جرائم و حادثات
رہزنی میں ملوث شوہر اور بیوی گرفتار
شمس آباد۔/17جولائی، ( سیاست نیوز) آر جی آئی پولیس انسپکٹر کرائم سدرشن ریڈی اور ان کی ٹیم نے رہزنی میں ملوث شوہر اور بیوی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے زیورات برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے بموجب کماری پنٹیا کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی کرائم ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آج صبح رہزنی میں ملوث رنڈولا تھمپا 52سالہ اور اس کی بیوی شیوما 38سالہ ساکن
رہزنوں کی خطرناک قاتل ٹولی گرفتار
حیدرآباد۔16 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے سنٹرل کرائم اسٹیشن راجندر اور ملکاجگری مشترکہ کارروائی میں بدنام زمانہ چار رکنی رہزنوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کرائمس مسٹر محمد طاہر علی نے بتایا کہ رہزنوں کی ٹولی کی سرغنہ وی پاروتما ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے سائبرآباد کے علاقہ راجندرنگر، مائیلاردیو پلی
شہر میں عوام کی توجہ ہٹاکر سرقہ کرنے والی ٹولیاں سرگرم
حیدرآباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) شہریان حیدرآباد کیلئے کوئی ہوشیار یا خبردار کی آواز دینے والا نہیں ۔ عیدین کی خریداری کے وقت اب انہیں نہ صرف چوکنا رہنے کے علاوہ خود کی حفاظت از خود کرنا ہوگا ۔ چونکہ بازاروں میں ایسے ٹولیاں سرگرم ہوگئیں جو توجہ ہٹاکر سرقہ کرنے اور باتوں باتوں میں عوام کو ٹھگنے کا ماہر فن رکھتے ہیں ۔ ایسے ہی چند واقعا
حیات نگر اور مادناپیٹ میں دو لڑکیوں کی خودکشی
حیدرآباد /16جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور مادناپیٹ کے علاقوں میں دو لڑکیوں نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علحدہ واقعات میں خرابی صحت سے تنگ آکر ان لڑکیوں نے یہ اقدام کیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ نسرین شیخ جو تارمتی پیٹ علاقہ کے ساکن شیخ حسن کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے آج اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دو
جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار
شمس آباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے ایک شخص کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے پر گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب غفور متل ساکن کیرالا ملازمت کیلئے 1998 میں مسقط گیا ۔اس کے بعد وہ کئی مرتبہ ہندوستان آکر جاتا رہا لیکن کچھ ماہ سے غفور متل اور کف
چیتنیہ پوری میں تاجر کی خودکشی
حیدرآباد 15 جولائی (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق ایک 44 سالہ تاجر فیاض حسین گزشتہ شام اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ کو منتقل کردیا۔
ایک مزدور نالے میں گرکر ہلاک
حیدرآباد /15 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نالے میں مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 55 سالہ پرتاپ ریڈی جو پوچماں بستی کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملکام چیرو کے قریب ایک نالے میں گرجانے سے پرتاپ ریڈی فوت ہوگیا ۔