برقی شاک سے ایک نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ حبیب پاشاہ جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا سکندرآباد کے علاقہ پاٹی گڈہ میں رہتا تھا وہ محمد شرف الدین کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ آج صبح وہ چھت پر چہل قدمی کررہا تھا کہ اس نے معمول کی طرح پانی کی ٹانکی پر ہاتھ رکھ دیا اور اچ

انٹر کے طالب علم کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں انٹرمیڈیٹ کا ایک طالب علم مشتبہ طور پر فوت ہوگیا جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ شرون نائیک جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کل پیدل جارہا تھا کہ اچانک نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات

بالا نگر میں نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) بالانگر پولیس نے علاقہ سے ایک نعش برآمد کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرومورتی نگر کے علاقہ سے پولیس نے 36 سالہ بھاسکر نامی شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو پیشہ سے کارپینٹر بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک ویلڈنگ کی دوکان کے قریب سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

دو روڈی شیٹر گرفتار قتل کامعمہ حل

حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے 14 سال قبل پیش آئے قتل کے معمہ کو حل کرتے ہوئے دو روڈی شیٹر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے طفنچہ بھی برآمد کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر لمبا ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر حبیب خان عرف حبیب سکّہ ا

خاتون ٹی ٹی ای پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی عورتوں کا حملہ

حیدرآباد ۔ 23 جولائی (پی ٹی آئی) گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے آج کہا کہ فلک نما۔ لنگم پلی ایم ایم ٹی ایس (لوکل ٹرین) میں ایک خاتون ٹریو لنگ ٹکٹ ایگزامنیر (ٹی ٹی ای) کی تین بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی عورتوں نے بری طرح پٹائی کردی۔ ان تین کے منجملہ دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا تیسری فرار ہوگئی جس کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔ نامپلی جی آر پی

شراب کی دوکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ خواتین کا احتجاج

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) شراب کی کھلے عام فروخت اور دوکانات میں اضافہ سے خواتین پریشان ہیں۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں آج خواتین نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے شراب کی دوکان کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اپنے تحفظ اور گھریلو زندگی کے چین و سکون اور سماج کی بھلائی کیلئے خواتین یہ احتجاج کررہی تھی ۔ ایک خاتون نے یہ بات بتائی ۔ راجندر نگر کے

ٹرین حادثہ میںایک خاتون ہلاک

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز)پرانے شہر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 42 سالہ غوثیہ بیگم جو غازی ملت کالونی کے ساکن محمد اعظم کی بیوی تھی۔ کل وہ یاقوت پورہ اور اپو گوڑہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کے حادثہ میں ہلاک ہوگئی ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سڑک حادثات میں دو خواتین ہلاک

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو خواتین ہلاک ہوگئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 65 سالہ پنٹماں جو جنجواڑہ میں رہتی تھی۔ آج صبح ایک مندرکے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 70 سالہ بالماں جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن بالا دیا کی بیوی تھی۔

جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ تفصیلات کے بموجب انور حسین شیخ 49 سالہ ساکن مہاراشٹرا جون 2013 میں ایک کمپنی میں ملازمت کے لیے ریاض گئے جہاں ان سے آٹھ گھنٹوں کے بجائے 18 گھنٹے سے زائد کام لیا جا

مالی تنگ دستی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ رمیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ آنند نگر گھٹکیسر میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

کمپنی میں مزدور کی موت

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ناچارم کے علاقہ میں ایک مزدور کمپنی میں مشتبہ طور پر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ راکیش جو ناچارم میں رہتا تھا کل کمپنی میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر وزنی شئے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ناچارم مصروف تحقیقات ہے ۔۔