جرائم و حادثات
حیات نگر اور رائے درگم میں دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ حیات نگر اور رائے درگم پولیس حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا جبکہ دوسرے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 22 سالہ کیتا دتھ رجو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا شیر لنگم پلی کے علاقہ میں رہتا تھا اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل را
ساتھی کی ہراسانی کا شکار شخص کی خودسوزی
حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز) ماریڈی پلی کے علاقہ میں ایک 29 سالہ شخص نے اپنے ساتھی کی ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کے کشور جو پیشہ سے مزدو تھا اس نے 2 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ کشور کو کمار نامی ایک شخص کی ہراسانی کا سامنا تھا ۔
دو بیٹیوں کو پھانسی دینے کے بعد میاں بیوی کی خود کشی
حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) رشتہ داروں کا آپسی تنازعہ ایک خاندان کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ یہ دلسوز واقعہ سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں پیش آیا جہاں پروین کمار نے اپنی دونوں لڑکیوں کو پھانسی دینے کے بعد خود بیوی کے ساتھ پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر لالہ گوڑہ مسٹر وی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ 35 سالہ پروین کمار اپنی بیوی 29 س
کمپنی کو دھوکہ دینے والا ملازم گرفتار
اندرون 48 گھنٹے پولیس کی کامیاب کارروائی
سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک
حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد و سائبرآباد کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے چارمینار پولیس کے مطابق 47 سالہ ناگاپٹی جو چپل بازار کا ساکن تھا پیشہ سے ایل آئی سی ایجنٹ بتایا گیا ہے ۔ وہ پتھر گٹی کے علاقہ سے جارہا تھا کہ سٹی کالج کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور علاج کے دوران فوت
بیوی کی علحدگی سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی کی علحدگی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گھٹکیسر کے علاقہ انوجی گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ کے پربھاکر ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ اس کی بیوی اس شخص سے علحدہ ہوگئی تھی اور اس نے بیوی کو منانے کی ہر ممکنہ کوشش کی تاہم ناکامی کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات اپن
سیف آباد میں کمسن کی خودکشی
حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں ایک کمسن نے خودکشی کرلی ۔ تاہم اس کمسن کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ سیف آباد پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ سدھیر جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ چنتل بستی علاقہ کے ساکن شنکریا کا بیٹا تھا ۔ اس نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
شمس آباد ایر پورٹ پر 4کروڑ روپئے مالیتی 15کیلو سونا ضبط
حیدرآباد۔/9اپریل، ( پی ٹی آئی) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر آج کسٹمس عہدیداروں نے دو خاتون ان مسافروں جن میں امارات ایر لائنس کی رکن عملہ بھی شامل ہے، کے قبضہ سے 4کروڑ روپئے مالیتی 15کیلو سونا ضبط کرلیا اور ان دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ کسٹمس عہدیداروں نے کہا کہ امارات ایر لائنس کی ملازمہ مہاراشٹرا کی ساکن ہے جو دبئی سے
بلندی سے گرنے پر خاتون کی موت
حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) سلطان بازار کے علاقہ میں ایک خاتون بلندی سے گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ کنڈاماں جو سلطان بازار علاقے کے ساکن ایسوکی بیوی تھی ۔ پیشہ سے جاروب کش بتائی گئی ہے ۔ 6 اپریل کے دن کنڈا ماں مشتبہ طور پر بلندی سے گرنے کے بعد شاید زخمی ہوگئی تھی اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس نے
جھلس جانے والی خواتین کی علاج کے دوران موت
حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو خواتین حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں ۔ کالا پتھر پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ احمدی بیگم جو خواجہ پہاڑی علاقہ کے ساکن محمد واجد علی کی بیوی تھی ۔ 6 اپریل کے دن یہ خاتون حادثاتی طور پر پیش آئے واقعہ میں جھلس گئی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ عنبرپیٹ پولیس
یاچارم میں خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ یاچارم میں ایک خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ پاروتماں جو پیشہ سے لیبر تھی گولہ گورہ یاچارم کے ساکن ستایا کی بیوی تھی 6 اپریل کے دن اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ن
چولہے میں گرنے سے کمسن کی موت
حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں 2 سالہ کمسن فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 سالہ سری شاہ جو بھرت نگر علاقہ کے ساکن کرشنم راجو کی بیٹی تھی ۔ 31 مارچ کے دن کھیل کے دوران لکڑی کے چولہے میں گرکر شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ صنعت نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف ت
بیوی کی ناراضگی پر شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) گاندھی نگر کے علاقہ میں بیوی سے ناراضگی ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 39 سالہ موہن جو نیو بھوئی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے آج اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ موہن اپنی ناراض بیوی کو منانے وجئے واڑہ گیا تھا ۔ تاہم بیوی نے اس کے ساتھ آنے سے انکار کردیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر موہن
برقی شاک سے خاتون ہلاک
حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک خاتون برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ انڈالو جو گھٹکیسر علاقہ میں رہتی تھی کل دفتر میں کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔