غریبی سے مایوس ماں کی چھ سالہ لڑکے کے ساتھ خود کشی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مالی پریشانیوں کے سبب ایک خاتون نے اپنے 6 سالہ لڑکے کے ساتھ تالاب میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ ناچارم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے 30 سالہ یاداماں اور اس کے بیٹے 6 سالہ کمار کی نعش کو برآمد کرلیا ہے۔ یاداماں چلکا نگر ناچارم کے ساکن رنگایا کی بیوی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

اسنیک گینگ کی عصمت ریزی کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا شاخسانہ

حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) شاہین نگر کے بدنام زمانہ ’اسنیک گینگ‘ کی جانب سے بے بس لڑکی کی عصمت ریزی کی ویڈیو کلیپنگ کو واٹس اپ کے ذریعہ پھیلانے کے الزام میں سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے کنگ کوٹھی کے ساکن چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر سائبر کرائم مسٹر محمد ریاض الدین نے بتایا کہ 31 جولائی کو بد نام زمانہ ’اسنیک گینگ‘ ک

برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے 20 سالہ ڈی نرسمہا جو پیشہ سے خانگی الیکٹریشن تھا۔ کوکٹ پلی میں رہتا تھا، وہ آج علاقہ میں واقع ایک برقی پول پر مرمتی کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

میاں پور میں نعش برآمد

حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) میاں پور پولیس نے ایک 82 سالہ شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو ایک اپارٹمنٹ کے قریب مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص 2 تا 3 دن قبل فوت ہوگیا ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق 82 سالہ ایم اینڈریوز جو ریٹائرڈ ملازم تھا اس کے والد کا نام امرائیل بتایا گیا ہے پولیس میاں پور مصروف تحقیقات ہے ۔