گولکنڈہ کی فصیل سے گرکر فوت

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) قلعہ گولکنڈہ کی فصیل سے مشتبہ طور پر گرکر ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 28 سالہ سمیر جو ریشم باغ علاقہ کا ساکنتھا ۔ پیشہ سے پینٹر بتایا گیا ہے ۔ وہ آج شام کے اوقات 18 سیڑھی علاقہ میں فصیل پر موجود تھا کہ مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے ۔

یلاریڈی میں برقی مسدود پر کسانوں کا دھرنا

یلاریڈی 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ برقی ٹرانسکو عہدیدار زرعات کو رات ہی تھری فیس برقی سربراہ کرنے کا اعلان کرنے پر برہمی کسانوں نے برقی سب اسٹیشن کا گھیراو کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ ٹے موتھا موضع سے تعلق رکھنے والے 150 کسانوں نے 33/11kv برقی سب اسٹیشن پر پہنچ کر برقی سربراہی بند کر کے دھرنا منظم کیا ۔ رات کے وقت برقی سربراہ کرنے پر حادثات

جوبلی ہلز میں قماربازی کے اڈہ پر ٹاسک فورس کا دھاوا

حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے شہر کے پاش علاقے جوبلی ہلز کے ایک اپارٹمنٹ میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں پر موجود افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقد رقم و موبائیل فون برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 48سالہ محمد بیگ جو پیشہ سے فلم رائٹر ہے کارتکیا اپارٹمنٹس روڈ نمبر11جوبل