ٹرین حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی اور دو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 23 سالہ گوپال جو پیشہ سے لیبر تھا رام پور نینارم میں رہتا تھا ۔ کل اس نے حفیظ پیٹ اور چندانگر کے درمیان ریلوے

محبت میں ناکامی پر نرس کی خودکشی

شمس آباد /19 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں ایک لڑکی نے محبت میں ناکامی پر دواخانہ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب کے کویتا 22 سالہ پیشہ نرس اکشنا ہاسپٹل شمس آباد متوطن سرکنڈہ ، آمنگل ، محبوب نگر نے 17 جون کو دواخانہ کی تین منزلہ عمارت پر پہونچ کر اپنے عاشق کو فون کرکے شادی کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی ۔ اس نے شا

راجندر نگر علاقہ میں خاتون جھلس کر فوت

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ خاتون شانتااماں جو راجندر نگر گوپال نگر میں رہتی تھی 14 جون کے دن خاتون اپنے مکان میں مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز اور مہیشورم کے علاقوں میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس کے بیانات کے مطابق ان دو واقعات میں خواتین کی خودکشی کی وجوہات ایک جیسی ہیں اور دونوں ہی واقعات میں خواتین نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ہے ۔ تاہم پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 32 سالہ رینو کا جو این

برقی تاروں کی مرمت کے دوران شاک لگنے سے کنٹراکٹ ملازم فوت

حیدرآباد17 جون (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ اندرا نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی تاروں کی مرمت میں مصروف محکمہ برقی کا کنٹراکٹ ملازم شاک لگنے سے فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر اے سرینواس نے بتایا کہ 26 سالہ محمد عبدالکلیم ساکن حافظ بابا نگر محکمہ برقی کا کنٹراکٹ ملازم تھا اور وہ آج نیو اندرا نگر چندرائن گٹہ میں برقی پول

ڈی سی ایم ڈرائیور گرفتار

شمس آباد /17 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع گھانسی میاں گوڑہ میں ڈی سی ایم کی زد میں آکر ایک ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا ۔ تفصیلات کے بموجب سندیپ اور ونود اپنے مکان کے باہر سو رہے تھے کہ ایک ڈی سی ایم ریورس لیتے ہوئے سندیپ کو رونڈ ڈالا اور ونود زخمی ہوگیا تھا ۔ ڈی سی ایم ڈرائیور محمد عارف 28 سالہ کو گرفتار کرلیا ۔

بائیک سے گرکر ایک شخص فوت

شمس آباد /17 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع مدن پلی میں بائیک سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب بی سدھاکر 38 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن شیخ پیٹ گولکنڈہ کل بائیک پر شادنگر جاکر واپس ہو رہا تھا کہ شمس آباد کے موضع مدن پلی میں بائیک سے گر گیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس اباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔