ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 26 سالہ حبیب جو پیشہ سے مزدور تھا دھارور ضلع رنگاریڈی کا متوطن بتایا گیا ہے وہ کل فلک نما اور شیورامپلی کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔حبیب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے

اداکارہ شروتی ہاسن کی پولیس میں شکایت

حیدرآباد 20 مئی (پی ٹی آئی) اداکارہ شروتی ہاسن نے آج یہاں پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ اِن کے بعض کاموں کو غیر مجاز طور پر آن لائن اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اداکارہ کی شکایت کے باعث اِس معاملہ کو سی آئی ڈی کے لیگل سیل سے رجوع کیا گیا۔ سی آئی ڈی عہدیدار نے بتایا کہ بعض رپورٹس کے مطابق تلگو فلم یوڈو کیلئے شوٹنگ

سائبر آباد حدود میں سڑک حادثات ‘ تین افراد ہلاک

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ کے مہیش جو طالب تھا پوچم پلی ضلع نلگنڈہ کے ساکن جنگیا کا بیٹا تھا ۔ کل وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور حیات نگر کے ایک ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس ک

جہیز ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کے مطالبہ پر ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میلار دیو پلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ رادھا جو لکشی گوڑہ علاقہ کے ساکن نریندر ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نریندر ریڈی اور رادھا کی شادی سال 2006 مئی کے مہینے میں ہوئی تھی اور انہیں ایک بیٹا او

اولاد سے محرومی ‘ شوہر کی خودکشی کے بعد بیوی نے بھی خود کشی کرلی

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی کے بعد بیوی نے خودکشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ شاردا نے 17 مئی کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہ وگیا ۔ شاردا کے شوہر پی ایل این ستیہ نارائنا نے 13 مئی کو خودکشی کرلی تھی ۔ او

علیحدہ واقعات میں دو لڑکیوں کی خود کشی

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز) میڑپلی اور بوئن پلی پولیس حدود میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ان لڑکیوں نے انتہائی اقدام کیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 12 سالہ گوری جو مزدور پیشہ تھی پیرزادی گوڑہ کے ساکن انجیا کی بیٹی تھی ۔ آج اس لڑکی کے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 16 سالہ منجولہ جو بوئن پلی کے سا

پانچ کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں آج صبح ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک مسافر کے قبضہ سے پانچ کیلو سونا ضبط کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب فیصل ساکن کیرالا آج صبح مسقط سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچا جہاں ڈی آر آئی عہدیدار ایک اطلاع پر پہلے سے ہی اس کا انتظار کر

بجلی سے جھلس کر کسان فوت

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) کندکور کے علاقہ میں ایک کسان بجلی سے جھلس کر فوت ہوگیا ۔ 30 سالہ ملیش جو کل رات اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا گرج اور چمک کے علاوہ تیز ہوائیں چل رہی تھی ۔ اسی دوران بجلی کی زد میں آکر وہ شدید جھلس کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملیش کندکور میں رہتا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

بیٹے کے ہاتھوں نذر آتش باپ کی موت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) سیل فون کیلئے ایک بیٹے کو باپ کا قاتل بنادیا جہاں باپ کی جانب سے بیٹے کی خواہش پوری نہ کرنے پر بیٹے نے اپنے باپ کو زندہ جلادیا۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکے نے اپنے 45 سالہ باپ کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ نرسمہلو جو پیشہ سے مزدور اندرا نگر کالونی بنڈلہ

سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 26 سالہ اشوک جو پیشہ سے میستری تھا ۔ جہانگیر کالونی چنتل گٹہ ونستھلی پورم کا ساکن تھا اونگول کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 38

خود سوزی کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود سوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ پربھاکر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن تھا اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر 17 مئی کو انتہائی اقدام کرلیا اور اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس

پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتاہے کہ 25 سالہ بالراج جو پیشہ سے پینٹر تھا ، شانتی نگر آغا پورہ علاقہ کے ساکن وینکٹ سوامی کا بیٹا تھا، اس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

دؤدھ کی تیزرفتار ویان درخت سے ٹکراگئی ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) تیز رفتار ڈی سی ایم ویان جھاڑ سے ٹکراجانے کے باعث ایک مزدور ملک پیٹ کے علاقے شالی وہانا نگر میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 28 سالہ اے سریش کمار ساکن سفیل گوڑہ دودھ سے لدی ڈی سی ایم ویان میں موجود تھا کہ اچانک ویان حادثے کا شکار ہوگئی اور وہاں پر موجود جھاڑ سے ٹکراگئی ۔ اس حادثہ میں سریش شدید زخمی ہوگیا تھ