سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور حیدرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 38 سالہ بابو راؤ جو پیشہ سے کسان تھا مہاراشٹرا کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل رات معین آباد کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران

پہاڑی شریف میں خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ رضیہ بیگم جو شاہین نگر علاقہ کے ساکن غلام مصطفی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر 14 ستمبر کے دن انتہائی اقدام کیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے شک و شبہ اور مارپیٹ سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ مائیلادیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ انجماں نے خودسوزی کرلی ۔ 15 ستمبر کے دن اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ انجماں پیشہ سے مزدور تھی اور راجندر نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی

اسینک گینگ سرغنہ کے افراد خاندان گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : اسنیک گینگ سرغنہ بدنام زمانہ فیصل دیانی کے افراد خاندان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی تیاری کرلی ہے ۔ اور ان کے آرمس ایکٹ کے تحت سنگین دفعات لگانے کی تیاری کررہی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ محمود بن محمد دیانی ، عبداللہ بن دیانی اور

ایرپورٹ کے احاطہ میں سرقہ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں واقع AGL عمارت میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب AGL عمارت میں سے دو عدد کاپر اسٹپس کا سرقہ کیا گیا ۔ عہدیداروں کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سارق بالیا 27 سالہ کو گرفتار کرلیا ۔۔

ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص ہلاک

شمس آباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن شمس آباد میں ٹرین کی ٹکر سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب 30 سالہ نامعلوم شخص 14 ستمبر کو پلیٹ فارم نمبر 2 عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ 15 ستمبر کی رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔

کوٹھی میں لاوارث بیاگ سے سنسنی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کوٹھی کے مصروف ترین علاقہ میں ایک لاوارث بیاگ سے سنسنی پھیل گئی ۔ بم کی جھوٹی اطلاع پر پولیس نے سارے علاقہ کو خالی کروادیا ۔ اور فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے بم اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے تلاشی لی بعد ازاں پولیس نے بیاگ سے دستیاب اشیاء کو دیکھ کر چین کی سانس لی ۔ جس میں ٹفن کا ڈبہ اور روٹی دستیاب ہوئی ۔