چیتنیہ پوری علاقے کی باؤلی سے نعش برآمد

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو علاقہ کی باؤلی میں غرقاب ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ ملادری جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بھرت نگر ، دلسکھ نگر میں رہتا تھا ۔ کل پولیس نے اس کی نعش کو برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ اور چندا نگر ریلوے لائین کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو ریلوے پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

بیوی کی ہراسانی سے شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ نے بیوی کی ہراسانیوں اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ درگا راؤ جو کوکٹ پلی میں رہتا تھا مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور آئے دن اسکا بیوی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سٹی پولیس کی محلہ آگہی مہم

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سٹی پولیس نے محلہ آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ عوام کے درمیان عوام سے قریبی روابط کو اس مہم میں اہمیت دی جارہی ہے ۔ تاکہ شہر کے پرامن حالات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام میں پولیس کی ساکھ کو بہتر بنایا جاسکے ۔ اس خصوص میں آج ٹپہ چبوترہ پولیس نے محبوب کالونی میں اپنی اس مہم کا آغاز کردیا اور عوام کے اجلاس ک

میدک میں کسانوں کا پرتشدد احتجاج

حیدرآباد 4 اگست (آئی این این )ضلع میدک میں نارسنگ کے قریب قومی شاہراہ نمبر 44 پر مسلسل برقی کٹوتی کے خلاف کسانوں کا احتجاج آج پرتشدد ہوگیا جس میں سینکڑوں افراد بشمول پولیس ملازمین زخمی ہوگئے کسانوں نے قومی شاہراہ پر رستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے اور یہ الزام عائد کیا کہ خریف موسم شروع ہونے کے باوجود چند گھنٹے