قمار بازی کے اڈہ پر پولیس کا دھاوا ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد۔/4اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فو رس ویسٹ زون ٹیم نے ہوٹل میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ مارگی ہوٹلس اینڈ ریسارٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ واقع مدورا نگر یوسف گوڑہ کا کمرہ نمبر 312 میں قمار بازی میں ملوث دو گروپس کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ قمار بازی کا اڈہ چلانے والے ڈی راجی

اپنے ہی مکان کے روبرو موت

حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ تکا رام گیٹ حدود میں ایک شخص اپنے مکان کے روبرو مردہ پایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ راج شیکھر جو پیشہ سے خانگی ملازم تکا رام گیٹ میں رہتا تھا۔ آج صبح وہ اپنے مکان کے روبرو مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جھلس جانے والی خاتون کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) ملک نما کے علاقہ میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ رما دیوی جو انجن باؤلی علاقہ کے ساکن بالراجو کی بیوی تھی ۔ 30 مارچ کے دن اپنے میں مکان پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جس کی علاج کے دوران کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

خاتون کی کمسن بچی کے ساتھ خودکشی

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقع میں ایک خاتون نے اپنی معذور بچی کے ساتھ خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ کے پاروتماں عرف بھارتی جو راگھویندرا کالونی کوکٹ پلی کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ اس کی لڑکی پیدائشی معذور تھی اپنی تین سالہ لڑکی گائیتری کی صحت کے تعلق سے پاروتماں ہمیشہ پریشان رہتی تھی

مالی تنگ دستی پر میکانک کی خودکشی

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز) رائے درگم علاقہ میں ایک میکانک نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ گروناتھ رائے جو پیشہ سے میکانک تھا رائے درگم میں رہتا تھا وہ کرناٹک کا متوطن تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

پراناشہرمیں سمیت غذا کا واقعہ، کئی افراد متاثر

حیدرآباد۔/2اپریل، ( این ایس ایس ) پرانا شہر کی ایک بیکری سے اشیاء خورد ونوش کے استعمال سے مبینہ سمیت غذا کے سبب20افراد متاثر اور دیگر تین بری طرح بیمار ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ حافظ بابا نگر کی ایک بیکری کے برگر کے استعمال کے بعد 29افراد متاثر ہوئے جن میں اکثر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20متاثرین کو فیور ہاسپٹل

طیرانگاہ پر دیڑھ کروڑ روپئے مالیتی سونا ضبط

شمس آباد۔/2اپریل،( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے تین خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.5کروڑ روپئے مالیتی سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح سنگاپور سے ٹائیگر ایرویز فلائیٹ نمبر9G2624 کے ذریعہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی تین خواتین آئیں ان کی تلاشی لینے پر ان کے کمر میں پٹے بندھے ہوئے تھ

ماں کی موت سے دلبرداشتہ بیٹے کی خودکشی

وشاکھاپٹنم۔ /2اپریل، ( پی ٹی آئی) وشاکھاپٹنم میں ایک 22سالہ نوجوان نے اپنی ماں کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اپنے گھر میں برقی پنکھے سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ یہ واقعہ ضلع کے کبری ٹوٹا علاقہ میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت ایس مہیش کی حیثیت سے کی گئی ہے جو شہر کے ایک فوٹو اسٹوڈیو میں ملازم تھا۔ پولیس کے مطابق مہیش کی ماں 55سالہ ایس اپلا کو

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ شارخ خان جو طالب علم تھا اپنے ساتھی آصف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کل شام حیات نگر کے علاقہ سے گذر رہا تھا ۔ ڈی سی ایم گاڈی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 35 سا

رین بازار میں دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ، ایک کی موت

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں دو بھائیوں کے درمیان معمولی جھگڑے میں ایک بھائی فوت ہویگا ۔ انسپکٹر رین بازار مسٹر رمیش نے بتایا کہ کوٹلہ حسن اللہ علاقہ کے ساکنان 40 سالہ عبدالرحمن اپنے بھائی مقصود علی کے حملہ میں فوت ہوگئے ۔ عبدالرحمن پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ دو بھائی ایک ہی مکان میں رہتے تھے ۔ مقصود

سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 50 سالہ محمد ناصر خان جو بالاپور بارکس علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لاری ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب ناص

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی علحدہ واقعات میں 2 خواتین کی خودکشی

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور بیگم بازار کے علاقوں میں پیش آئے واقعات میں دو خواتین نے سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ انوشا جو چپل بازار علاقہ کے ساکن گرویش کی بیوی تھی ۔ انوشا کو اپنے سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اس خاتون کی شادی سال 2010 میں ہوئی

عاشق جوڑے کی خودکشی

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) گنڈلہ پوچم پلی کے علاقہ میں ایک عاشق جوڑے نے خودکشی کرلی ۔ ایک ہی بستی سے تعلق رکھنے والا یہ عاشق جوڑا اپنے بڑوں کی مرضی کا مخالف تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ لکشمی پرسنا کماری اور 23 سالہ چندرا شیکھر جو ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ کل رات گنڈلہ پوچم پلی کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرل

پٹری عبور کرنے کے دوران 2 ہلاک

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور نامپلی کے ریلوے حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تاہم ان دونوں واقعات میں مہلوک افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گورہ کے مطابق 30 سالہ نامعلوم شخص جو کل حفیظ پیٹ او