جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کے مطالبات اور ہراسانیوں سے دلبرداشتہ دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حبیب نگر اور پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ یاداماں عرف تلسی جو محبوب نگر کے ساکن روی کی بیوی تھی ۔ شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر شہر میں واقع افضل ساگر اپنے مائیکے آگئی تھی ۔ تلسی کو

جھلس جانے والی لڑکی کی موت

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست یوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک لڑکی حادثاتی طور پر پیش آئے حادثہ میں جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ دلشاد بیگم جو بی بی کا چشمہ علاقہ کے ساکن احمد محی الدین کی بیٹی تھی ۔ 27 اگست کے دن اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔

درخت سے پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کے تمااپا جو پیشہ سے مزدور تھا حیات نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات اپنے مکان کے قریب ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

پولیس کانسٹیبل کی مشتبہ موت

ملازمت کی عدم دستیابی پر خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ سائی اکھیل نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انجینئیرنگ کی تکمیل کے بعد وہ ایک ملازمت کر رہا تھا تاہم کم تنخواہ کے سبب اس نے ملازمت ترک کردی تھی اور دوسری ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ جس

گولکنڈہ اٹھارہ سیڑھی سے ایک شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ کے علاقہ اٹھارہ سیڑھی سے پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو انتہائی مسخ شدہ پائی گئی ہے ۔ انسپکٹر گولکنڈہ محمد منور نے بتایا کہ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نعش کو دستیاب کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ نامعلوم شخص کی نعش گولکنڈہ فصیل سے متصل اٹھارہ سیڑھی کے علاقہ میں پائی