سرقہ کرکے قتل کرنے والی تین رکنی ٹولی گرفتار

شمس آباد /27 مارچ ( سیاست نیوز) شمس آباد کے مختلف مقامات اور شادنگر اور پہاڑی شریف میں خواتین کے گلے سے چین وغیرہ چھینے اور ان کا قتل کرنے والی تین رکنی ٹولی کو شمس آباد آر جی آئی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی مہیش نائیڈو نے پریس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم سرینواس ساکن محبوب نگر اپنے دو ساتھیوں ایم روی اور آر نرسمہا کے سا

ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ اور ریلوے پولیس نامپلی حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 21 سالہ وجئے جو گولی پورہ علاقہ کے ساکن وائی وینکٹیش کا بیٹا تھا ۔ 26 مارچ کے دن تماپور اور عمدہ نگر ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پو

گھریلو پریشانیوں سے دل برداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) گھریلو مسائل مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات مشیرآباد اور بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آئے ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 41 سالہ گیانیشور جو ایک کمپنی کا ملازم تھا ۔ مشیرآباد میں رہتا تھا گھریلو مسائل اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے 26 مارچ کے دن نامعل

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 60 سالہ نامعلوم شخص جو گاندھی میڈیکل کالج کے قریب 21 مارچ کے دن سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل من

چالیس یوم کی دلہن کی خودسوزی

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک نوبیاہتا نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ ہریتا جو تقریباؓ 40 دن کی دلہن تھی نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہریتا اپنے شوہر اور ساس کی مبینہ ہراسانیوں سے پریشان تھی ۔ ہریتا کی شادی 19 فروری سال 2014 کے دن ویرا کمار نامی شخص سے ہوئی تھی جو پیشہ سے ترکاری فروش اور سبرامنیم

مالی تنگدستی پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) مادناپیٹ کے علاقہ میں قرض کے بوجھ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ محمد کلیم جو نہرو نگر علاقہ مادناپیٹ کے ساکن محمد یعقوب کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے مزدوری کرتا تھا ۔ اس نوجوان کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 16 مارچ کے دن اپ

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : نامپلی اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق مہیندر جو کار میکانگر کا ساکن تھا پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر بتایا گیا ہے ۔ اس نے ایک لڑکی سے محبت کی تھی لیکن اس کی موت کے بعد اس کے والدین نے سوجنیا نامی ایک لڑکی سے اس

سڑک حادثات میں دو طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بہادر پورہ اور معین آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 18 سالہ عبدالنعیم جو کشن باغ علاقہ کے ساکن عبدالرحمان کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ وہ آر ٹی سی بس میں سفر کررہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اور بس سے مشتبہ طور پر گر کر عبدالنعیم اسی بس ک

دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عنبر پیٹ اور مراد نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں کے سبب خود کشی کرلی ۔ عنبر پیٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ سامبا شیوا راؤ جو سیکوریٹی گارڈ تھا پٹیل نگر میں رہتا تھا ۔ کل شام اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی جو مالی پریشانیوں سے تنگ آچکا تھا ۔ سرور نگر پولیس کے مطاب

مختلف سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک

حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 17 سالہ غلام محمد ابرار جو علی باغ علاقہ کالاپتھر کے ساکن غلام یزدانی کا بیٹاتھا کل شام معظم جاہی مارکٹ سے موٹر سائیکل پر گذر رہا تھا کہ افضل گنج کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا اور اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ریوڈ ڈیو

تلاشی مہم کے دوران ڈھائی کیلو سونا اور 26 لاکھ روپئے ضبط

حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) عام انتخابات کے پیش نظر شہر میں جاری تلاش مہم کے دوران آج آصف نگر ڈیویژن میں ڈھائی کیلو سونا اور 26 لاکھ روپئے ضبط کرلئے گئے ۔ یہ کارروائی دو علحدہ مقامات پر پیش آئی تاہم گولکنڈہ پولیس کی جانب سے ضبط رقم کو بعد ازاں تنقیح کے بعد واپس کردیا گیا ۔ یہ بات انسپکٹر گولکنڈہ محمد منور نے بتائی ۔ ٹولی چوکی علاقہ گ

امتحان میں ناکامی کے خوف سے لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ناکامی خوف سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کلثوم پورہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ 19 سالہ اے وجیہ شری جو انٹر کی طالبہ تھی ضیاء گوڑہ کے ساکن راجیش کمار کی بیٹی تھی کل فزیکل کا امتحان لکھنے کے بعد اپنے مکان آئی اس وقت اس کے مکان میں کوئی نہیں تھا جب اس کے وال

گ 496 گرام سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

شمس آباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عملہ نے ایک مسافر کے قبضہ سے 496 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 24 اور 25 مارچ کی رات سنگاپور سے سلک ایرویز فلائیٹ نمبر MI-478 کے ذریعہ سید ریاض خان ساکن چینائی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہونچا ۔ اس کے سامان کی تلاشی لینے پر اس کے بیاگ

پوجا کامپلکس بیگم پیٹ میں مہیب آتشزدگی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پوجا ایڈفس بلڈنگ کامپلکس بیگم پیٹ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں مہیب آگ بھڑک اٹھی ۔ تاہم اس واقع میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ فائر آفیسر ایس وی نارائنا راؤ نے بتایا کہ چھ فائر انجنوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ بتایا گیا کہ صبح 5-30 بجے کامپلکس میں مہیب آگ بھ

منگل ہاٹ میں بے رحمانہ قتل باؤلی سے نعش دستیاب

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) منگل ہاٹ کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 تا 25 سال عمر والے اس شخص کی شناخت میں پولیس مصروف ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ نامعلوم قاتلوں نے اس شخص کی شناخت کے کوئی ثبوت نہیں چھوڑے ۔ پولیس منگل ہاٹ نے سیتارام باغ علاقہ میں واقعہ ایک باؤلی سے اس نعش کو دستیاب کرلی ہے ۔ جس

امتحان میں ناکامی کا خوف طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک طالبہ نے امتحان میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق 17 سالہ کے لکشمی ریڈی جو میاں پور علاقہ کے ساکن وینکٹ گنگا دھر ریڈی کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمی ریڈی پر تعلیم کا بہت زیادہ دباؤ تھا۔