راجندر نگر میں مزدور کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ حیدر گوڑہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 28 سالہ بی نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا اکثر مئے نوشی کے بعد بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا ۔ اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دورہ پڑنے سے گرنے والا شخص فوت

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) مادھاپور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں مرگی کا مریض گرکر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ سبا ریڈی ساکن ویکرس سیکشن کالونی عزت نگر دورے پڑنے کے باعث وہ اچانک نیچے گرپڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ سبا ریڈی دوران علاج فوت ہوگیا ۔

کشائی گوڑہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس کے بموجب 30 سالہ خانگی ملازم کارتک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی ایکٹیوا موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ بارش کے سبب گاڑی پھسل گئی ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دوران علاج فوت ہوگیا ۔

پھسل کر گرنے سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) بارش میں پھسل کر گرجانے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ نواب ساکن پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئے جب وہ بار ش میں اپنے مکان کے قریب جارہے تھے ۔ شیخ نواب نیچے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور دوران علاج فوت ہوگئے ۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز) میاں پور علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 50 سالہ خانگی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی سیموئیل ساکن میاں پور کل رات اپنی موٹر سائیکل پر میاں پور علاقہ سے گزررہا تھا کہ اسے تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے ٹکر دیدی ۔ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے گاندھی ہاسپٹل علاج کیلئے منتقل کیا گیا ت

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چھتری ناکہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30سالہ لیبر ملیش نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ ملیش گولی پورہ علاقہ کا ساکن تھا جس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

دو بہنوں میں جھگڑا بڑی بہن کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) دو بہنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ایک بہن کی موت کا سبب بن گیا جہاں چھوٹی بہن سے جھگڑے کے بعد بڑی بہن نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 15 سالہ تبسم نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ تبسم نے کل یہ انتہائی اقدام کیا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی۔ تبسم جل پلی علاقہ کے س