درخت سے پھانسی لیکر خودکشی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی (سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ میں ا یک شخص نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس شخص کی عمر 55 سال بتائی گئی ہے جس نے آج درگاہ شریف کے علاقہ میں یہ انتہائی اقدام کیا ۔ حبیب نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سابق صدر نشین وقف بورڈ خسرو پاشاہ کے خلاف 4 ایف آئی آر درج

حیدرآباد 26 مئی ( سیاست نیوز) سی آئی ڈی نے آج سابق صدرنشین وقف بورڈ مسٹر غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ اور دیگر وقف بورڈ ملازمین کے خلاف 4 ایف آئی آر جاری کرکے مجرمانہ اعتماد شکنی سازش کے مقدمات درج کئے ۔ مسٹر سید عمر جلیل اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود نے گزشتہ یوم اے پی ویجلنس کمشنر سے موصولہ رپورٹ پر کارروائی کرکے و

جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد۔25مئی ( سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے بموجب 45سالہ لاونیا ساکن نیو پٹیل نگر عنبرپیٹ کل صبح پکوان میں مصروف تھی کہ اتفاقی طور پر حادثہ کا شکار ہوگئی اور جزوی طور پرجھلس گئی۔ لاونیا کو دواخانہ عثمانیہ علاج کے لئے منتقل کیا گیا جہاں پر وہ آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوس

ٹرین حادثہ میں خانگی ملازم ہلاک

حیدرآباد۔25مئی ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک 40سالہ کنٹراکٹ خانگی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ کاچیگوڑہ ریلوے پولیس کے بموجب بی بھکشاپتی محکمہ برقی کا ملازم تھا اور کل رات شیورام پلی تا آرام گڑھ کے درمیان موجود ریلوے پٹریوں کو عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ ریلوے پولیس نے بھکشا پتی کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ