معاشی پریشانیوں پر معذور کی خودکشی

حیدرآباد ۔/18 اپریل (سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے دوچار ایک مزدور نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب 32 سالہ پی وینکٹیش جو پیشہ سے مزدور ہے، ساکن مڈی پلی نے 12 اپریل کو نامعلوم زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی جس کے نتیجہ میں اسے گاندھی ہاسپٹل شریک کیا گیا تھا اور آج دوران علاج فوت ہوگیا۔ مڈی پولیس نے بتایا کہ وینکٹیش معاشی پریشان

ٹریکٹر سے گرنے پر مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔/18 اپریل (سیاست نیوز) اتفاقی طور پر ٹریکٹر سے گرنے کے باعث ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب 26 سالہ بی رمیش ساکن کیسرا جو پیشہ سے مزدور تھا آج صبح چلتے ہوئے ٹریکٹر سے وہ اچانک گر پڑا۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کے سر پر گہرے زخم آئے۔ رمیش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ کی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کالا پتھر پولیس کے بموجب 22 سالہ ثمینہ سلطانہ زوجہ محمد اسحاق نے کل رات دیر گئے اپنے سسرالی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر کالا پتھر مسٹر محمد ماجد نے بتایا کہ ثمینہ کی شادی اسحاق سے سال 2011 میں ہوئی تھی اور انہیں ایک لڑکا ا

نیا پل کے قریب چپل کے گودام میں مہیب آگ

حیدرآباد 17 اپریل ( سیاست نیوز) نیاپل کے قریب واقع نایاب ہوٹل سے متصل ایک چپل کے گودام میں آج رات مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کیلئے چار فائر انجنوں کو طلب کیا گیا تھا۔ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث یہ آگ بھڑک اٹھی ہوگی ۔ گودام سے متصل دیگردکانات کو بھی احتیاط کے طور پر خال

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت و دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 47 سالہ ایس راجو جو ریلوے کا ملازم تھا ریکھا نگر سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی راجو شدید زخمی ہوگیا۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئ

منشیات کے کاروبار میں ملوث چار افرادگرفتار

حیدرآباد۔ /17اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے منشیات کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2.65 کیلو افیون برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ 25سالہ محمد ارشد ساکن آصف نگر جس کا تعلق ضلع سہارنپور اتر پردیش سے ہے نے اپنے ساتھی ٹولی چوکی کے محمد علی کی مدد سے شہر میں افیون کا کاروبار کررہا تھا۔ بتای

رہن سنٹر سے زیورات کے سارق گرفتار

حیدرآباد۔/17اپریل، (سیاست نیوز) معین آباد پولیس نے چار رکنی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو رہن سنٹر میں طلائی زیورات و چاندی کے سرقہ میں ملوث تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 26سالہ محمد یوسف اپنے ساتھیوں جی حسین، سید عمران، محمد حسین ساکن منے گوڑہ ولیج ضلع رنگاریڈی کی مدد سے 20 جولائی 2013ء کو پی کماوت نامی رہن سنٹر واقع معین آباد میں سرقہ کرتے

مالی پریشانیوں پر خودکشی

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ کے سنتوش ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وارث گوڑہ سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ سنتوش ریڈی نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 38 سالہ سرینواس راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مٹوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر سمیت دو عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) مادھا پور پولیس کی کرائم ٹیم نے دو عادی سارقین بشمول اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 20مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلی۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مادھا پور مسٹر کے نرسمہلو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک 24سالہ نوجوان ٹی ناگرجنا جو پیشہ سے اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر ہے اپنے ساتھی این لنگنا کی مد

موٹر سیکلوں کے سارق گرفتار

حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے موٹر سیکلوں کے سرقہ میں ملوث تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 9مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 18سالہ سید سلیم ساکن تالاب کٹہ گذشتہ تین ماہ سے اپنے ساتھی محمد اکبر ساکن یاقوت پورہ کی مدد سے نقلی چابیوں کے ذریعہ موٹر سیکلوں کا سرقہ کررہا تھا

حسین ساگر تالاب سے برقعہ پوش خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) حسین ساگر تالاب سے پولیس نے ایک برقعہ پوش خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

نامراد عاشق کی خودکشی

انٹر میں ناکامی کا خوف طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) پرگی کے علاقہ میں انٹر کے طالب علم نے ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہیش جس کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے ۔ انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم تھا ۔ اس طالب علم کو ا متحان میں ناکامی کا خوف تھا جس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور دوران علاج کل رات موت ہوگئی ۔