طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی

حیدرآباد /15 جولائی ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ حسین بن صالح جو صالح بن عبداللہ کا بیٹا تھا ۔ جی ایم نگر کالونی چندرائن گٹہ میں رہتا تھا ۔ حسین بن صالح انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا اور اس نے تعلیم میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ۔

بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 41 سالہ سی ایچ آنند راج جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ، کشائی گوڑہ میں رہتا تھا وہ کل رات عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی میں سورہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

موسیٰ ندی سے نعش برآمد

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی (سیاست نیوز) اپل پولیس نے موسی ندی سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ محمد شرف الدین جو پیشہ سے لیبر اپل میں رہتا تھا آج صبح پولیس نے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو موسیٰ ندی میں پائی گئی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

منگل ہاٹ میں مندر کی غیرمجاز حصار بندی کی کوشش سے کشیدگی

حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) مندر کی دیوار کی غیرمجاز حصار بندی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منگل ہاٹ پولیس نے گوشہ محل کے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیتا رام پیٹ منگل ہاٹ میں آج اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب راجہ سنگھ کے حامیوں نے مندر کی حصار بندی کا کام اچ

قمار بازی کے اڈوں پر پولیس کے دھاوے

حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبر آباد میں پولیس نے قمار بازی کے اڈوں پر دھاوا کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے مادھاپور علاقہ میں واقع میٹرکس ہوم اپارٹمنٹ میں غیرقانونی طور پر چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے پر دھاوا کیا اور قمار بازی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلی

کاچی گوڑہ میں گیاس کا اخراج 4 زخمی

حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) گیاس کے اخراج کے سبب کاچی گوڑہ علاقہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ سب انسپکٹر کاچی گوڑہ نوین کمار نے بتایا کہ اے ملیش کے مکان میں بونال تہوار منعقد کیا گیا تھا اور اس موقع پر پکوان کیا جارہا تھا اسی دوران گیاس سلنڈر سے گھریلو پکوان گیاس کے اخراج سے وہاں پر ہلکی سی آتشزدگی پیدا ہوگئی جس میں 63 سالہ بھاگیہ لکشم

رہزنی میں طلائی چین سے محروم عورت کی خودکشی

حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) رہزنی کے واقعہ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے بموجب 45 سالہ کے ایلماں ساکن ناگول ایل بی نگر /10 جولائی کو اس وقت رہزنی کا شکار ہوگئی تھی جب وہ مقامی بازار سے ترکاری خریدکر اپنے مکان واپس لوٹ آئی تھی ۔ اس واقعہ میں رہزنوں نے طلائی چین کا سرقہ کرلیا تھا اور اس سلسلے میں

سڑک حادثہ میں 2طلباء ہلاک

حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو طلباء ہلاک ہوگئے ۔ چیوڑلہ پولیس کے بموجب 24 سالہ ایم راج شیکھر اور اس کا ساتھی 25 سالہ پروین کمار ساکن چیوڑلہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ کل رات نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے تھے اور علاج کیلئے مقامی دواخانہ منتقل