میاں پور میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون ( سیاست نیوز) میاں پور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے قتل کی واردات میں 45 سالہ الکٹریکل کنٹراکٹر جی ویرنا یادو کا نامعلوم افراد نے بہیمانہ طور پر قتل کر دیا ۔ پولیس کے بموجب ویرنا یادو پریم نگر نیو حفیظ پیٹ کا ساکن تھا اور اس کی نعش آج صبح میاں پور علاقہ میں کھلی اراضی کے سروے نمبر 45 سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس اور کلوز ٹیم

بیگم پیٹ میں تاجر کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 22؍ جون ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ علاقہ اننانگر میں تاجر کا بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب 29 سالہ اے تروپتی ریڈی کو کل رات دیر گئے نامعلوم افراد نے اس کے مکان میں قتل کر دیا ۔ پولیس بیگم پیٹ نے بتایا کہ تروپتی ریڈی کے سر پر آہنی سلاخوں سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے تاجر کی نعش

عمارت سے گرنے پر ایک طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ 22؍ جون (سیاست نیوز) ڈونڈیگل علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں اونچی عمارت سے اتفاقی طور پر گرنے کے باعث 12 سالہ طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ایس چکراوردھن نے کل رات عمارت کی تیسری منزل پر واقع پانی کی ٹانکی کے معائنہ کے دوران اتفاقی طور پر نیچے گر پڑا ۔ اس حادثہ میں چکراوردھن برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اور ڈونڈیگل پول

ریل پٹریاں عبورکرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران خانگی ملازم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ کے بالیا ساکن تارانگر لنگم پلی کل رات دیر گئے چندانگر تا لنگم پلی کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

خاتون کی جھلسی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم ناگنا پلی میں ایک خاتون کی جھلسی ہوئی نعش دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ایم چلکما جو سرینواس چاری کی بیوی تھی کی جھلسی ہوئی نعش آج اس کے مکان سے دستیاب ہوئی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے بتایا کہ چلکماکی نعش دستیاب ہونے پر اس کے پڑوسیوں نے اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع دی ۔ جبکہ اس کا شوہر سر

ایرپورٹ پر آدھا کیلو سونے کے ساتھ ایک مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے آدھا کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد عبدالوہاب 20 جون کی رات دبئی سے فلائیٹ نمبر TR-2624 کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچے جن کی تلاشی لینے پر لگیج سے

معظم جاہی مارکٹ میں آتشزدگی ، دوکان خاکستر

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شہر کے مصروف ترین علاقہ معظم جاہی مارکٹ چوراہے پر آتشزدگی کے بعد شہر بھر میں سنسنی پھیل گئی اور دھماکہ و آتشزدگی کے بڑے واقع کی افواہیں گشت کرنے لگی تاہم ایک فائر انجن نے فوری مقام پر پہونچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں ایک پان کی اور ایک چپل کی دکان جل کر خاکستر ہوگئے ۔ تاہم کوئی جانی

بچوں کے اغواء اور فروخت میں ملوث ٹولی گرفتار

حیدرآباد /20 جون ( پی ٹی آئی ) پولیس نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں نومولود بچوں کا اغواء کرتے ہوئے انہیں مبینہ طور فروخت کرنے کے الزام کے تحت بشمول چار خواتین چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نلگنڈہ کے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹی پربھاکر راؤ نے کہا کہ ایم ملیا ، ایم راجو کے علاوہ چار عورتیں کے رنگماں ، پی یادماں ، کے پوچماں اور ایم

شمس آباد ایرپورٹ پر دو مسافرین کے قبضے سے بلٹس برآمد

شمس آباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن عہدیداروں نے دو مسافرین کے قبضہ سے بلٹس برآمد کرتے ہوئے انہیں شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر ٹی سدھاکر نے بتایا کہ ابھیمنیو 38 سالہ ساکن سکندرآباد آج حیدرآباد سے ایرانڈیا فلائیٹ کے ذریعہ ممبئی روانہ ہونے والا تھ

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 28 سالہ سریکانت ریڈی جو سیلز ایگزیکٹیو تھا ۔ ہستنا پورم میں رہتا تھا کل شام وہ اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ جل پلی چوراہے پر حادثہ پیش آیا ۔ سریکانت ایک ٹپر لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے م

غیر قانونی ہتھیار رکھنے پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /20 جون (سیاست نیوز) غیر قانونی طورپر ہتھیار رکھنے کے الزام میں کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دو دیسی ساختہ ریوالور برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ دیویندر دیو پانڈے ساکن پدما راؤ نگر سکندرآباد، جس کا تعلق راجندر نگر لکھنؤ سے ہے، وہ 15 سال قبل حیدرآ

چارکلو سونے کے ساتھ شمس آباد ایر پورٹ پر ایک مسافر گرفتار

شمس آباد 19 جون (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چار لاکھ سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ایک ہندوستانی مسافر جو آج صبح بنکاک سے فلائٹ نمبر TG-2925 کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد پہنچا جس کی تلاشی لینے پر اس کے گلیج سے چار کیلو سونے کے بس

مندروں میں سرقہ کرنے والا عادی سارق گرفتار

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) مہانکالی پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا جو شہر کے مختلف مندروں میں پوجا کے بہانے داخل ہوکر مورتیوں کے قیمتی زیورات و دیگر اشیاء کا سرقہ کیا کرتا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی جئے لکشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 24 سالہ کے پوچیا ساکن مونڈہ مارکٹ سکندرآباد کا تعلق سدا شیو پی

طلاق کا انتقام : رشتہ دار کی بیوی کی کردار کشی ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو اپنے طلاق کا انتقام لینے کیلئے قریبی رشتہ دار کی بیوی سے متعلق قابل اعتراض مواد بذریعہ ای میل گشت کرا رہا تھا۔ انسپکٹر سائبر کرائم مسٹر ایس جئے رام نے بتایا کہ 34 سالہ سی ایچ پراوین کمار جو پرافٹ شو کمپنی وجئے نگرم میں ایریا سیلز منیجر کا کام کرت