شہر کے مختلف علاقوں سے تین نعشیں دستیاب

حیدرآباد 13 جون (سیاست نیوز) شہر میں پولیس نے آج تین نا معلوم نعشوں کو برآمد کرلیا جو مختلف علاقوں سے دستیاب ہوئی تاہم دو کی کارروائی ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے انجام دی جبکہ ایک کی کارروائی کو نارائن گوڑہ پولیس نے تکمیل کیا۔ نارائن گوڑۃ پولیس کے مطابق 35 سالہ نا معلوم شخص جو عابڈس کے علاقہ میں ایک کالج کے قریب سے مردہ حالت میں پولیس کو د

سرقہ میں ملوث گرائجویشن کا طالب علم گرفتار

حیدرآباد ۔ 11 جون (سیاست نیوز) گاندھی نگر پولیس نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث بی کام کے طالب علم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ شریمتی سوورنا دالوی جو پیشہ سے ٹیچر نے گاندھی نگر پولیس سے 30 مئی کو شکایت درج کروائی تھی جس میں بتایا کہ ان کے مکان سے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا ہے۔

غیر قانونی گیاس ریفلنگ کا شاخسانہ ، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 11 جون (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس ریفلنگ میں ملوث ایک شخص کو ٹاسک فورس ایسٹ زون نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 60 گیس سلینڈرس اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہیکہ 51 سالہ ایس نائیک پتلاوت ساکن سنگارینی کالونی جھونپڑیاں سعیدآباد میں غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس ریفلنگ کا بڑے پیمانے پر کاروبار کررہ

تیراکی کے دوران ایک شخص غرقاب

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تیراکی کے دوران ایک شخص تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں تالاب میں تیراکی کے دوران 55 سالہ بھومیا غرقاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جواہر نگر الوال علاقہ کا ساکن بھومیا پیشہ سے مزدور تھا ۔ جو کل الوال تالاب اپنی بیوی کے ہمراہ گیا تھا ۔ بیوی کپڑے دھو رہی تھی اور شوہ

نورخان بازار میں خالہ اور بھانجی کے قتل کی سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ /11 جون (سیاست نیوز) میرچوک کے علاقے کالی قبر نورخاں بازارکے آغا ٹاورس میں پیش آئے سنسنی خیز دوہرے قتل واردات میں خاتون اور اس کی بھانجی کو بے دردانہ طور پر قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب 45 سالہ ثمینہ فاطمہ خاتون زوجہ علی اسالت اپنی بھانجی 17 سالہ سیدہ نازیہ عرف آنم کے ساتھ اپنے فلیٹ واقع آغا ٹاورس میں محو خواب تھیں کہ نامع

شوہر کی ہراسانی اور کردار پر شک ، دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی سے ایک اور شوہر کی جانب سے کردار پر شک و شبہ سے دلبرداشتہ خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات بنجارہ ہلز اور ناچارم پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 28 سالہ وانی عرف دیویہ جو ایل این نگر یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن نرسمہا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودک

والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ اور خرابی صحت پر دو لڑکیوں کی خودکشی

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) مادناپیٹ اور کوکٹ پلی کے علاقہ میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی ۔ ایک لڑکی جو والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مادناپیٹ کے مطابق 15 سالہ مہیشوری جو چندر ہائٹس علاقہ کے ساکن انجیا کی بیٹی تھی ۔ 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ گذشتہ چند دنوں سے وہ خرا

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) سرورنگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ محمد رزاق جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ اپنی موٹر سائکل پر جارہا تھا کہ کل رات حادثہ پیش آیا اور یہ موٹر سائیکل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹریفک پولیس کارروائی کا شکار نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) ٹریفک پولیس کا جرمانہ ایک طالب علم کی موت کا سبب بن گیا۔ تلاشی مہم کے دوران پولیس جرمانہ کا شکار ہوگیا تھا۔ پولیس پر ہفتہ کی رات نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے والوں کو تلاش کرتی ہے اور ان کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں اور پولیس کارروائی میں قصوروار افراد کی کونسلنگ تک گاڑیوں کو ضبط کیا جارہا ہے ا