خانگی اسکول ٹیچر کی خودکشی

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک خانگی اسکول ٹیچر نے خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 34 سالہ ایلزیبتھ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایلزیبتھ منی کونڈا علاقہ کے ساکن دیپک کی بیوی تھی جو پیشہ سے خانگی ٹیچر تھی ۔ اس خاتون کی صحت گذشتہ 6 ماہ سے مسلسل ناساز تھی ۔ جس نے انتہائی اقدا

عثمانیہ یونیورسٹی سرٹیفکیٹ اسکام ‘ 7ملازمین معطل

حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی میں رونما ہوئے سرٹیفکیٹ اسکام میں ملوث سات ملازمین کو یونیورسٹی انتظامیہ نے معطل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے بتایا کہ سرٹیفکیٹ اسکام پر منظر پر آنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اس سلسلہ میں تفصیلی تحقیقات کرنے اور اس قسم کے واقعات دوبارہ

سڑک پر ہنگامہ آرائی 8 نوجوان گرفتار

حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے 8 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو تیز رفتار سے موٹر سیکل چلاتے ہوئے سڑک پر شور مچا رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جوبلی ہلز پولیس کی خصوصی ٹیم نے جی ونیت ‘ ایس پرشانت ‘ بی چندرا ومشی‘ سریکانت ریڈی ‘ شیخ حسین علی ‘ محمد عمادالدین ‘ سائی کرشنا ساکن جوبلی ہلز جو مختلف کارپوریٹ کالجس کے طلبہ ہی

برقی شاک کی زد میں مزدور ہلاک

حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) برقی شاک کی زد میں آ کر ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ایل بی نگر پولیس کے بموجب 23 سالہ اے ویرا بابو متوطن ضلع مشرقی گوداوری 19 اپریل کو ناگول علاقہ میں برقی کھمبے پر کام رہا تھا کہ اچانک شاک لگنے سے وہ نیچے گر پڑا ۔ اس حادثہ میں ویرا بابو شدید زخمی ہوگیا اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا ۔ پولیس نے اسے مقامی ہاسپٹل

ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خانگی ملازم کی خودکشی

حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) بورا بنڈہ ریلوے اسٹیشن کے پٹریوں پر ایک خانگی ملازم نے ٹرین کے روبرو چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے بموجب 20 سالہ سی سائی کرن ساکن رحمت نگر یوسف گوڑہ نے کل شام بھرت نگر تا بورا بنڈہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان موجود ریلوے پٹریوں کے روبرو چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کو خودکشی کی وجہ م

کمسن لڑکیوں سے شادی : عمانی باشندہ و 12 افراد گرفتار

حیدرآباد۔/19اپریل، ( سیاست نیوز) کمسن لڑکیوں سے شادی کے الزام میں بھوانی نگر پولیس نے ایک عمانی باشندہ کے علاوہ 12افراد بشمول بروکرس، قاضی، موذن اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون سرویش ترپاٹھی نے بتایا کہ 61سالہ عمانی باشندہ مدسری راشد مسعود راشد جو 5اپریل کو ٹورسٹ ویزا پر حیدرآباد پہنچ کر پہلی شادی 9اپریل کو تالاب کٹہ کی سا

محکمہ الیکٹرسٹی کا لائن مین رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ای وینکٹا پورم ولیج روڈم منڈل ضلع اننت پور کے لائن مین APCPDCL کو اس کی رہائش گاہ پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ لائن مین نے شکایت کنندہ سے چار ہزار روپئے رشوت طلب اور قبول کی تھی ۔ رشوت میں دی گئی رقم برآمد کرلی گئی اور اسے اے سی بی کورٹ ک

پرگی کے تالاب میں ایک شخص غرقاب

پرگی ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مچھلی پکڑنے کے دوران تالاب میں گر کر فوت ہونے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ پولیس تفصیلات کے مطابق پرگی کا رہنے والا اے وینکٹیش 39 سالہ پرگی منڈل لاکھا پور تالاب میں مچھلی پکڑنے جاکر جال پیر میں آنے سے تالاب میں ڈوب گیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس کیس درج کر کے تحقیقات کررہی ہے ۔۔

چلتی بس سے اترنے کی کوشش پر حادثہ ، خاون زخمی

حیدرآباد ۔/18 اپریل (سیاست نیوز) چلتی ہوئی بس سے اترنے کی کوشش کرنے والی خاتون اپنے دونوں پیروں سے محروم ہوگئی۔ یہ واقعہ ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 35 سالہ رادھا ساکن ترملگیری پیشہ سے گھریلو ملازمہ ہے۔ آج صبح حکیم پیٹ ڈپوکی آر ٹی سی بس نمبر 211 میں لال بازار میں رادھا سوار ہوئی اور جوبلی بس اسٹیشن کے قریب چل