانک فوت ہونے سے لکشمی دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی لکشمی نے ا

ہاسٹل گیٹ سے گرنے پر انجینئر کی موت

حیدرآباد 23 مارچ ( سیاست نیوز) مادھا پور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ہاسٹل کی گیٹ سے گرنے کے باعث ایک سافٹ ویر انجینئر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ شانو ٹھاکر ساکن بھاسکر راو نگر مادھا پور اپنے دوست ابھیشیک کے ہمراہ کل رات دیر گئے مئے نوشی کی تھی اور وہ اپنے رہائشی مقام میگھنا ہاسٹل پہنچ کر گیٹ سے چھلانگ لگا کر

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 23 مارچ ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک تاجر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کے بموجب 51 سالہ وی آر لکشمن پرساد ساکن گائتری نگر بورہ بنڈہ ہفتہ کی شب ہائی ٹیک سٹی تا بورہ بنڈہ کے درمیان موجود ریلوے پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ اچانک ٹرین کی زد میں آگیا۔ پرساد اس حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس

مالی پریشانی کا شکار کسان کی خودکشی

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) فصلوں میں نقصان اور زرعی اراضی پر بورویلس کی ناکامی سے پریشانیوں کا شکار ایک کسان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع رنگا ریڈی کے دروما پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کشٹیا نامی شخص نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ کشٹیا دوما علاقہ کا ساکن تھا اور پیشہ سے زراعت کرتا تھا ۔ بینکس کے قرض اور ف

والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/21مارچ، ( سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27سالہ نوین کمار جو اپنی شادی کے بعد سسرال ہی میں رہنے لگا تھا اور اس کی والدہ اپنے بیٹے کی اس حرکت سے ناراض تھی اس نے اپنے بیٹے کو کافی ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات اس نے پھانسی لیکر خود

بیوی سے جھگڑا، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔ /21مارچ، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے خود سوزی کرلی۔ یہ واقعہ پیٹ بشیر آباد پولیس حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 36سالہ درگا پرساد کارپینٹر جو بشیر آباد میں رہتا تھا اس کا اپنی بیوی سے کل رات جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔

ناریل کے درخت سے گر نے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز)ناریل کے درخت سے گر کر مشتبہ طور پر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ پیٹ بشیر آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 34 سالہ سی ایچ سرینواس کی موت ہوگئی ۔ سبھاش نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن سرینواس 17 مارچ کے دن پیٹ بشیر آباد کے علاقہ گیا تھا اور وہ آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

راجندر نگر میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز)راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ بہا الدین جو ہاشم آباد چندرائن گٹہ کے ساکن تھے۔ پیشہ سے تاجر بتائے گئے ہیں کل رات آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے حادثہ میں لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔