راجندرنگر میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 7؍ ستمبر ( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں معاشی پریشانی سے دو چار خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب چنتل میٹ کی ساکن 30 سالہ سلطانہ بیگم نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

جوا کھیلنے والے چار افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ شیواجی بستی میں جوا کھیلنے والے چار افراد کو شمس آباد آر جی آئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب نرسنگ راؤ، دھرم سنگھ، شیوا اور منوہر اور دیگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1800 روپئے اور ایک سیل فون ضبط کرلیا اور انہیں آج عدالتی تحویل میں دیدیا۔

گنیش جلوسوں پر سی سی ٹی وی کی نظر ، کنٹرول روم سے راست ربط

حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) پولیس کے تعلق سے مشہور ہے کہ پولیس کی نظر سے کوئی بچ نہیں سکتا لیکن پولیس کی نظر میں آنے کیلئے اب کوئی مجرم یا جرائم پیشہ سے تعلق رکھنا ضروری نہیں بلکہ ہر ایک شہری پر پولیس کی نظر رہے گی ۔ شاہد یہ ہی وجہ ہے کہ جرائم کے انسداد کے علاوہ مجرموں کی جلد گرفتاری بھی ممکن ہو پارہی ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ب

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک –

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز)جوبلی ہلز اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 30 سالہ جی وی کمار سوامی جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا راجیو گروہا کلپا کا کیناڈا کا متوطن تھا۔ وہ 31 اگست کے دن اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ کل رات فوت ہوگیا