باؤلی میں گرنے سے موت

حیدرآباد ۔ 12 ۔مئی (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص باولی میں مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر کے مطابق 45 سالہ سرینواس جو حیات نگر کا ساکن تھا کل وہ علاقہ میں واقع باؤلی میں مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے باؤلی سے سرینواس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

موٹر سیکل ریسنگ ،پانچ نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) بائیک ریسنگ میں ملوث 5 نوجوانوں کو جوبلی ہلز پولیس نے کل رات دیر گئے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی ٹیم نے نوجوانوں کو کے بی آر پارک کے قریب اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنی موٹر سائیکلوں پر بائیک ریسنگ کررہے تھے ۔ حراست میں لئے گئے نوجوانوں سے تفتیش پر معلوم ہوا کہ وہ علاقہ مادھا پور میں مئے ن

اپوگوڑہ میں آتشزدگی

حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے اپو گوڑہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں دو جھونپڑیاں جلکر خاکستر ہوگئی ۔ آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی اور بعد ازاں مغل پورہ فائر اسٹیشن سے وابستہ فائرانجن کو طلب کیا گیا اور آگ پر قابو پایا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ۔ اسی قسم کے ایک او

دبیر پورہ میں مکان منہدم ،ماں ،بیٹی ہلاک

حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) غیر موسمی بارش کے باعث ایک مکان منہدم ہونے کے باعث ماں اور بیٹی ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ دبیرپورہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ ریحانہ بیگم اپنی 4 سالہ بیٹی میمونہ کے ہمراہ اپنے مکان میں محو خواب تھی کہ اچانک مکان کا چھت منہدم ہوگیا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ مقامی عوام نے پولیس ک

بلندی سے گرنے والا مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) میلاردیوپلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں 50 سالہ مزدور عمارت کی دوسری منزل سے گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جتاوت جمنا نائیک ساکن مدھوبن کالونی راجندر نگر اتفاقی طور پر /8 مئی کو زیرتعمیر عمارت کی دوسری منزل سے نیچے گرپڑا تھا ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کیلئے اسے دواخانہ

الوال میں آٹو ڈرائیور کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ بالاجی نگر میں حالت نشہ میں ایک آٹو ڈرائیور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ ایم رمیش کل رات اپنے مکان حالت نشہ میں پہونچ کر ہنگامہ آرائی کی تھی اور بعد ازاں اس نے اچانک پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

آدھا کیلو سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر خاتون گرفتار

شمس آباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون مسافر کے قبضہ سے آدھا کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب زینت بیگم آج صبح ایمیریٹ فلائیٹ نمبر EK-526 کے ذریعہ دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچی ان کی تلاشی لینے پر اس کے برقعہ میں سے چار سونے کے بسکٹ جملہ آد

فٹ پاتھ سے نعش دستیاب

حیدرآباد 9مئی (سیاست نیوز) ماریڈ پلی کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت واقع ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 57 سالہ ایم ویریا جو سرور نگر کا ساکن تھا کل شام پولیس نے اس شخص کی نعش کو فٹ پاتھ سے دستیاب کرلیا جو میوہ فروش بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔