ملازمت نہ ملنے پر خودکشی

حیدرآباد /14 اگست ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر میں ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ مہیشور جو للیتا باغ علاقہ کا ساکن تھا روزگار کی تلاش میں تھا اور روزگار کے حصول میں ناکامی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سانپ ڈسنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد /14 اگست ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ میں ایک شخص سانپ کے ڈسنے سے فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ سباراجو جو کیسرا کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کندن پلی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 11 اگست کے دن سباراجو کو سانپ نے ڈس لیا تھا اور فوری طور پر اس شحص کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔

سڑک حادثہ میں ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 65 سالہ رامیشور جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بھوئی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا وہ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔

جوبلی ہلز میں ایک شخص کی نعش برآمد

فتح دروازہ میں آٹو ڈرائیور کے قتل سے سنسنی

حیدرآباد ۔ 13 اگست (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فتح دروازہ معین پورہ میں آٹو ڈرائیور کے برسرعام بیدردانہ قتل کی واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی و خوف کا ماحول پیدا ہوا۔ 35 سالہ آٹو ڈرائیور محمد امجد ساکن شاہ علی بنڈہ کو رقم کی حوالگی کے بہانے فتح دروازہ طلب کرکے قتل کردیا گیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سعید اور فضل جو رہزنی کی وارداتوں